جانے والے تم نے جانا ہی تھا تو مجھے یہ تو بتا کر جاتے ! وہ ہاتھ جنہیں تم حور کے ہاتھ کہتے تھے ان میں بدنصیبی کی لکیر کب آ گی؟ تم ہی تو میرے نام کے قصیدے پڑھتے تھے! پھر تمہیں کبھی میری ہی یاد کیوں نہیں آتی؟ تم ہی کہتے تھے مجھے تاحیات چاہا جا سکتا ہے! پھر تم سے کیوں نہیں چاہا گیا؟ اب میں جان گی ہوں لوگ درست کہتے ہیں ! نخسر من أجلهم كل شيء و في النهاية نخسرهم ہم ان کے لیے سب کچھ کھو دیتے ہیں اور آخر کار ہم انہیں کھو دیتے ہیں۔
"____ وہ ایک شخص مجھ پر اپنی جان وارتا ہے، اس نے اپنی محبت کا مجھے عادی بنا دیا ہے، میں چاہوں بھی تو اسکی محبت کی قید سے نکل نہیں پاتی البتہ میں نکلنا ہی نہیں چاہتی۔!"❤️🥀 وہ ایک شخص میری کل کائنات ہے۔!"❤️🔥
عورت کی غلطی یہ ہے کہ وہ مرد کی زندگی میں داخل ہوتے ہی لڑ جھگڑ کر ضد سے ہر بات منوانا چاہتی ہے ۔۔۔ مگر میں نے اپنی زندگی میں یہ سیکھا ہے کہ مرد سے پیار سے بڑی سے بڑی بات منوائی جا سکتی ہے ۔۔۔ لیکن زور زبردستی سے مرد چڑ چڑا اور عورت سے متنفر ہوجاتا ہے ۔۔۔ اس لیے مرد کے دل میں بسنے کے لیے اس کے پیروں میں اپنی وفا۔۔ مخلصی ۔۔ دوستی ۔۔کئیر ۔۔ عزت اور حیا کی بیڑی ڈالئیے وہ آپ کے لیے سب کر جاۓ گا اور مرد کے اچھے حالات اور برے حالات دونوں میں راستہ نہ بدلے ایک جیسی رہے اپنا ساتھ۔۔ وفا ۔۔قائم رکھے ایسی عورت ایک دن مرد کی لاڈلی بن جاتی ہے
"___ مجھے مرد ذات سے ایک شکوہ ہمیشہ سے رہا ہے، اور وہ شکوہ شکایت یہ ہے کہ مرد اس لڑکی سے شادی کیوں نہیں کرتا جو اس سے محبت کرتی ہو؟ جو اسے بہت خاص سمجھتی ہو؟ اس سے کیوں نہیں شادی کرتا جسکے بارے میں وہ سب جانتا ہو اور یہ بھی جانتا ہو کہ وہ صرف اور صرف اسی کی ہی ہے ___؟ مرد اس عورت کو چھوڑ کر جو اسے دل و جاں سے چاہتی ہو اور اس عورت سے شادی کرتا ہے جسکے بارے میں اسے کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا___؛ مرد اگر اس عورت سے شادی کر لے جو اسے محبت کرتی ہو تو میرے خیال میں ایسا مرد ساری زندگی اس عورت کا لاڈلا رہے گا اور وہ عورت اس مرد کے ساری عمر لاڈ اُٹھاتی رہے گی۔!" مرد کسی کے دباؤ میں آ کر ایسا کرتا ہے یا پھر اسکی فطرت ہے کہ جسکو چاہے گا یا جو اسے چاہے گی اس سے شادی نہیں کرے گا ___؟
میری زندگی کی سب سے بڑی خواہشات میں سے ایک خواہش تمھیں اپنے عشق میں مبتلا دیکھنا ہے ۔۔ ۔!! تب جب نہ مجھے تم سے نفرت رہے نہ محبت ، نہ ضرورت رہے نہ چاہ، نہ امید نہ آس ۔۔۔۔ تب جب تم میرے لئے کسی انجان انسان جتنی اہمیت کے بھی حامل نہ رہو۔۔۔۔ یا پھر تم میری آواز سننے، ایک جھلک دیکھنے کے لئے اتنے ہی بیقرار ہو جتنی میں ۔۔۔۔۔۔ پھر سوچتی ہوں ایسا بھلا کہاں ممکن ہے۔۔۔۔۔ اور اپنی ہی خواہش پر نم آنکھوں کے ساتھ خود ہی ہنس دیتی ہوں۔۔۔۔
بعض اوقات کئی گہرے تعلقات بھی وقت کی دھول تلے دبتے چلے جاتے ہیں ۔کبھی کسی غلط فہمی کی بناء پہ تو کبھی ہم انسانوں کے دوسروں سے جلد دل بھر جانے کی عادت کی وجہ سے۔ ہاں کوئی مانے یا نہ مانے اکثر بے حد مثالی تعلقات میں بھی ایک وقت آتا ہے کہ بات چیت رسمی سی رہ جاتی ہے گھنٹوں باتیں کرنے والے ہر ہر موقعے یہ ایک دوسرے کو یاد کرنے والے پھر اکثر ایسے وقت میں ایک دوسرے سے لا پرواہ اور بے زار رہنے لگتے ہیں۔ یہ الگ بات کہ نبھا نہ سکا وہ ہم سے مگر وہ جو کر گیا تھا وعدے کمال تھے😒