Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

عشق ❤️وہ نہیں سرکار جو تجھے میرا کر دے 💕
عشق وہ ہے جو تجھے کسی اور کا ہونے نہ دے💕

DarK_PrincE
 

اگر بے عیب چاھو تو فرشتوں سے نبھا کر لو
میں آدم کی نشانی ہوں خطا میری وراثت ھے

DarK_PrincE
 

کسی کو پڑھ لیا ایک ہی نشست میں ہم نے
کوئی ضخیم تھا، اور باب باب ختم ہوا

DarK_PrincE
 

مَیں چاہتا ہوں ' دل بھی حقیقت پسند ہو
سو کچھ دنوں سے مَیں اُسے بہلا نہیں رہا

DarK_PrincE
 

ہمیں معلوم ہے ہم سے سنو محشر میں کیا ہوگا
سب اس کو دیکھتے ہوں گے وہ ہم کو دیکھتا ہوگا

DarK_PrincE
 

سوچتا ہوں کہ ڈھلیں گے یہ اندھیرے کیسے
لوگ رخصت ہوئے اور لوگ بھی کیسے کیسے

DarK_PrincE
 

کاش کچھ اور مِری عُمْر وفا کرجاتی
اُن کو حسرت رہی کہ جی بھر کے ستایا نہ گیا

DarK_PrincE
 

اُس اِک پل سے زیادہ تو زندگی بھی نہیں
وہ اِک پل ہی سہی جس میں تو میسر ہو

DarK_PrincE
 

کوئی پتھر کوئی گہر کیوں ہے
فرق لوگوں میں اس قدر کیوں ہے
تو ملا ہے تو یہ خیال آیا
زندگی اتنی مختصر کیوں ہے
جب تجھے لوٹ کر نہیں آنا
منتظر میری چشم تر کیوں ہے
اس کی آنکھیں کہیں صدف تو نہیں
اس کا ہر اشک ہی گہر کیوں ہے

DarK_PrincE
 

میں نے روکا بھی نہیں، اور وہ ٹھہرا بھی نہیں
حادثہ کیا تھا جسے دل نے بھلایا بھی نہیں
جانے والوں کو کہاں روک سکا ہے کوئی
تم چلے ہو تو، کوئی روکنے والا بھی نہیں
وہ تو صدیوں کا سفر کر کے یہاں پہنچا تھا
تو نے منہ پھیر کے جس شخص کو دیکھا بھی نہیں
کون سا موڑ ہے کیوں پاؤں پکڑتی ہے زمیں
اس کی بستی بھی نہیں، کوئی پکارا بھی نہیں
اک مسافر کہ جسے تیری طلب ہے کب سے
احتراما" تیرے کوچے سے گذرتا بھی نہیں !!

DarK_PrincE
 

ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ !
ﺟﺒﮭﯽ ﺗﻮ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﻮ
ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺳﺮﺩ ﻣﮩﺮﯼ ﮐﮯ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﻣﯿﮟ
ﭘﮍﮮ ﭼﭗ ﭼﺎﭖ ﺳﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ
ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ !
ﺟﺒﮭﯽ ﺗﻮ ﮨﻢ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺳﮯ ﻟﻮﭦ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺫﺍﺕ ﮐﮯ ﮔﻨﺠﺎﻥ ﺑﺮﮔﺪ ﻣﯿﮟ
ﺟﮩﺎﮞ ﭘﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﭨﮩﻨﯽ ﺑﮭﯽ
ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺧﻮﺍﮨﺸﻮﮞ ﮐﻮ ﮔﮭﻮﻧﺴﻼ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺘﯽ
ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ !
ﺟﺒﮭﯽ ﺗﻮ ﮨﻢ ﺩﯾﮱ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺟﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ

DarK_PrincE
 

وہ اِک کتاب جو منسوب تيرے نام سے ہے..
اِسی کتاب کے اندر کہيں کہيں ميں ہوں!!
🍁

DarK_PrincE
 

تجھ سے تعبیر نہیں مانگی مگر یاد تو کر۔۔۔۔!
تو نے ان آنکھوں کو اک خواب دکھایا تھا کبھی

DarK_PrincE
 

مجھ کو جب بھی ملا، کچھ ادھورا ملا
مجھ پہ عاشق ہوا مات کھایا ہوا شخص

DarK_PrincE
 

کوئی پرفیکٹ نہیں ہوتا بلکہ درحقیقت معاملہ یہ ہے کہ اگر لگاؤ ہو تو ہم خوبیاں تلاش کر لیتے ہیں اور بیزاری ہو تو خامیاں....!!!!

DarK_PrincE
 

داد پاتا ہوا اُس شوخ کا چہرہ چوموں
لوحِ امکان سے اترا ہوا مصرعہ چوموں
مسندِ قیس ملی ہے تو خوشی کے مارے
چومنے ہاتھ کوئی آئے تو ماتھا چوموں
یک بہ یک تازہ ہوا آئی ہے زندانوں میں
شاہ زادی تری باتیں ترا لہجہ چوموں

DarK_PrincE
 

سنو جاناں
تم شفا کا پانی ہو
جس کا گھونٹ بھرنے سے
فصلِ جان کے دامن میں
پھول کھلنے لگتے ہیں
اور دکھوں کے جنگل میں
سکھ اترنے لگتے ہیں❤

DarK_PrincE
 

اگر تم دیکھ لو خود کو مجسم میری آنکھوں میں
تمہیں میری محبت سے بلا کا عشق ہو جائے

DarK_PrincE
 

یارم ! تمہارا شہر، جدھر ہے. اُسی طرف !
اک ریل جا رہی تھی کہ، تُم یاد آ گئے۔۔

DarK_PrincE
 

یہ دل دھڑک رہا ہے، تری یاد کے بغیر
اس کا جو اصل کام ہے کر ہی نہیں رہا