Damadam.pk
Dil...Deewana's posts | Damadam

Dil...Deewana's posts:

جیسے دامن سےکوئی خاک جھٹک دے
اس نے یوں توڑ دیا ربط شناسائی کا
D  : جیسے دامن سےکوئی خاک جھٹک دے اس نے یوں توڑ دیا ربط شناسائی کا - 
Dil...Deewana
 

اسیری کے نشاں سارے کے سارے برمحل رکھنا
جہاں چھنکی ہوں زنجیریں وہیں زُلفوں کے بل رکھنا
تُمھیں بے کیف کرنے کو نہ جانے کب بدل جائیں
اُن آنکھوں کا تم اپنے پاس کُچھ نعم البدل رکھنا
رہا ہے ربط میری شاعری کا اُس کے ہونٹوں سے
مکر جائے تو اُس کے سامنے میری غزل رکھنا
کبھی اپنی جفا پر وہ پشیماں ہو بھی سکتا ہے
مگر تم فیصلہ ترکِ محبت کا اٹل رکھنا
ہزاروں آرزوؤں کو بسا بیٹھے ہو کیوں دل میں
نہیں آسان گھر میں اتنے مہماں آج کل رکھنا
ہواؤں سے بھی پڑ جاتے ہیں اکثر دائرے جس میں
قتیلؔ اُس جھیل میں ہولے سے یادوں کے کنول رکھنا...!
قتیلؔ شفائی

Dil...Deewana
 

سینے میں الجھنوں کا جوبن کمال است
آہا ہہ زندگی سے ان بن کمال است
وہ اک بشر جو خود کو سمجھتا ہے ماوراء
وہ ہی بنے گا آگ کا ایندھن کمال است
ٹوٹے ہوئے بدن میں وحشت کی سسکیاں
اور پھر دل_خراب کی چھن چھن کمال است
تصویر-حسن-یار سے مرغوب ہوکے پھر
کمرے میں منھ چڑاتا درپن کمال است
لفظوں سے اس نے میری چوٹوں کو یوں چھوا
ہر زخم لگ رہا ہے کندن کمال است
اے پیاری تو بھی عشق کی باتوں میں آگئی
تو نے بھی چن لیا اک "رہزن" کمال است.....

Dil...Deewana
 

na dua aese qabool hoti na ba dua aese qabool hoti chahy din rat aik kardo dua aese qabool hoti ke aesa kam kar jao ke agle insan se kahy bina hi dil se dua nikal jaye wo dua sat aasmanu ka seena cheer ke KHUDA tak puhanchti hai...
aur agar kisi ka dil dukhao aur wo ba dua na dy to us se bari ba dua koi nhi...
by deewana...

کتنے ہونٹوں سے  تبسم کے جنازے لے کر
وقت ہر روز __ دبے پاؤں___گزر جاتا ہے
D  : کتنے ہونٹوں سے تبسم کے جنازے لے کر وقت ہر روز __ دبے پاؤں___گزر جاتا ہے - 
Dil...Deewana
 

murshid meri id pe kala jadu karwaya gaya hai...
logon ne meri posts pe aana hi chor diya hai...

Dil...Deewana
 

mera dard na tum samajh saky mujhe sakht iska malaal hai .k1

Life Advice image
D  : deewana... - 
Beautiful People image
D  : صــبا اُس تک اگر تیری رسـائی ہو تو کہہ دینــا خـبر لیتے نہیں دِل لے کے - 
Dil...Deewana
 

کچھ تعلق بھی نہیں، پھر بھی خفا ہُوں تُجھ سے
جانے کس مان پہ مَیں رُوٹھ گیا ہُوں تُجھ سے
مُجھے کم عُمرسمجھ کے مِری تضحیک نہ کر
مَیں محبت میں کئی سال بڑا ہُوں تُجھ سے
جس طرح دودھ میں گُھل جاتی ہے چینی، جاناں !
مَیں خیالوں میں اُسی طرح مِلا ہُوں تُجھ سے
گیند بن کر ترے پیروں میں پڑا ہوں کہ تُو کھیل
تُو سمجھتا ہے کہ مَیں کھیل رہا ہُوں تُجھ سے
میرے اجزا میں نہ مٹی ہے نہ پانی ہے نہ آگ
میرے پیکر کو پرکھ لے، مَیں بنا ہُوں تُجھ سے
اے چٹانوں کی طرح مُجھ کو دبانے والے !
دیکھ چشمے کی طرح پھوٹ بہا ہُوں تُجھ سے
میری رگ رگ تری رگ رگ سے جُڑی ہے، مِرے یار !
ظاہری طور پہ تو دُور کھڑا ہُوں تُجھ سے
اے اُداسی ! مَیں ادب اس لیے کرتا ہُوں ترا
غم کے جتنے بھی سبق ہیں، مَیں پڑھا ہُوں تُجھ سے

