کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے نا ہم کسی کے آنلائن ہونے کے انتظار میں تین، تین، چار، چار گھنٹے بےمقصد آنلائن رہتے ہیں اور تین چار گھنٹوں کے جان لیوا انتظار کے بعد تھک ہار کر ہم آف لائن ہوجاتے ہیں، اور پھر ایک ڈیڑھ گھنٹے کے بعد جب ہم دوبارہ سے آنلائن ہوتے ہیں تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ جس گھڑی ہم نے لاگ آوٹ کیا تھا، اس کے ٹھیک پانچ منٹ بعد وہ آنلائن ہوا تھا یا ہوئی تھی، پھر ایک کاش لبوں پر رہ جاتا ہے_ کچھ لوگ ہوتے ہیں نا جن سے ہمیں یونہی بےنام سی الفت ہوتی ہے_ چاہے اس پروفائل سے ہمارے لئے کوئی پیغام آئے نا آئے، کبھی یوں بھی تو ہوتا ہے نا، کوئی ہمارے لئے نہیں ہوتا، مگر ہم اسی کیلئے ہوتے ہیں_!!