میں جب بہت تھک جاتی ہوں تو زندگی کے صفحات واپس پلٹ کر دیکھنا شروع کر دیتی ہوں اور اس صفحے پر آ کر روک جاتی ہوں۔۔ جہاں زندگی تمہیں مجھ سے ملاتی ہے.. اور میں دیکھتی ہوں کہ زندگی تو اس صفحے سے آگے بڑھی ہی نہیں وہی صفحہ۔۔، صفحہ زیست رہا باقی سب تو آتے جاتے موسم ٹھہرے
مرد عورت کو اتنا ہی بیوقوف بنا سکتا ہے جتنا کہ عورت خود بننا چاہتی ہے.. اگر عورت کو بیوقوف بنانا اتنا آسان ہوتا اور بیوقوف بنانے کا سارا اختیار مرد کو ہوتا تو ہر عورت ہر مرد سے بیوقوف بن جایا کرتی. عورت صرف ایک خاص مرد کو اسے بیوقوف بنانے کا اختیار دیتی ہے اور یہ بھی وہ خود طے کرتی ہے کہ کتنی حد تک بیوقوف بننا ہے