Damadam.pk
Dia_Shah's posts | Damadam

Dia_Shah's posts:

Dia_Shah
 

تیرے لیے یہ ساری دنیا _❤
میرے لیے بس اک تُم _❤
Zar😘

Dia_Shah
 

تمناۓ دل لے کر کہاں جاتے۔
۔جہاں جاتے دیہ تمہیں پاتے
😢دیہ😢

Dia_Shah
 

_
ربط یہ عارضی سمجھ رہے ہو
عشق کو دل لگی سمجھ رہے ہو
بات آگے نکل چکی ہے اور
تم ابھی دوستی سمجھ رہے ہو
تم سے ہر شعر میں مخاطب ہوں
تم اسے شاعری سمجھ رہے ہو
😢

Dia_Shah
 

Frndz join my mhfl..
Its jst grlz mhfl

Dia_Shah
 

تیری خـــــــــاموشی اگر تیری مجـــــــــبوری ھے💦
تو رہنـــــــــے دے عشق کون سا ضـــــــــروری ھے💦 .
❣❣تنہا دل ❣❣
😉

Dia_Shah
 

خود کو کھونے کا پتہ ہی نہ چلا ۔۔
کسی کو پانے کی یوں انتہا کردی ۔۔
Zar😘

Dia_Shah
 

حاکم وقت تیرے در تیرے دربار پہ تھوُ
تیری گفتار پہ لعنت تیرے دستار پہ تھوُ
جس کے پلوّ سے چمکتے ہوں شہنشاہ کےبوٹ
ایسے دربار سے بخشی ہوئی دستار پہ تھوُ
زور کے سامنے کمزور، تو کمزور پہ زور
عادلِ شہر تیرے عدل کے معیار پہ تھو
انتخاب

Dia_Shah
 

*#Lock Down offers*
*Jazz* muft 2 GB data*462#
*Jazz* muft facebook*114*6#
*Jazz* 500MB for 10 days *117*72*3#
*Zong* free 20 mint *45#
*Ufone* 10 free min*2030#
*Ufon* free 2GB whatsapp *987#
*Telenor* 2000MB for Whatsapp*247#
*
*Enjoy it offers*

Dia_Shah
 

میری شوخیاں میری ذات کی ترجماں نہیں ہے
میں وہ ستارہ ہوں جسکا کوٸی آسماں نہیں ہے
😊😊😊

Dia_Shah
 

نواحِ نصرت و فیروزی و ظفر میں رہوں
مرے وطن میں ترے قریہء خبر میں رہوں
عزیزِ جاں ہیں یہی راستے غبار آلود
نہیں یہ شوق کہ گُلپوش رہگزر میں رہوں
ترے ہی گیت سنوں دھڑکنوں کے سرگم میں
کسی دیار میں ٹھہروں کسی نگر میں رہوں
اسی کے دم سے کھلیں روح کے گلاب تمام
اسی زمیں کے طلسمات کے اثر میں رہوں
مری شناخت اگر ہو تو تیرے نام سے ہو
اے ارضِ شوق تری چشمِ معتبر میں رہوں
کسی چمکتے ہوئے حرف کے حوالے سے
دیارِ فکر ترے دفترِ ہنر میں رہوں
خود آگہی کا جہنم بھی ہے قبول مجھے
مگر میں تیری تمنا، ترے سفر میں رہوں
اے ارضِ لوح و قلم، اے ادب گہِ شبنم
ترے لئے میں سدا فکرِ شعرِ تر میں رہوں

Dia_Shah
 

شاید!!🤔💔
یہ جو ہم کہتے ہیں نہ کے اس دنیا سے کہیں دور بھاگ جانا چاہتے ہیں- حقیقت میں ہم دنیا سے نہیں صرف اپنے آپ سے بھاگ رہے ہوتے ہیں-
💔

Dia_Shah
 

©سردی بہت لگتی ہے دیسی انڈے کھائیں اور چوزے کی یخنی بناکر پیں
©پیشاپ کرنے میں جلن ہوتی ہے کچی لیسی نمک ڈال کر پیں یا خربوزہ و تربوز کھائیں
©کھانے کے بعد بھاری پن محسوس ہوتا ہے لیمن کے قطرے پی لیں
©موٹاپا کم کرنا ہوتو نہار منہ نیم گرم پانی پیں
رنگ گورا کرنا ہے تو ابٹن میں عرق گلاب مکس کرکے چہرے
©پہ لگائیں 20 منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔۔۔
©کان میں درد ہے سرسوں کے تیل میں لونگ جلائیں اور اسمیں روئی اوپر سے تر کرکے کان پہ لگالیں
©آنکھوں کی روشنی تیز کرنی ہوتو گاجر کھائیں۔۔۔
©یاداشت کمزور ہے تو بادام و اخروٹ کھائیں۔۔۔۔
©لوز موشن ہوتو کیلے پہ زیرہ لگاکر کھائیں.

