دل ہر جگہ نہیں لگتا۔ لاڈ ہر کسی سے نہیں اٹھوائے جاتے۔ مان ہر کسی پہ نہیں ہوتا۔ ہر کسی کیلئے ہم بچوں جیسے نہیں بنتے کھلی کتاب کی طرح ہر کسی کی آنکھوں سے پڑھے جانے کی خواہش نہیں ہوتی۔۔۔۔۔ کچھ لوگ ہوتے ہیں، کبھی کہیں،کسی بھی جگہ ہجوم کبھی نگاہ نہیں روکتا، نظر کسی ایک پہ ہی ٹکتی ہے
میرے واٹس اپ کی chat list میں تمھارا نام بہت نیچے چلا گیا ہے اب key board بھی تمہارے نام کا پہلا حرف لکھنے پر پورا نام suggest نہیں کرتا۔ فیس بک کی search list میں بھی تمہارا نام نیچے جاتے جاتے کہیں غائب ہو گیا ہے۔ اب تمہاری dp کے ساتھ سبز نشان دیکھ کر میرے دماغ کے Neurons میرے ہاتھوں کو پیغام نہیں بھیجتے کہ تمہارے inbox میں msgs کے انبار لگادوں ۔ تمہارا نام سن کر میری دھڑکنوں کے ادھم میں پہلی سی شدت نہیں رہی۔ تمہاری بے رخی بے اعتنائی لاپرواہی اور بے قدری کی وجہ سے چیزیں مایوسی سے نڈھال ہو کر اپنے معمول کی طرف لوٹ رہی ہیں.
اس دنیا میں بھلے ہی آپ کسی کو نیچا دکھانے کے لیے ہر حد پار کردیں لیکن یاد رکھیں دوسروں کا برا چاہنے والوں کا بھی برا ہی ہوتا ہے۔ اور اچھا چاہنے والوں کے ساتھ بھی اچھا ہی ہوتا ہے۔ اس دنیا میں نہ سہی تو آخرت میں۔لیکن اللہ قدردان ہے بہت۔