اس بات سے انکار نہیں کبھی کبھی واقعی آزمائش بہت سخت ہوتی ہے گھیراؤ تنگ ہوتا ہے اور دل مایوس ہوجاتا ہے مگر یقین جانئے آپ کا رب اس طرح کے حالات میں آپ سے اور ذیادہ قریب ہوتا ہے اسکو علم ہوتا ہے کہ اسکے بندے کو اس کی ضرورت ہے بس اپنے مسئلے اللہ کو بتانے کی اور مطمئن رہنے کی ✨ عادت ڈالیں
"دعا" کبھی بیماری میں شفا بن جاتی ہے تو کبھی درد میں دوا بن جاتی ہے کبھی اللہ سے ملا دیتی ہے کبھی اللہ سے جڑا دیتی ہے یہ دعا ہی ہر نا ممکن کو ممکن بنا دیتی ہے 💗❤💗
تقدیر وہ زبردست قوت ہے جو آنکھ والے کو اندھا اور عقل والے کو بیوقوف بنادیتی ہے لیکن دعا وہ شاندار کوشش ہے جو اس قوت پر غالب آجاتی ہے جس نے اللہ رب العزت کے سامنے جھکنا سیکھ لیا وہی "علم" والا ہے کیونکہ علم والے کی پہچان "عاجزی" اور جاہل کی پہچان "تکبر ہے اے رب کائنات اپنے پیارے محبوب کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کا صدقہ ہمیں اپنی ناراضگی و نافرمانی غرور ,تکبر ,کینہ پروری ,انا پرستی غیبت اور ہر برائ سے بچائیں 💗آمین