تو کہ سمٹا تو رگ جاں کی حدوں میں سمٹا
میں کہ بکھرا تو سمیٹا نہ گیا تیرے بعد –
دل ہی نہیں لگ رہا تیرے بغیر
بہت خود کو الجھایا اِدھر اُدھر 🖤
مرے خیال کی پرواز بس تمہیں تک تھی–
پھر اس کے بعد مجھے کوئی آسماں نہ ملا
میری اس عارضی زندگی میں تم خوبصورت اور بےحد قیمتی اثاثہ ہو جو مجھے ہمیشہ یاد رہے گا ❤️
کہاں کہاں نہیں احساس تیرے ھونے کا
میں کیا بتاؤں کمی ہے کہاں کہاں تیری
محبتوں کی عمر بہت زیادہ نہیں ہوتی مگر وہ دلکش لمحے ٹھہر جاتے ہیں .. ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں
جسے ہم سارے کا سارا اپنا سمجھتے ہیں وہ سارے کا سارا کسی اور کا ہوجاۓ تو ایسا لگتا ہے کوئی ہمارے ٹکڑے کر کے چیل کوؤں کو کھلا رہا ہے اور ہمیں دکھا بھی رہا ہے کے دیکھو کیسا لگتا ہے۔
"
محبت میں لاپروائی نہیں چلتی
خیال یار فرض ہو جاتا ہے....!!!
اس کی تصویر و تصور بھی مجھے کافی ھے،
وہ مُیســــــر نہ سہی ، کام تو چل جــــاتا ھے
کچھ چہرے، کچھ لمس، کچھ ساتھ!
ایڑھیاں رگڑنے سے بھی نہیں ملتے
دل چاہتا ہے رہتی زندگی، روز تمھارے نام نظمیں لکھا کروں۔ "مجھے تم سے محبت ہے" روز اقرار لکھا کروں ❤️
وہ مجھ سے بات بھی کرتا نہیں مہینوں تک
جسے پسند ہے اندازِ گفتگو میرا —
کسی دن ہاتھ دھو بیٹھو گے مجھ سے
تمہیں چسکا بہت ہے بے رخی کا 🖤🌼
🍁
مجھے تصویر اپنی دوسری دے دو
کہ پرانی آنسوؤں میں دھل چکی ہے🔥
شعر تجھ تک تو میرے پہنچ ہی جاتے ہوں گے......
تو سمجھ تو جاتا ہو گا میرے دل کی بات.......
آپ نے آنے میں اِس بار بُہت وقت لِیا
اب تو ہم سیکھ چُکے یار گُزارا کرنا
اب میرے حال سے کیوں تم کو پریشانی ہے
اب تو تم مجھ سے محبت بھی نہیں
کرتے ہو............
.
میں جب بھی ترک تعلق کی بات کرتا تھا
وہ روکتی تھی مجھے ، کل پے ٹال رکھتی تھی
وہ میرے درد کو چنتی تھی اپنی پوروں سے
وہ میرے واسطے خود کو نڈھال رکھتی تھی
وہ ڈوبنے نہیں دیتی تھی دکھ کے دریا میں
میرے وجود کی ناؤ اچھال رکھتی تھی
دعائیں اس کی بلائو کو روک لیتی تھیں
وہ میرے چار سو ہاتھوں کی ڈھال رکھتی تھی
اک ایسی دھن کے نہیں پھر کبھی میں نے سنی
وہ منفرد سا ہنسی میں کمال رکھتی تھی
اسے ندامتیں میری کہاں گوارہ تھیں
وہ میرے واسطے آسان سوال رکھتی تھی
بچھڑ کے اس سے میں دنیا کی ٹھوکروں میں ہوں محسن
وہ پاس تھی تو مجھے لازوال رکھتی تھی
محسن نقوی
ہمارا تعلق بھی مثال شمس و قمر سا ھے
کہ رابطہ بھی مسلسل فاصلہ بھی مسلسل
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain