Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

کوئی پتھر کوئی گہر کیوں ہے
فرق لوگوں میں اس قدر کیوں ہے
تو ملا ہے تو یہ خیال آیا
زندگی اتنی مختصر کیوں ہے
جب تجھے لوٹ کر نہیں آنا
منتظر میری چشم تر کیوں ہے
اس کی آنکھیں کہیں صدف تو نہیں

DarK_PrincE
 

جہاد کرنا ہے ہر گھڑی سے، حساب لینا ہے زندگی سے
منائیں گے جشن خیر اس دن ، بدی کا جب انتقال ہو گا

DarK_PrincE
 

ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا

DarK_PrincE
 

میں نے روکا بھی نہیں، اور وہ ٹھہرا بھی نہیں
حادثہ کیا تھا جسے دل نے بھلایا بھی نہیں
جانے والوں کو کہاں روک سکا ہے کوئی
تم چلے ہو تو، کوئی روکنے والا بھی نہیں
وہ تو صدیوں کا سفر کر کے یہاں پہنچا تھا
تو نے منہ پھیر کے جس شخص کو دیکھا بھی نہیں
کون سا موڑ ہے کیوں پاؤں پکڑتی ہے زمیں
اس کی بستی بھی نہیں، کوئی پکارا بھی نہیں
اک مسافر کہ جسے تیری طلب ہے کب سے
احتراما" تیرے کوچے سے گذرتا بھی نہیں !!

DarK_PrincE
 

یاد آؤں گا تجھے ذہن کی ہر منزل پر
حرفِ سادہ تو نہیں ہُوں کہ بھلایا جاؤں

DarK_PrincE
 

گرفتہ دل عندلیب، گھائل گلاب..... دیکھے
محبتوں نے سبھی رُتوں میں عذاب دیکھے
یہ صبحِ کاذب تو رات سے بھی طویل تر ہے
کہ جیسے صدیاں گزر گئیں.....آفتاب دیکھے
وہ چشمِِ محروم کتنی محروم ہے کہ جس نے
نہ خواب دیکھے نہ رتجگوں کے عذاب دیکھے

DarK_PrincE
 

تجھ سے تعبیر نہیں مانگی مگر یاد تو کر۔۔۔۔!
تو نے ان آنکھوں کو اک خواب دکھایا تھا کبھی

DarK_PrincE
 

مجھ کو جب بھی ملا، کچھ ادھورا ملا
مجھ پہ عاشق ہوا مات کھایا ہوا شخص

DarK_PrincE
 

یہ ھجر ،کہ ھاتھوں میں لکیروں کی طرح ھے،
اچھا ھے میرا دل بھی اسیروں کی طرح ھے
اک میں ھوں ھواؤں کی صداؤں کا مسافر،
اک تو ھے جو سوچوں پہ سفیروں کی طرح ھے
ھر شخص ھے نفرت کے تقاضوں کا پجاری
مدت سے محبت بھی فقیروں کی طرح ھے
تو دل میں بسا ھے ! یہ عجب ھے کہ میرا گھر
اجڑے ھوئے بےربط جزیروں کی طرح ھے

DarK_PrincE
 

خواتین جتنا واٹس ایپ اور فیسبک چلاتی ھیں ۔۔
آگر اتنا سلائی مشین چلائے تو روز کے تین سوٹ سی لیں

DarK_PrincE
 

کوئی پرفیکٹ نہیں ہوتا بلکہ درحقیقت معاملہ یہ ہے کہ اگر لگاؤ ہو تو ہم خوبیاں تلاش کر لیتے ہیں اور بیزاری ہو تو خامیاں....!!!!

DarK_PrincE
 

نہ جانے کونسی شہرت پر انسان کو ناز ہے؟
جو آخری غسل کے لیئے بھی محتاج ہے۔

DarK_PrincE
 

وہ مجھ کو چھوڑ کے جس آدمی کے پاس گیا
برابری کا بھی ہوتا تو______ صبر آ جاتا

DarK_PrincE
 

ناکامی کبھی اُس بندے کا راستہ نہیں روک سکتی
جو سائیکل کی چَین اُترنے پر اُلٹا پیڈل مار کر چَین دوبارہ چڑھاناجانتا ہو

DarK_PrincE
 

مجھے واٹس ایپ پے لے چلو
میرا یہاں دم گھٹ رہا ہے

DarK_PrincE
 

اک روز کوئی آئے گا لے کر کے فرصتیں..
اک روز ہم کہیں گے ضرورت نہیں رہی..

DarK_PrincE
 

کوئی یہ کیسے بتائے کہ وہ تنہاکیوں ہے؟
وہ جواپناتھاوہی اورکسی کاکیوں ہے؟
یہی ہوتاہے توآخریہی ہوتاکیوں ہے؟
یہی دنیاں ہے توپھرایسی یہ دنیاکیوں ہے؟
دلِ بربادسے نکلانہیں اب تک کوئی
ایک لٹے گھرپہ بھی آدیتا ہے دستک کوئی
آس جوٹوٹ گئی پھرسے بندھاتا کیوں ہے؟...

DarK_PrincE
 

You know its true every thing i do i do it for you...

DarK_PrincE
 

ہم نے روتی ہوئی آنکھوں کو ہنسایا ناصر
اس سے بہتر تو عبادت نہیں ہوتی ہم سے

DarK_PrincE
 

رو کر مانگ لیا کرو اسی رب سے 
اسے کسی کے رونے پہ ہنسی نہیں آتی