ﺣﺴﺎﺏِ ﻋﺸﻖ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﻋﺠﺐ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﻏﻀﺐ ﺩﯾﮑﮭﺎ
ﺳﺐ ﻧـﻔﯽ، ﺗﺠﮭﮯ ﻭﺍﺣـﺪ، ﺧــﻮﺩ ﮐﻮ ﺻــﻔﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ
اکیلے پن نے بگاڑی ہیں عادتیــں میری
وہ مل جاے تو ممکن ہے سُدھر جاوں میں
سارے منظر ہیں دسترس میں مگر
آنکھ کو تجھ تک بس رسائی نہیں
. جـــن پہ دنیـــا تـــمام هــو جائــے
ان سے آگــے جـہاں نہــیں هـــوتے
تمام جذبوں سے معتبر ھے
اداس ھو کہ بھی مسکرانا۔۔
ہم انتظار کے قائل نہ تھے مگر تم نے
لگا دیا ہمیں دیوار سے گھڑی کی طرح.۔۔
جانے کیا موج ہے وہ جس کی روانی تو ہے،
ﺗُﻮ ﻣﺮِﯼ ﭘﯿﺎﺱ ﺭﮨﺎ،ﺍﺏ ﻣﺮﺍ ﭘﺎﻧﯽ ﺗُﻮ ﮨﮯ۔۔
ﻣﯿﺮﮮ ﻧﺎﺧﻦ ﮐﺴﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﭨﻮﭨﮯ،
ﯾﮧ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﺧﻼﺻﮧ ﮨﮯ، ﮐﮩﺎﻧﯽ ﺗُﻮ ﮨﮯ۔۔
ﻭﺣﺸﺖِ ﭼﺸﻢ ﺗﺠﮭﮯ ﮐﯿﺴﮯ ﺭﮨﺎﺋﯽ ﺩﮮ ﺩﻭﮞ،
ﮐﺴﯽ ﺭﻭﮐﮯ ﮔﺌﮯ ﺍٓﻧﺴﻮ ﮐﯽ ﻧﺸﺎﻧﯽ ﺗُﻮ ﮨﮯ۔۔
جن کو ساتھ نہیں چلنا ہوتا
وہ اکثر روٹھ جایا کرتے ہیں
صورتوں پــر نگاہ کرتے ہو
کوئی تڑپا گئی تو کیا ہوگا؟
ھم تو چپ چاپ چلے آئے بحکم حاکم
راستہ روتا رھا شہر سے ویرانے تک
آخرِ شب وہ کسی یاد کی آھستہ رَوی
جیسے رَگ رَگ میں اُترتا چلا جائے کوئی
ھزاروں خواب مرتے ھیں، تو ایک مصرع نکلتا ھے!
ذرا سوچیں غزل کتنےجنازوں کی کمائی ھ
مدت سے کوئی تیر ، نہ خنجر نہ سنگ وخشت۔۔۔🥀
دشمن ہو میرا زندہ و سلامت خدا خیر کرے...
نیند سے جگا کر آپ سے باتیں کرنا چاہتا ہوں
میرى سادگى دیکھ کیا چاہتا ہوں
جو سر اٹھا نہ سکیں ،وہ بغاوتیں کیسی
جو اپنا دل ہی جلائیں، وہ چاہتیں کیسی
ہم اپنے عہد کی تازہ ہوا میں سانس نہ لیں
ملی ہیں وٙرثے میں ہم کو محبتیں کیسی
وہ کر گیا بھری برسات میں لہو دل کا
رہی ہیں آنکھ پہ بارش کی شدتیں کیسی
باغباں مجھ سے خفا تھا، بے ثمر ہوتا تھا میں
تھا تو پہلا پیڑ پر آخر میں تر ہوتا تھا میں
جو گزرتا پاس سے میرے، وہ ٹکراتا ضرور
اِس قدر دِکھتا نہیں تھا، جس قدر ہوتا تھا میں
کچھ نہ کچھ ہوتا ہے سب میں، میں تھا سب کا سب خلا
اُس جگہ کچھ بھی نہ ہوتا تھا، جدھر ہوتا تھا میں
پھر اُسی حالت کا نام اک روز حیرانی پڑا
روز جس حالت میں اُس کو دیکھ کر ہوتا تھا میں
کیا میں سمجھوں کہ یہ واقعی حقیقت ہے
تیرا بھی مجھ سے _____ تعلق زمانے والا تھا
ادھورے پن کی اذیت بجا سہی لیکن۔۔۔
میں آئینے میں مکمل دکھائی دیتی ہوں۔۔۔!!
آندھی چلی تو نقش......کف پا نہیں ملا
دل جس سے مل گیا وہ دوبارہ نہیں ملا
ہم انجمن میں سب کی طرف دیکھتے رہے
اپنی طرح سے کوئی.......... اکیلا نہیں ملا
آواز کو تو کون سمجھتا کہ دور دور
خاموشیوں کا درد شناسا نہیں ملا
حلق میں ہاتھ ڈال کر
کلیجہ نِکال دوں
اب لفظِ محبت کی حمایت کرے کوئی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain