توں قضا کرتا رہا ہم کو نمازوں کی طرح
ہم نے عیدوں پر تیرے نام کے روزے رکھے
میں نے رکھی ہے فقط دل کی تسلی کے لئے
کیا کوئی جرم ہے تصویر تمہاری رکھنا
**کیسے بُھلا دیتے ہیں لوگ تیری خدائی کو یا رب...!*
*مجھ سے تو تیرا بنایا ایک شخص بھلایا نہیں جاتا*۔۔ ݊࠰_*
صرف وبائیں ہی نہیں……
ادائیں بھی جان لیوا ہوتی ہیں
*کسی کا تو ہونا ہے ایک نہ ایک دن مُجھے*
*تم جو محبت سے دیکھو تو تمہارا ہو جاؤں*
چھوڑئیے ناں محترمہ، یہ بحث ومباحثہ۔
آپ نے کہہ دیا خراب ہیں "بے شک ہونگے ہم••
ایک ہی دن میں سمٹ آئیں گی ساری خوشیاں
کاش اس عید میں شامل ہوں تیری دید کے رنگ
پڑھو ، لکھو، سمجھدار بنو پر اتنے بھی نہیں
کہ تم ہمیں سگریٹ، کے نقصان بتانے لگ جاو۔۔۔
ہزار غم ہیں
قرار تم ہو
ہر اک خوشی پر
سوار تم ہو
جو مل کہ بچھڑو تو ہر سو پت جھڑ
جو مل سکو تو بہار تم ہو
جو میں ہوں، اسے کوئی جانتا ہی نہیں
جو سب جانتے ہیں، وہ میں ہوں ہی نہیں
کوئی پلٹ آئے تو اُس کا ہاتھ تھام لینا چاہیے۔
اُس کی اُمید نہیں توڑنی چاہیے۔
کسی کی اُمید قائم رکھنا اللہ کی صفت ہے
اللہ بھی تو یہی کرتا ہے۔
میرے آنگن میں دبے پاؤں کوئی روگ لیے
سال کے سال کوئی عید چلی آتی ہے
محبوب کی بھی بائیو میٹرک تصدیق ہونی چاہیے
تا کہ پتا تو چلے کس کے نام پر کتنے ہیں
مُجھ سَے مَت اُلجْھو، کِہ اَب مَیں
سَراپا سُوال بھی ہُوں، حاضِر جَواب بھی
رشتے داروں عیدی بھی اب ویسے ہی دینا
جس طرح پورا سال مشورے دیتے ہو
*وہ دو دن مُجھ سے بات کیئے بنا نہ رہنے والی *
*آج میرا حال تک نہیں پوچھتی ____________*
تمہارے اتنے چاہنے والوں میں سے میں وہ کے جسے کہنا بھی نہیں آتا، بتانا بھی نہیں آتا
اس نے کہنا تھا فقط عید مبارک مجھ کو
اور میری عید نے تہوار میں ڈھل جانا تھا!.....
گردش ماہ کے ہم نہیں پابند
عید کرلیں گے جب خوشی ہوگی
اپنی عید کسی ایسے کی وجہ سے مت خراب کرنا جو خود مزے سے عید منا رہا ہو ۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain