Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

دیا ہے دل اگر اس کو بشر ہے کیا کہیے
ہوا رقیب تو ہو نامہ بر ہے کیا کہیے
یہ ضد کہ آج نہ آوے اور آئے بن نہ رہے
قضا سے شکوہ ہمیں کس قدر ہے کیا کہیے؟
ز ہے کرشمہ کہ یوں دے رکھا ہے ہم کو فریب
کہ بن کہے ہی انھیں سب خبر ہے کیا کہیے؟

DarK_PrincE
 

مانا کہ حیا آنکھ ملانے نہیں دیتی
ممکن نہیں کیا ایک عنایت کی نظر بھی

DarK_PrincE
 

ہجومِ دلبراں بھی ساتھ لے کے پھرتا ہے
وہ میرا قُرب بھی مانگے ہے آفرین نہیں؟

DarK_PrincE
 

یہ بات بُری ھے مگر آباد گھروں سے
ہم خانہ خرابوں کی طبیعت نہیں ملتی۔

DarK_PrincE
 

میں نے سوالِ وصل جو اُن سے کِیا کبھی
بولے ، نصیب میں ہے تو،ہو جائے گا کبھی

DarK_PrincE
 

کچھ بیگانے راستوں پر چلنے کی
ہمیں اتنی خوشی ہوتی ہے
ہمیں یہ خیال ہی نہیں آتا
کہ اگر واپس لوٹنا پڑے تو کیسے لوٹیں گے_

DarK_PrincE
 

جائز نہیں ہجراں میں ہلکا سا تماشہ یوں..!!
یا آہ بھی مت کیجئے یا حشر اٹھا دیجئے..!!

DarK_PrincE
 

میں مُبتلائے اذیت ہُوں، اور تُو تمام رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے

DarK_PrincE
 

اس کو ہر سانس کی قیمت کا پتہ ہوتا ہے
زندگی جس نے گزاری ہو ـــــــ گزارے لائق

DarK_PrincE
 

میری جَگہ کوٸی آٸینہ رَکھ لیا ہوتا نَہ !!
” جَانے تیرے تَماشِے میں مِیرا کام ہے کیا

DarK_PrincE
 

یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہے
نیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو۔

DarK_PrincE
 

دے جگہ بعد میں آنے والوں کو ادھر
کہ ہنر مندوں کے جو سر ممتاز کرے
نہیں آسان ادھر شاعر بننا میاں
یہ تو ایسے کہ قلندر پرواز کرے

DarK_PrincE
 

جو لوگ موت کو ظالم قرار دیتے ہیں
خدا ملائے انہیں زندگی کے ماروں سے

DarK_PrincE
 

تو نے دیکھی ہے وہ پیشانی، وہ رخسار، وہ ہونٹ
زندگی جن کے تصور میں لٹا دی ہم نے
تجھ پہ اُٹھی ہیں وہ کھوئی ہوئی ساحر آنکھیں
تجھ کو معلوم ہے کیوں عمر گنوا دی ہم نے

DarK_PrincE
 

کوئی اس شخص سا دنیا میں کہاں ہوتا ہے
لاکھ چہروں میں جسے دل نے چنا ہوتا ہے
ہم تو اس موڑ پہ آ پہنچے محبت میں جہاں
دل کسی اور کو چاہے ______ تو گناہ ہوتا ہے

DarK_PrincE
 

"کسی ایسے شخص تک پہنچنے کی کوشش نہ کریں جو آپ تک نہیں پہنچنا چاہتا."

DarK_PrincE
 

حقیقت میں کوئی شہر محبت ہو نہیں سکتا
چلو آؤ , تصور میں اسے تخلیق کرتے ہیں

DarK_PrincE
 

تم کو اُلجھا کر کُچھ سوالوں میں
میں نے جی بھر کے تُم کو دیکھا ہے

DarK_PrincE
 

کبھی تو چونک کے دیکھے کوئی ہماری طرف
کسی کی آنکھ میں ہم کو بھی انتظار دکھے

DarK_PrincE
 

میں بھی ہوں اپنے طرز میں یکسر بغاوتی
تُو چاہتا ہے بس کہ تیری ہاں میں ہاں ملے.