یہ شاخوں کا لہکنا تیری زلفوں کا بکھرنا اور یہ اڑتے ہوئے بادل تیری سانسوں کا دھواں ھیں تُو کسی منظر کی طرح ھے اور منظر ہمیشہ حسین ہوا کرتے ھیں چاند ستاروں کا ظرف ھے جو تیرے مسکرانے پر روشنیاں بکھیرتے ہیں اور فلک کی خاص عنایت ھے جو تیری مسحور کن حیاؤں کی بدولت قوس قزح کو جنم دیتے ھیں اے موج تبسم ! تو ہنس , ہنس کر خزاں کو بہار کر دے ! تو اک عالم ھے ! اور عالم حسین ہوا کرتے ھیں !
یہ بارش کب ہے یہ جو برس رہی ہے یہ بارش کب ہے یہ تو تمہاری آواز کی لرزتی لو سے زرا سی روشنی لے کر ستارے ہیں جو دیوانہ وار زمین پر أتر رہے ہیں یہ جو چھن چھنا چھن ناچتی بوندیں ہیں یہ پانی کے قطرے کب ہیں یہ تو ننھے دئیے ہیں جو ہواؤں میں چراغاں کر رہے ہیں یہ جو ایک جلتر نگ سی خوشبو کے بدن میں چار سے بجنے لگی ہے یہ بس اک نغمگی کب ہے یہ تو ساون کا گیت ہے جسے بارش نے چھیڑا ہے یہ جو ہر سوراگ ملہار سا جادو چھڑا ہے یہ بارش کب ہے یہ تو ہواؤں میں تیرا لہجہ گھلا ہوا ہے... ________دیوانہ♣️🚬
وفا کے رنگ میں دیکھو جفا اچھی نہیں ہوتی کسی سے عشق میں اتنی انا اچھی نہیں ہوتی چلو اب مان بھی جاؤ بہت اب ہو چکی رنجش کسی دن اور کر لینا یہ پوری اپنی تم خواہش 💕💕
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain