"میری بیٹی کی عمر بہت کم تھی" وہ صرف اتنا کہہ سکیں حماد اور انس جانتے تھے کہ ایسے موقعوں پر انہیں فروا یاد آجاتی ہے اماں!لوگ بیٹوں کے لیے روتے ہیں ،آپ "بیٹی کے لیے رو رہی ہیں" حماد نے ماحول کو ہلکا پھلکا کرنا چاہا "اماں!مت روئیں،میں آپ کا بیٹا بھی ہوں اور۔۔۔۔۔اور۔۔۔۔وہ" سعد ہکلاتے ہوۓ کچھ کہتے کہتے رک گیا۔ "کہہ دو،کہہ دو۔۔۔۔۔بیٹی بھی ہوں" ہادی نے جملہ آچکا تو سب ہنسنے لگے