یہ الگ بات ہے کہ تعمیر نہ ھونے پائیں۔۔
ورنہ ہر ذہن میں کچھ تاج محل ہوتے ہیں🥀🖤
گونگوں کو تکلم کے مواقع ہیں میسر
ہم ماہر گفتار بڑی دیر سے چپ ہیں
🖤
ہر شخص چاہتا ہے اخلاص سراسر
ہر ایک کو درکار ہے یکطرفہ مخلصی
چہرے کو جھریوں نے بھیانک بنا دیا
آئینہ دیکھنے کی بھی ہمت نا رہی
اللہ جانے موت کہاں رہ گئ یار
اب مجھ کو زندگی کی ضرورت نا رہی۔۔🥀
اے زندگی اب تجھ سے کچھ نہیں چاہیے
اب تو یہ کمال کر کہ ستم بے مثال کر
یوں ہی بے سبّب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر میں رہا کرو
وہ غزل کی سچی کتاب ہے، اُسے چپکے چپکے پڑھا کرو
کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا، جو گلے مِلو گے تپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ہےذرا فاصلے سے ملا کرو
ابھی راہ میں کئی موڑ ہیں کوئی آئے گا کوئی جائے گا
تمھیں جس نے دل سے بھُلا دیا اسے بھُولنے کی دُعا کرو
مجھے اشتہار سی لگتی ہیں، یہ محبّتوں کی کہانیاں
جو کہا نہیں وہ سُنا کرو، جو سُنا نہیں وہ کہا کرو
موسمِ گل ہو کہ پت جھڑ ہو بلا سے اپنی
ہم کہ شامل ہیں نہ کھلنے میں، نہ مرجھانے میں
بانو قدسیہ کہتی ہیں!
اگر آپ نے اپنی چاہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی
مگر آپ کا ساتھی پھر بھی آپ سے ناخوش ہے
تو اسے آزاد کر دیں ، اور اسے ڈھونڈنے دیں آپ سے بہتر۔
یقین کریں محبت ٹھکرانے والے کی طرف محبت کبھی پلٹ کر نہیں آتی.
کبھی ملنے ضرور آنا اس گمنام سی جگہ پرجہاں
میرے نام کی تختی لگی ہو گی مٹی کے اک ڈھیر پر
مجھ کو فرشتہ ہونے کا دعویٰ نہیں مگر
جتنا بُرا سمجھتے ہو اُتنی نہیں ہوں میں
اور اس طرح پھر پھر کے باتیں نہ کیجئے
لہجوں کا رُخ سمجھتی ہوں بچی نہیں ہوں میں.
ایسا کرتے ہیں ایک ملاقات رکھ لیتے ہیں
چائے کی پیالیاں، کچھ سوغات رکھ لیتے ہیں
میں بھی اداس ہوں تم بھی گُم سُم جاناں
محفلِ مشاعرہ اِس رات رکھ لیتے ہیں
تم آئے ہو بڑی چاہ سے بادل کے لیے
سو لے جاؤ ، ہم برسات رکھ لیتے ہیں
کچھ تو بھرم رہے کہ ہم بھی کبھی ساتھ رہے
ہم تحفتاً ایک دوسرے کی عادات رکھ لیتے ہیں
زندگی نے ہم دونوں کو بہت غم دیے
تم رکھو خوشیاں ، ہم تجربات رکھ لیتے ہیں
کچھ ایسا کرتے ہیں کہ یہ ملاقات یاد رہے
ہم قیدِ غزل میں یہ لمحات رکھ لیتے ہیں...
ہم سے بڑھائیے نہ راہ و رسم کہ ہم لوگ
مل کر کریں اداس بچھڑ کر کریں اداس🙃
ادھوری ہر کہانی ہے یہاں ذوق تماشا کی
کبھی نظریں نہیں رہتیں کبھی منظر نہیں رہتے 🔥
کچھ لوگ آپ کو چھوڑ کر چلے جائیں گے. مگر یاد رکھیے کہ یہ آپ کی کہانی کا اختتام نہیں ھے بلکہ آپ کی کہانی میں اُن کے کردار کا اختتام ھے
" کوشش تو میں نے کی ہے بہت پر دلِ تباہ
مجھ سے کوئی بھی شخص کبھی خوش نہیں ہوا🖤
بہت خاص نا سہی پر اتنا عام بھی نہیں میں کہ مجھے کھو دینے پر مجھ جیسا دوسرا کبھی ڈھونڈ پائیں...🔥
ماں کہتی ہے تم ایک ہی ہو دنیا میں انوکھی مخلوق، نا کوئی تمہارے جتنا پاگل ہے نا ہی کوئی تمہارے جتنا سمجھدار، نہ کوئی تم جیسا پتھر دل ہے کہ بڑی سے بڑی بات کو ہنسی میں اڑانے والا، نہ ہی کوئی تم جیسا نرم دل کہ چھوٹی سی بات کو لے کے گھنٹوں بیٹھے رہے...😐
نہ کوئی تم جیسا بے پرواہ ہے نہ ہی کوئی تم جیسا بے انتہا خیال رکھنے والا، نہ کوئی تمہارے جتنا بولنے والا ہے اور نا ہی کوئی تمہارے جیسا خاموش...🔥🖤
مَیں اکثر بُھول جاتی ہوں ......،
کہاں خاموش رہنا تھا.....،
کہاں شِکوہ نہ کرنا تھا .....،
کہاں جُملہ نہ كَسنا تھا ،
کہاں ہرگز نہ ہنسنا تھا ،
کہاں نہ سر اٹھانا تھا !!
کہاں غصّہ دبانا تھا ،
کہاں رِشتہ بچانا تھا ،
کہاں پہ ہار جانا تھا ......
کہاں بس مُسکرانا تھا ،
کہاں سب بُھول جانا تھا ،
کہاں نظریں جھکانی تھیں
تُو کہانی کے پردے میں ہی بھلی لگتی ہے
زندگی تیری حقیقت نہیں دیکھی جاتی
ﻣﺎﺗﻢ ﻣﯿﺮﮮ ﻭﺟﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﮐﺮﺗﯽ هے ﺁﺝ ﺑﮭﯽ
ﺟﯿﻨﮯ ﮐﯽ ﺁﺭﺯﻭ ، ﯾﮩﺎﮞ ﻣﺮﺗﯽ هے ﺁﺝ ﺑﮭﯽ ..
میں سمجھتی ہی نہیں تم کو مدمقابل اپنا
تم بیکار میں بنے پھرتے ہو مخالف میرے❗️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain