....میں نے ہر لباس پہن کے دیکھا ہے مگر جو ادب و احترام عبایا میں محسوس ہوا وہ کسی برینڈ کسی بھی قیمت ریشمی لباس سے بھی کہی زیادہ تھا اور ہے چمک دمک وقتی طور پر تو ہماری آنکھوں کو خیرہ کر دیتی ہے مگرابدی چمک دمک ہمیں ہمارے کردار و اسلاف سے ہی ہےجو نسل در نسل ورثہ کی مانند سفر کرتی ہے عورت کتی ہی حسین کیوں نہ ہو آخر ایک مقرر مدت و لمحے تک ہی زینتِ نگاہ رہتی ہے پھر شوق و حسن دونوں ہی ڈھل جاتے ہیں داٸمی حسن تو کردار و قول میں ہے جو ستارہ بن کر عمل کے افق پر تاقیامت چمکتے رہتے ہیں . مکنون رائٹس 🌍
*پتا ہےنیک لوگوں کا ملنا بھی کسی "نعمت" سے کم نہیں ہے۔* *نیک لوگ صرف آپ کی "زندگی کو متاثر" نہیں کرتے ہیں، بلکہ وہ آپ کی "آخرت پر بھی اثر انداز" ہوتے ہیں۔* 💞💞
[ بعض دفعہ بھول جانا نعمتِ الٰہی ہے ] ابن القيم رحمه الله فرماتے ہیں: *« ابنِ آدم پر عجیب ترین نعمتوں میں سے ایک بھول جانے کی نعمت بھی ہے۔ کیونکہ اگر بھولنے کا عمل نا ہوتا تو انسان کسی (تکلیف، غم) کو نا بھول پاتا، نا ہی اسکی حسرت کبھی ختم ہوتی، نا کسی مصیبت پر اسے صبر آتا، نا اسکا غم مرتا، اور نا اسکی نفرت اور نہ اسکا غصہ کبھی ختم ہوتا، نا ہی وہ دنیا کی کسی بھی چیز سے لطف اندوز ہو پاتا کہ ہر وقت آفات کی یاد میں کھویا رہتا ».* [ مفتاح دار السعادة : ٢٧٧/١ ]
*پیچھے وہ نہیں رہ جاتے جو کچھ حاصل نہیں کر پاتے ،* *پیچھے وہ رہ جاتے ہیں جو سب پاکر بھی اللہ کی محبت نہیں حاصل کر پاتے ،* *آپ بالکل بھی خالی ہاتھ رہ جانے والے نہیں ہیں ،* *کیوں کہ ۔۔۔ اللہ کا ظرف بہت بلند ہے ،* *وہ مانگنے والوں کو دینا جانتا ہے ،* *اور وہ مانگے بغیر ہی بہت کچھ دے چکا ہے ۔۔۔* *الحمد اللہ*