میں جب جب سورة یوسف پڑھتی ہوں مجھے لگتا ہے ہر خواب پورا ہو سکتا ہے ہر بچھڑا ہُوا مل سکتا ہے ہر دعا قبول ہو سکتی ہے ہر منزل پائی جا سکتی ہے کیا حوصلہ افزا کلام اُترا ہے اِس مبارک سورة میں جس کا آغاز ایک خواب سے ہوتا ہے اور اختتام اُسی خواب کی حقیقت پر <>سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدہِ... سُبحَان اللّٰہِ العَظِیم...<> Urwa 💕
زندگی میں اگر ہمسفر چننے کا اختیار ملا تو صرف اُس کی خوبصورتی پر نہ جانا،بلکہ ایک میچور انسان کا انتخاب کرنا۔۔۔وہ انسان جسے صحیح غلط کا پتہ ہو، جو جانتا ہو کہ آپ کو اچھا برا کیا لگتا ھے۔۔اُس کے مطابق خود کو ڈھال لینے کا ہنر رکھتا ہو،وہ جو آپ کو نماز قرآن و سنت کا درس دے۔۔علم رکھنے کے ساتھ ساتھ خود بھی عمل کرنے کا جزبہ رکھے اور آپ کو بھی تلقین کرے۔۔۔وہ جو خود کو صرف آپ کے لئے پابند رکھے،وہ جسے کسی کے الفاظ متاثر نہ کریں ، جو صرف آپ کے لیئے جینا جانتا ہو جو باکردار ہو 🌸♥️
-" میں رات کو ڈھنگ سے نہیں سوتی، اور نہ ہی دن میں اتنا آرام کرتی ہوں جو مجھے کافی ہوسکے، مجھے اپنی صحت کا بھی کچھ خیال نہیں ہے، میں ہر چیز دل میں ہی چھپالیتی ہوں اور پھر مسکرادیتی ہوں، میں اپنے حق میں کتنا بری ہوں ناں_" 😊💔
اور پھر میں نے دوستوں کو بدلتے دیکھا ہے، بہت ہی خاص رشتوں کو خود سے دور جاتے دیکھا ہے، میں نے جان چھڑکنے والوں کے رویوں میں بیزاری کو محسوس کیا ہے، میں نے دیکھا ہے لوگوں کو نظرانداز کرتے ہوئے، میں نے دیکھا ہے تعلق کو ضرورت کا محتاج ہوتے ہوئے.. لیکن ایک ذات ہے جو ہمیشہ سے میرے ساتھ ہے، کوئی ہے جسے میں نے ہمیشہ اپنے بے حد قریب محسوس کیا ہے، وہ جس نے مجھے کبھی گرنے نہیں دیا، اس نے مجھے تب روشنی دکھائی جب میں اندھیرے میں خود کو کھو بیٹھی تھی، میری نافرمانیوں کے باوجود بھی اسکی نعمتوں میں کمی نہیں آئی اور وہ مجھے نوازتا رہا، وہ جس نے میری ایک توبہ پر میرے کاندھوں پر سے گناھوں کے بوجھ کو ہلکا کر دیا، وہ جس نے اپنی محبت سے میرے دل کو جوڑا، بیشک وہی میرا رب ہے❤️
کچھ جُرموں کی سزا... قیامت تک ملتوی کردی جاتی ہے... اگر سزا نہیں ملتی تو یہ مت سوچو کہ کچھ ہوگا نہیں... کیونکہ.. "میرا رب بھولتا نہیں ہے" تو سوچو!! اگر کوئی سزا محفوظ ہو چُکی ہوئی تو. 😳😢 یا کسی نہ رو کر فریاد کردی ﷲپاک سے کہ اس نے مجھے اتنی تکلیف دی... تو اس دن تو کوئی بیچ کا رستہ بھی کام نہیں آئے گا... ﷲپاک ہم سب پر اپنا رحم فرمائے... آمین