💕کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ آپ ہر چیز نوٹس کر رہے ہوتے ہیں ہر چیز سے آگاہ رہتے ہیں سب حقائق دلائل سب سمجھتے ہوۓ بھی ایسے ظاہر کرنا پڑتا کہ ہم انجان ہیں ہمیں کوئی چیز ازل سے معلوم ہی نہی ہے مگر یہ بات بھی تکلیف دیتی ہے کہ سب چیزیں کہی نا کہی آنسو کا سبب بن جاتی ہیں۔💕 Gd night duao me yad rkhna
وہ آسمان مری دسترس میں کیا آتا ہزار کوششیں کیں ایڑیاں اٹھا کے بھی مگر یہ کیا کہ پرندے شجر سے گر جائیں اگرچہ ہوتے ہیں کچھ فائدے ہوا کے بھی نہیں ہے دشت فقط پیاس کا حوالہ عدیل میں رو پڑا ہوں سمندر کو آزما کے بھی فرخ عدیل
خوشیاں بہت کم اور مختصر ہوتی ہے اور جب اللہ تعالی ہمیں خوشیاں دے رہا ہو تو ہر قسم کی بے چینی , اضطراب اور کشمکش کو دل و دماغ سے جھٹک کر خوش رہنا چاہیے اور پتا ہے آپ کو!!! شکر صرف زبان سے نہیں عمل سے بھی ہونا چاہیے شکر کی سب سے بہترین عملی کیفیت یہ ہے کہ آپ خوش و مطمئن رہیں اپنے کل کی ساری پریشانیاں اسی رب پر چھوڑدے جس نے آج تک آپ کی پریشانیوں کو دور کیا ہے جس نے آپکو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا وہ آپکو آنے والے کل میں بھی نہیں چھوڑے گا اور یہ احساس ہی بہت خوش کن ہے کہ اس نے ہمیں اتنی خوشیوں سے نوازا الحمدللہ ثُمّ الحمداللہ ...
*حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانویؒ لکھتے ہیں:نبی کریمﷺ کا ارشاد گرامی ہے: ترجمہ… ’’آخر زمانے میں بہت سے دجال، کذاب (مکار، جھوٹے) ہوں گے (جن کی علامت یہ ہے کہ) وہ تمھارے سامنے ایسی باتیں لائیں گے جو نہ تو تم نے کبھی سنی ہوں گی، نہ تمھارے باپ دادا نے، خبردار! ان سے بچتے رہنا! کہیں تمھیں گمراہ نہ کر دیں اور اپنے فتنے کے جال میں نہ پھانس لیں*۔‘‘ (*مشکوٰۃ صفحہ : 28)*