میں بری نہیں ہوں تھوڑی جذباتی ہوں میں دل میں میل نہیں رکھتی ہاں غصہ بھی بات بات پر آ جاتا ہے پر میں محبت بھی کرتی ہوں اکثر لوگ مجھے پتھر بھی کہتے ہیں پر میں موم بھی ہوں کیونکہ میں چھوٹی چھوٹی ٹھیس لگنی والی باتوں پہ رو بھی پڑتی ہوں میں افسردہ ہو کر بھی اکثر خوشیاں بانٹ دیتی ہوں بے رنگ سا کہتے ہیں مجھے مگر میرے اندر رنگوں کا ایک جہان آباد ہے میں اکثر راتیں جاگ کر بھی گزار دیتی ہوں اکثر کو میں مغرور بھی لگتی ہوں مگر کسی کو دُکھ میں دیکھ کر خود بھی رو دیتی ہوں.
انا پرست ہونا کوئی بچوں کا کھیل نہیں.خود پر کنٹرول رکھنا پڑتا...!!! دل چیخ چیخ کر کچھ مانگ رہا ہوتا اور آپ کو اسے ڈانٹ ڈپٹ کر چپ کروانا پڑتا...!!! دل و دماغ میں چھڑی سرد جنگ سے لڑنا پڑتا...!!! برداشت کرنا پڑتا...!!! صبر لازم ہوجاتا، میرا یقین کیجئے...! انا پرست ہونا بہت تکلیف دہ ہے....!!!