Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

چپ چاپ سنتی رہتی ہے پہروں شب فراق
تصویر یار کو ہے مری گفتگو پسند .........

DarK_PrincE
 

سب تسلسل سے اترتے گئے منزل منزل
ہم محبّت کے سفينے میں اکیلے ٹھہرے

DarK_PrincE
 

تیرے حصے کی محبت تو تجھے ملنی تھی
میرے ذمے تھا فقط اس کا وسیلہ ہونا
ہائے کس کرب سے کہتی تھیں وہ خالی آنکھیں
تم تو سمجھو گے مجھے تم تو مسیحا ہو نا
لاکھ بہتر ہے زمانے کی خبر رکھنے سے
ایک ہی شخص کے ہر دکھ سے شناسا ہونا

DarK_PrincE
 

بانٹ سکتی ہے مرا ہجر اُداسی میری
آج کل مجھ پہ مگر اس کی عنایت کم ہے

DarK_PrincE
 

گو دل شکن ھیں اُن کی تغافل شعاریاں
اِس پر بھی مجھے ان سے محبت ہے کیاکروں

DarK_PrincE
 

خُدا اگر دلِ فطرت شناس دے تجھ کو
سکوتِ لالہ و گل سے کلام پیدا کر

DarK_PrincE
 

چشمِ تَر میں نہ رھی ، بات وہ پہلے جیسی
اے غم جاں یہ زیاں ، دِل کا زیاں ھے کہ نہیں؟

DarK_PrincE
 

انتظار میں ہوا ہوں بصارت سے محروم
اور دکھ یہ کہ یوسف کی قمیض بھی نہیں ملی

DarK_PrincE
 

آہ کہ تُم بھی نہ سَمجھے مری مُحبت کا چَلن
تُم نے بھی اوروں کیطرح مُجھے راہ چلتا کیا

DarK_PrincE
 

اُداس شب میں ،کڑی دوپہر کے لمحوں میں،
کوئی چراغ ، کوئی صُورتِ گلاب اُترے
کبھی کبھی ترے لہجے کی شبنمی ٹھنڈک،
سماعتوں کے دریچوں پہ خواب خواب اُترے

DarK_PrincE
 

شائد کہ تیـــــــرے معیار کے نہیں ہیں
تُم نیک پارسا اور ہم سیاہ بخت گنہگار_!!

DarK_PrincE
 

اب ہمیں دیکھ کے لگتا تو نہیں ہے لیکن
ہم کبھی اُس کے پسندیدہ ہوا کرتے تھے

DarK_PrincE
 

ٹھہرے تھے میرے ساتھ مگراس قدر نہیں
لمحے وصالِ یار کے بھی معتبر نہیں
پہلے پہل کا لمس تھا رگ رگ سے بولتا
پہلے پہل کی سنسنی بارِ دگر نہیں
گونجے خیالِ یار کی کوئی صدا کہاں
صحرائے دِل کے چار سو دیوار و در نہیں

DarK_PrincE
 

اس شخص سے زیادہ خوبصورت
کوئی دوسری چیز نہیں ہے کہ
اس کے ارد گرد کتنے ہی
لوگ کیوں نہ ہوں لیکن
وہ ہر لمحہ آپکو یہ احساس دلانے کی
کوشش کرتا ہے کہ آپ ان سب میں اہم ہیں!!

DarK_PrincE
 

اور کوئی رہ گیا ہے تو آجاو
پھر مت کہنا میں نے کھیلنے کو دل نہیں دیا

DarK_PrincE
 

تمھاری دنیا میں ہم جیسے ہزاروں ہوں گے
مگر ہماری دنیا میں تم جیسا کوئی نہیں

DarK_PrincE
 

وہ کہیں بھی گیا، لوٹا تو میرے پاس آیا
بس یہی بات ہے اچھی میرے ہر جائی کی

DarK_PrincE
 

کہیں بہہ نہ جائے ان آنکھوں سے کاجل
تری بزم میں ہو نہ جائے یہ ہلچل
کسی جا ٹھہرتی نہیں بے قراری
کہ بے چین آنکھیں صدا سے ہیں چنچل
بہت راہ دیکھی مگر تم نہ آئی
گرے دل پہ اشکوں کی مانند پل پل
بہت ولولے دل سے چھو کر گئے ہیں
مگر اب دلِ ناتواں غم سے بوجھل
کئی راستے جنگلوں تک گئے ہیں
ہمیں راس آئی فقط راہِ مقتل
کسی یاد نے پھر جگایا تھا شب بھر
پھرنے لے کے آنکھوں میں اشکوں کا جل تھل

DarK_PrincE
 

کیسے عجیب لوگ تھے جِن کے یہ مشغلے رہے
میرے بھی ساتھ ساتھ تھے، غیر سے بھی مِلے رہے
تُو بھی نہ مِل سکا ہمیں، عُمر بھی رائگاں گئی
تجھ سے تو خیر عِشق تھا، خود سے بڑے گِلے رہے
دیکھ لے! دلِ نامُراد تیرا گواہ بن گیا
ورنہ میرے خلاف تو میرے ہی فیصلے رہے
تجھ سے مِلے بچھڑ گئے، تجھ سے بچھڑ کے مِل گئے
ایسی بھی قُربتیں رہیں، ایسے بھی فاصلے رہے

DarK_PrincE
 

میں نے پَڑھی ہیں، ہَزاروں عَاشِقوں کی کِتابیں !!
” کِسی ایک میں بِھی نَہیں لِکھا تھا کہ مُجھے یَار مِلا