تم نے گِرتے ہوۓ پتوں کو تو دیکھا ہو گا اپنی ہر سانس وه ٹہنی پہ گنوا دیتے ہیں کِتنے بے رحم شجر ہیں نئے پتوں کیلئے پُرانے پتوں کی وفاؤں کو بُھلا دیتے ہیں
دل ہر جگہ نہیں لگتا لاڈ ہر کسی سے نہیں اٹھوائے جاتے مان ہر کسی پر نہیں ہوتا ہر کسی کے لیے ہم بچوں جیسے نہیں بنتے کھلی کتاب کی طرح ہر کسی کی آنکھوں سے پڑھے جانے کی خواہش نہیں ہوتی۔ کچھ لوگ ہوتے ہیں کہ پورے ہجوم میں بھی نگاہ صرف ان پر ہی ٹکتی ہے۔😘