Dia_Shah
 

*طبی ٹوٹکے*
©گلا خراب ہو اور آواز نہ نکل رہی ہوتو کچا امرود جلاکر کھالیں
©پیٹ میں درد ہے پودینے کے پتے چبالیں
©قے نہ رکے ایک چٹکی زیرہ پھانک لیں
©سر میں خشکی ہے سرسوں کے تیل میں دہی یا انڈہ مکس کریں اور لگالیں۔۔۔
©سر میں جوئیں ہیں چنبیلی کا تیل لگائیں
©پاوں میں درد ہے زیتون کا تیل لگائیں
©ناف اترگئ ہے نیم گرم ناریل کا تیل ڈالیں
©چوٹ لگی ہے خون روکنے کے لئے روئی کو ناریل کے تیل میں ڈبو کر لگائیں
©کمزوری محسوس ہورہی ہے دو کجھور دودھ میں پکاکر
©کھائیں اور دودھ پی بھی لیں۔۔۔۔
©عورتوں کو مخصوص ایام میں بے قاعدگی ہے تو دو کجھور کھالیں
©گرمی بہت زیادہ لگتی ہے کھیرا کھائیں

Dia_Shah
 

#افسوسناک_اور_شرمناک
اسلام آباد میں مولانا عبدالرؤف محمدی کو جمعہ پڑھانے کے جرم میں گرفتار کرنے کی خبر ملی ہے۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔ لوگوں کو جمعہ و جماعت سے روکنے کا ناخوشگوار کام انتظامیہ کو خود کرنا چاہیے نہ کہ علماء کو اس کا پابند کیا جاۓ۔ علماء کرام کے منصب کا تقاضہ مسجدوں کی طرف بلانا ہے مسجدوں سے روکنا نہیں ۔۔ اگر اپنی مرضی سے مسجد میں آۓ محلہ کے لوگوں کو ایک خطیب نے جمعہ پڑھا دیا تو یہ “ ریاست مدینہ “ کے نام لیواؤں کے ہاں اتنا بڑا جرم ہو گیا ؟؟؟
مولانا سمیت جتنے علماء اس جرم بے گناہی میں گرفتار ہیں ان کو فی الفور رہا کیا جانا چاہیے۔

Dia_Shah
 

#نفرت_ہی_کرتے_ہیں_نہ_لوگ_ھم_سے.🖕
#اور_ھمارا_کر_بھی_کیا_سکتے_ہیں 👉 ..😃😂
#
Schi impressive

Dia_Shah
 

Msg 4 Cute Dolls

سنو! اے موم کی گُڑیا
اب اس دور کے اندر
کوئی مجنوں نہیں بنتا
کوئی رانجھا نہیں ہوتا
قدم دو ، چار چلنے سے...
سفر سانجھا نہیں ہوتا
تو ان بے کار سوچوں پہ
سنو ! رونے کا ڈر کیسا
جسے پایا نہیں تم نے
اُسے کھونے کا ڈر کیسا____؟

Dia_Shah
 

Bht umda poetry

پردہ شرم میں صد برق تبسّم کے نِثار
ہوش جاتے رہے نیرنگِ حیا سے پہلے
موت کے نام سے ڈرتے تھے ہم اے شوقِ حیات
تو نے تو مار ہی ڈالا تھا، قضا سے پہلے
بے تکلّف بھی تِرا حُسنِ خُود آرا تھا کبھی
اِک ادا اور بھی تھی حُسنِ ادا سے پہلے
غفلتیں ہستیٴ فانی کی بتا دیں گی تجھے
جو مِرا حال تھا احساسِ فنا سے پہلے
ہم اُنھیں پا کے فراق اور بھی کچھ کھوئے گئے
یہ تکلّف تو نہ تھے عہدِ وفا سے پہلے

Dia_Shah
 

طبیعت پہ عجیب بے چینی سی چھائی ہے____
لگتا ہے آپ سب مجھے کھونے والے ہو...🙂

Dia_Shah
 

خلوص اور اچھائی اپنے الفاظ میں نہیں اپنی نیت اور
فطرت میں پیدا کریں تاکہ آپ لوگوں کے عیب نہیں
ان کی خوبیاں دیکھ پائیں"
بے شک یہ عمل آپ کی
عزت اور بخشش کا وسیلہ هے"
"

Dia_Shah
 

Kmaal ki poetry😍

دل تو وہ برگِ خزاں ہے کہ ہوا لے جائے
غم وہ آندھی ہے کہ صحرا بھی اُڑا لے جائے
کون لایا تری محفل میں ہمیں ہوش نہیں
کوئی آئے تری محفل سے اُٹھا لے جائے
اور سے اور ہوئے جاتے ہیں معیارِ وفا
اب متاعِ دل و جاں بھی کوئی کیا لے جائے
جانے کب ابھرے تری یاد کا ڈوبا ہُوا چاند
جانے کب دھیان کوئی ہم کو اُڑا لے جائے
یہی آوارگیِ دل ہے تو منزل معلوم
جو بھی آئے تری باتوں میں لگا لے جائے
دشتِ غربت میں تمہیں کون پکارے گا فرازؔؔ
چل پڑو خود ہی جدھر دل کی صدا لے جائے