Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

کوئی پرفیکٹ نہیں ہوتا بلکہ درحقیقت معاملہ یہ ہے کہ اگر لگاؤ ہو تو ہم خوبیاں تلاش کر لیتے ہیں اور بیزاری ہو تو خامیاں....!!!!

DarK_PrincE
 

داد پاتا ہوا اُس شوخ کا چہرہ چوموں
لوحِ امکان سے اترا ہوا مصرعہ چوموں
مسندِ قیس ملی ہے تو خوشی کے مارے
چومنے ہاتھ کوئی آئے تو ماتھا چوموں
یک بہ یک تازہ ہوا آئی ہے زندانوں میں
شاہ زادی تری باتیں ترا لہجہ چوموں

DarK_PrincE
 

سنو جاناں
تم شفا کا پانی ہو
جس کا گھونٹ بھرنے سے
فصلِ جان کے دامن میں
پھول کھلنے لگتے ہیں
اور دکھوں کے جنگل میں
سکھ اترنے لگتے ہیں❤

DarK_PrincE
 

اگر تم دیکھ لو خود کو مجسم میری آنکھوں میں
تمہیں میری محبت سے بلا کا عشق ہو جائے

DarK_PrincE
 

یارم ! تمہارا شہر، جدھر ہے. اُسی طرف !
اک ریل جا رہی تھی کہ، تُم یاد آ گئے۔۔

DarK_PrincE
 

یہ دل دھڑک رہا ہے، تری یاد کے بغیر
اس کا جو اصل کام ہے کر ہی نہیں رہا

DarK_PrincE
 

کاش کہ یوں ھو میں اس کی یاد میں مر جاؤں..
اور وہ مجھے سینے سے لگا کر کہے ..

DarK_PrincE
 

مَیں آرزُوئے جاں لِکھُوں، یا جانِ آرزُو
تُو ہی بتا دے، ناز سے، ایمانِ آرزُو
آنسو نِکل رہے ہیں تصوّرمیں بَن کے پھُول
شاداب ہو رہا ہے گُلستانِ آرزُو
ایمان و جاں نِثار تِری اِک نِگاہ پر
تُو جانِ آرزو ہے، تُو ایمانِ آرزو

DarK_PrincE
 

ھو بھی سکتا ھے اُس کو یاد آ جاتی ھو میری______
جب بھی وہ تک لیتا ھو ! چہرہ بے جان کسی کا

DarK_PrincE
 

تم بات کرو وہ دھیان نہ دے
جو سچے پیار کو مان نہ دے
تم سب سے خاص کہو اُس کو
وہ تم کو سب سے عام لکھے
وہ دن کو رات کہے تو تم
سورج کو چاند بنا ڈالو
تم سانس بھی اُس کی یاد میں لو
اور اس کو کوئی احساس نہ ہو
تم جیون دھارا بن جاؤ
پر اُس کو تمھاری پیاس نہ ہو..

DarK_PrincE
 

دیوانہ وار دوڑ کے کوئی لپٹ نہ جائے
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے دیکھا نہ کیجیے

DarK_PrincE
 

ســــاری دنیا بدلتی دیکھی مــــــگر۔۔۔
تو جو بدلا کمـــــــــال بدلا.

DarK_PrincE
 

کوئی یہ کیسے بتائے کہ وہ تنہاکیوں ہے؟
وہ جواپناتھاوہی اورکسی کاکیوں ہے؟
یہی ہوتاہے توآخریہی ہوتاکیوں ہے؟
یہی دنیاں ہے توپھرایسی یہ دنیاکیوں ہے؟
دلِ بربادسے نکلانہیں اب تک کوئی
ایک لٹے گھرپہ بھی آدیتا ہے دستک کوئی
آس جوٹوٹ گئی پھرسے بندھاتا کیوں ہے؟...

DarK_PrincE
 

اک سکوں ہے جو کہیں دور پڑا رہتا ہے
اک وحشت ہے جو اب طاری نہیں ہوتی

DarK_PrincE
 

زمینِ کُوچہء جاناں کا رُتبہ ایسا ہے
فرشتے اس کے عِوض آسماں دیتے ہیں

DarK_PrincE
 

میں اپنے حصے کا ضبط پورا تو آزماؤں
کوئی سلیقے کا غم تُو اب کے اتار مجھ میں!

DarK_PrincE
 

مل تو جاتے ہیں کئی لوگ مگر میری جان__
ہر نیا شخص پرانے سا کہاں ہوتا ہے___

DarK_PrincE
 

محبت لباس نہیں جو روز بدلا جائے۔۔۔۔۔
محبت کفن ہے پہن کے اتارا نہیں جاتا۔۔۔۔۔

DarK_PrincE
 

آنکھوں میں میری ٹھہرو یا
دل میں اتر جا______"""
___گھر دونوں___تمھارے__
ہیں___تم__چاہے__جدھر_جاو"⁦❤️

DarK_PrincE
 

کبھی تو تم بھی کوئی دلنشیں سی گفتگو کرتے
ہمارے ساتھ جینے کی ذرا سی آرزو کرتے
بھلے تشبیہ نہ دیتے کوئی گلزار سی ہم کو
مگر دل سے ذرا پل بھر ہماری جستجو کرتے!