ارشاد خداوندی ہے کہ وَتُعِزُ مَنْ تَشَآءُ وَتُزِلُّ مَنْ تَشَآءُ بِیَدِکَ الْخَيْر اِنَّکَ عَلی کُلِّ شَیٍ قَدِيْرْ اور اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے💕 "Spread Islam"
حضرت ابو ہریرہ رضہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے ایسے انعامات تیار کر رکھے ہیں کہ جنھیں کبھی کسی آنکھ نے کبھی دیکھا نہیں کسی کان نے کبھی سنا نہیں اور نہ ہی کسی انسان کے دل میں انکا وہم وگمان گزرا اگر تم چاہو تو پڑھو فلا تعلم نفس ما اخفی لھم من قرۃ اعین کسی کو معلوم تک نہیں کہ ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک کی کیا کیا چیزیں مخفی رکھی گئ ہیں 💕(ترمذی,بخاری,مسلم,ابن ماجہ)
اَلْهَکُمُ التَّکَاثُرْ1 (ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر (دنیا کا عیش حاصل کرنے کی حوس نے تمہیں غفلت میں ڈال رکھا ہے حَتَّی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ2 ...یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے
:صحیح بخاری جلد اول حدیث نمبر 21 حدیث قدسی ابو سعید خدری رضہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا جنت والے جنت میں اور دوزخ والے دوزخ میں ہوجائیں گے اس کے بعد اللہ تعالی فرشتوں سے فرمائے گا کہ جس کے دل میں رائ کے دانے کے برابر بھی ایمان ہو اس کو دوزخ سے نکال لو پس وہ دوزخ سے نکال لئے جائیں گے اور وہ جل کر سیاہ ہو چکے ہونگے پھر وہ نہر حیاء یا نہر حیات میں ڈال دئیے جائیں گے تب وہ ترو تازہ ہو جائیں گے جس طرح دانہ تروتازگی کے ساتھ پانی کے ساتھ اگتا ہے اے شخص کیا تو نے نہیں دیکھا کہ دانہ کیسا سبز کونپل زردی مائل نکلتا ہے؟