Sad Poetry image
D  : deewana... - 
Beautiful Nature image
D  : ہم تھے ٹھہرے ہوۓ پانی پہ کسی چاند کا عکس جس کو اچھے بھی لگے اس نے بھی پتھر - 
Dil...Deewana
 
Dil...Deewana
 

مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں
سائے بھی راہ کی دیوار ہُوا کرتے ہیں
وہ جو سچ بولتے رہنے کی قسم کھاتے ہیں
وہ عدالت میں گُنہگار ہُوا کرتے ہیں
صرف ہاتھوں کو نہ دیکھو کبھی آنکھیں بھی پڑھو
کچھ سوالی بڑے خودار ہُوا کرتے ہیں
وہ جو پتھر یونہی رستے میں پڑے رہتے ہیں
اُن کے سینے میں بھی شہکار ہُوا کرتے ہیں
صبح کی پہلی کرن جن کو رُلا دیتی ہے،
وہ ستاروں کے عزادار ہُوا کرتے ہیں
جن کی آنکھوں میں سدا پیاس کے صحرا چمکیں
در حقیقت وہی فنکار ہُوا کرتے ہیں
شرم آتی ہے کہ دُشمن کِسے سمجھیں محسن
دُشمنی کے بھی تو معیار ہُوا کرتے ہیں
محسن نقوی
(عذابِ دید)

Dil...Deewana
 

mujhe pasand hai zameen pe parne wali barish ki pahli boondein aur unme se nikalne wali mitti ki khushbu...
mujhe pasand hai sham ke pahar mein sokhy huy darakht pe betha akela koi parinda...
mujhe pasand hai badalon mein chand ka chup jana aur zahir hona...
mujhe pasand hai khizaaon mein urte huy sookhy paty...
and mujhe pasand hai rat ke pahar mein s ka online hona...
from dairy of "Dil...Deewana"

Romantic Poetry image
D  : deewana... - 
Dil...Deewana
 

دل میں ہم ایک ہی جذبے کو سموئیں کیسے ،
اب تجھے پا کے یہ الجھن ہے کے کھوئیں کیسے ،
ذہن چھلنی جو کیا ہے ، تو یہ مجبوری ہے ،
جتنے کانٹے ہیں ، وہ تلووں میں پروئیں کیسے ،
ہم نے مانا کے بہت دیر ہے حشر آنے تک ،
چار جانب تیری آہٹ ہو تو سوئیں کیسے ،
کتنی حسرت تھی ، تجھے پاس بٹھا کر روتے ،
اب یہ یہ مشکل ہے ، تیرے سامنے روئیں کیسے . . .
احمد ندیم قاسمی

Dil...Deewana
 

اس عورت کی قربت تلاش کریں
جو زندگی سے بھرپور گفتگو کر سکتی ہو
جو زندگی گزارنے کے اصولوں سے واقف ہو
جو جینا جانتی ہو ، جینا چاہتی ہو
جو آپ کو جینا سکھائے
جو آپ کو اپنے سینے سے لگا کر
ساری رتجگوں کی بے قراریاں سمیٹ لے
تمہیں اپنی بانہوں کے گھیرے میں سمیٹ کر نئے جہاں میں لے جائے
تمہاری پلکوں پہ سجے خوابوں کی تعبیر بتائے
جو آپ سے یہ نہ کہے کہ
جو سمجھنا چاہو سمجھ لو
بلکہ بہت محبت سے کہے
" میں سمجھاتی ہوں نا " 💙

Sad Poetry image
D  : deewana... - 
Beautiful People image
D  : ہوں گے کچھ اور بھی اسباب تباہی کے مگر خوش فہمی بھی کہیں کا نہیں چھوڑتی -