Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

تم کیا جانو______ اس دریا پر کیا گزری
تم نے تو بس_____پانی بھرنا چھوڑ دیا

DarK_PrincE
 

اُس کی کتھئی آنکھوں میں ہیں جنتر منتر سب
چاقو واقو، چھریاں وریاں، خنجر ونجر سب
جس دن سے تُم روٹھی،مُجھ سے روٹھے روٹھے ہیں
چادر وادر، تکیہ وکیہ، بستر وستر سب
مُجھ سے بچھڑ کے وہ بھی کہاں اب پہلے جیسی ہے
پھیکے پڑ گئے کپڑے وپڑے، زیور شیور سب

DarK_PrincE
 

ﮐﺒﮭﯽ ﭘَﻠﮑﻮﮞ ﭘﮧ ﺁﻧﺴﻮ ﮬﯿﮟ
ﮐﺒﮭﯽ ﻟَﺐ ﭘﮧ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮬﮯ
ﻣﮕﺮ ﺍﮮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ
ﻣُﺠﮭﮯ ﺗُﺠﮫ ﺳﮯ ﻣُﺤﺒﺖ ﮬﮯ
ﺟﻮ ﺁﺗﺎ ﮬﮯ ﻭﮦ ﺟﺎﺗﺎ ﮬﮯ
ﯾﮧ ﺩُﻧﯿﺎ ﺁﻧﯽ ﺟﺎﻧﯽ ﮬﮯ
ﯾﮩﺎﮞ ﮨﺮ ﺷﮱ ﻣُﺴﺎﻓﺮ ﮬﮯ
ﺳﻔﺮ ﻣﯿﮟ ﺯﻧﺪﮔﺎﻧﯽ ﮬﮯ
ﺍُﺟﺎﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮬﮯ
ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﺍ ﻣﯿﺮﯼ ﻗﺴﻤﺖ ﮬﮯ...

DarK_PrincE
 

میں چاہتا تو کب کا , اُسے منا لیتا۔۔
مگر وہ روٹھا نہیں تھا بدل گیا تھا

DarK_PrincE
 

Umar to mera name hai noor fm

DarK_PrincE
 

, ذرا دیکھو دروازہ دل پہ____دستک کون دے رہا ہے...
محبت ہوتو کہہ دینا،____صاحب انتقال کر گئے.... ...!

DarK_PrincE
 

Dil dooba dil dooba green ankhon main yeah dil doooba......d3

DarK_PrincE
 

ابھی کچھ اور کرشمے غزل کے دیکھتے ہیں
فرازؔ اب ذرا لہجہ بدل کے دیکھتے ہیں
جدائیاں تو مقدر ہیں پھر بھی جان سفر
کچھ اور دور ذرا ساتھ چل کے دیکھتے ہیں
رہ وفا میں حریف خرام کوئی تو ہو
سو اپنے آپ سے آگے نکل کے دیکھتے ہیں
تو سامنے ہے تو پھر کیوں یقیں نہیں آتا
یہ بار بار جو آنکھوں کو مل کے دیکھتے ہیں

DarK_PrincE
 

ﺧِﺮﺩ، ﺟُﻨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺍﺏ، ﺣﻘﯿﻘﺖ، ﻋِﻠﻢ، ﻋَﻤﻞ، ﺍِﻟﮩﺎﻡ...
ﻣﺤﻨﺖ، ﺭﻏﺒﺖ، ﭼﺎﮨﺖ، ﻓُﺮﺻﺖ، ﭘِﯿﺎ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻧﺎﻡ
ﭘِﯿﺎ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻧﺎﻡ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﻋِﺸﻖ، ﺳﻔﺮ، ﺍﻧﺠﺎﻡ
ﻋِﺸﻖ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺫﺍﺕ ﻣُﻨﺎﺳﺐ، ﭘِﯿﺎ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻧﺎﻡ
ﭘُﻮﺭﺏ، ﭘﭽﮭّﻢ، ﺻُﺒﺢ، ﺩُﭘﮩﺮﯼ، ﻓﺮﺩﺍ، ﺩﻭﺵ، ﻣُﻘﺎﻡ
ﮔﮭﻨﮕﮭﺮﻭ، ﭘﺎﯾَﻞ، ﭨِﯿﮑﮧ، ﮔﮭﻮﻧﮕﭧ، ﭘِﯿﺎ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻧﺎﻡ

DarK_PrincE
 

بَدن میں اُتریں تھکن کے سائے تو نیند آئے
یہ دِل، کہانی کوئی سُنائے تو نیند آئے
بُجھی بُجھی رات کی ہتھیلی پہ مُسکرا کر!
چراغِ وعدہ، کوئی جلائے تو نیند آئے
ہَوا کی خواہش پہ کون آنکھیں اُجاڑتا ہے
دِیے کی لَو خود سے تھر تھرائے تو نیند آئے

DarK_PrincE
 

اتنی دلکش کہاں تھی یہ زندگی
ہم نے جب آپ کو چاہا نہیں تھا

DarK_PrincE
 

اگر بے عیب چاھو تو فرشتوں سے نبھا کر لو
میں آدم کی نشانی ہوں خطا میری وراثت ھے

DarK_PrincE
 

کسی کو پڑھ لیا ایک ہی نشست میں ہم نے
کوئی ضخیم تھا، اور باب باب ختم ہوا

DarK_PrincE
 

یہ سانحہ تو کسی دن گزرنے والا تھا
میں بچ بھی جاتا تو اک روز مرنے والا تھا

DarK_PrincE
 

مَیں چاہتا ہوں ' دل بھی حقیقت پسند ہو
سو کچھ دنوں سے مَیں اُسے بہلا نہیں رہا

DarK_PrincE
 

ہمیں معلوم ہے ہم سے سنو محشر میں کیا ہوگا
سب اس کو دیکھتے ہوں گے وہ ہم کو دیکھتا ہوگا

DarK_PrincE
 

یہ کسک دِل کی دِل میں ، چبھی رہ گئی
زندگی میں ، تمہاری کمی رہ گئی
ایک میں ، ایک تم ، ایک دیوار تھی
زندگی آدھی آدھی ، بٹی رہ گئی
رات کی بھیگی بھیگی ، چَھتوں کی طرح
میری پلکوں پہ ، تھوڑی نمی رہ گئی

DarK_PrincE
 

ہماری موت جوانی میں لکھ دی جاتی ہے
ہم ایسے لوگ فقط منہ دکھانے آتے ہیں

DarK_PrincE
 

کاش کچھ اور مِری عُمْر وفا کرجاتی
اُن کو حسرت رہی کہ جی بھر کے ستایا نہ گیا

DarK_PrincE
 

اُس اِک پل سے زیادہ تو زندگی بھی نہیں
وہ اِک پل ہی سہی جس میں تو میسر ہو