گُفتگُو نہ ہونے سے۔۔۔!!
کیا یقین ہے تُم کو۔۔۔!!
آرزُو نہیں ہو گی۔۔۔؟؟
جُستَجُو نہیں ہو گی۔۔۔؟؟
ﻭﮦ ﺷﻮﺥ ﺩﺷﻤﻦِ ﺟﺎﮞ،ﺍﮮ ﺩﻝ ﺗُﻮ ﺍُﺱ ﮐﺎ ﺧﻮﺍھﺎﮞ
ﮐﺮﺗﺎ ھﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻇﺎﻟﻢ ، ﺍﯾﺴﯽ ﺑَﻼ ﮐﯽ ﺧﻮﺍھﺶ.؟
تمھارے بعد نہ تکمیل ہوسکی اپنی
تمھارے بعد ادھورے تمام خواب لگے
میں کسے پکاروں کہاں سے لاؤں تجھے
تیرے بغیر اگر زندگی عذاب لگے ____!
جب فیض نے لکھا:
"تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے"
جب نصرت فتح نے سنایا:
"آنکھیں دیکھی تو میں دیکھتا رہ گیا
"جب کیفی خلیل نے کہا:
"تیری آنکھوں میں بستا ہے میرا جہاں"
تو میں نے شدت سے محسوس کیا
آنکھوں میں بھی اک ایسی کشش ہوتی ہے جو دیکھنے والے کو ہوش سے بیگانہ کر سکتی ہے
قَرار دے کر بِھی، بِے قَرار کردے گی !!
” نِگاہِ یَار ہے کوٸی مَزاق تھوڑی ہے
تو سمجھتا ہے تیرا ہجر گوارا کر کے
بیٹھ جائیں گے محبت سے کنارا کر کے
خودکشی کرنے نہیں دی تیری آنکھوں نے مجھے
لوٹ آیا ہوں میں دریا کا نظارہ کر کے
جی تو کرتا ہے اسے پاؤں تلے روندنے کو
چھوڑ دیتا ہوں مقدر کا ستارہ کر کے
کرنا ہو ترک تعلق تو کچھ ایسے کرنا
ہم کو تکلیف نہ ہو ذکر تمہارا کر کے
اس لیے اس کو دلاتا ہوں میں غصہ تابش
تاکہ دیکھوں میں اسے اور بھی پیارا کر کے
جدائیاں تو مقدر ہیں پھر بھی جانے سفر کچھ اور دور ذرا ساتھ چل کے دیکھتے ہیں "
وہ سامنے ہے تو پھر یقین کیوں نہیں آتا یہ بار بار جو آنکھیں مل کے دیکھتے ہیں "
دیر تک ہنستے رہے عالم پناہ
ڈر کے مارے مسخرے رونے لگے
آدھا چاند فلک پر دیکھا، آدھا جھیل کے پانی میں
کندن رات ملی تھی ہم کو وہ بھی کس ارزانی میں
باقی عمر سزا میں کائی اور تاوان میں خواب دیے
خواہش کی زنجیر کو کھینچا تھا ہم نے نادانی میں
جھیل کنارے کچا رستہ، کس گاوں کو جاتا ہے؟
دو کردار وہاں تک آئے چل کر ایک کہانی میں
ناشکرے انسان کی فطرت سے وہ خود بھی واقف ہے
ہر مشکل میں اسے پکارے ،بھولے ہر آسانی میں
غیر مردف غزلیں ہم کو شاذیہ پھیکی لگتی ہیں
ہوں مترنم تو بھاتے ہیں مصرعے خوب روانی میں
1= اپنوں کی آنکھوں میں غداری کی جھلک دیکھی تو احتیاط کا ہنر سیکھا
2= جن سے محبت کی
ان کی نظروں میں بےقدری اور ذلالت دیکھی
تو خاموشی اختیار کرنا سیکھا
3= عزیز رشتے کہلانے والوں کے ہاتھوں
بے وفائی اور طعنوں کا زخم کھایا
تو رخصت ہونے کا ہنر سیکھا
باقی مجھ میں اور کچھ بھی نہیں بدلا
یہ دوریاں بھی مانی نہیں رکھتی ,,
جب دو دل ایک دوسرے کے لیے وفادار ہو~!!
دلوں پہ راج ہمیشہ سچائی کرتی ہے، دکھاوے نہیں ،
جہاں بھی رہیں مخلص رہیں
نہ حریف پہلے سے باوفا، نہ رقیب پہلے سے باحیا....
نہ نگاہِ اہلِ نظر میں شرم، نہ لحاظ باقی ہے ناز میں..
ایک ہی محبت کی تمنا ہے اس دھڑکن کے پاس!!
میری تصویر لگانا ____اپنی تصویر کے پاس !!
جب لوگ پوچھیں کہ کون ہوں میں تو بول دینا..
ہیر بیٹھی ہیں ______اپنے رانجھا کے پاس!
جـان تن سے نکل گئی لیکن
تو میــــرے دھیـان ســے نہ نکلا۔
تیرے لیے چلے تھے ہم تیرے لیے ٹھہر گئے
تو نے کہا تو جی اٹھے تو نے کہا تو مر گئے
وقت تری جدائی کا اتنا طویل ہو گیا
دل میں ترے وصال کے جتنے تھے زخم بھر گئے
اسے معلوم ہے شاید میرا دل ہے نشانے پر
زبان سے کچھ نہیں کہتا نظر سے وار کرتا ہے
چشمِ تَر میں نہ رھی ، بات وہ پہلے جیسی
اے غم جاں یہ زیاں ، دِل کا زیاں ھے کہ نہیں؟
تیری محبت کو ایسے سنبھال رکھا ہے میں نے ۔۔۔۔۔
جیسے ٹوٹا ہوا بازو لوگ سینے سے لگائے پھرتے ہیں,,,,
کبھی تو چونک کے دیکھے کوئی ہماری طرف
کسی کی آنکھ میں ہم کو بھی انتظار دکھے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain