کبھی پھر بعد میں سمجھو گا تجھکو
ابھی خود کو زرا پہچان لوں میں
میرا سایہ تلک میرا نہیں ہے
تو میرا ہے یہ کیسے مان لوں میں
🥀___ جون ایلیاء
ہم تیرے بعد بھی سوچیں گے تیرے بارے میں
اتنا سوچیں گے کہ کوئی راہ نکل آئے گی
ہم جتنا زیادہ لوگوں سے ملتے ہیں ہمارے خیالات اتنے ہی تاریک ہوتے ہیں اگر ہم
روشنی کی تلاش میں اپنی تنہائی میں لوٹتے ہیں، تو ہمیں تنہائی میں وہ سائے ملیں گے
جو ان خیالات سے پھیلتے ہیں
تم مجھے بھول بھی جاؤ تو یہ حق ہے تمکو
میری بات اور ہے میں نے تو محبت کی ہے
میرے دل کی میرے جذبات کی قیمت کیا ہے
الجھے الجھے سے خیالات کی قیمت کیا ہے
میں نے کیوں پیار کیا تم نے نہ کیوں پیار کیا
ان پریشان سوالات کی قیمت کیا ہے
تم جو یہ بھی نہ بتاؤ تو یہ حق ہے تمکو
میری بات اور ہے میں نے تو محبت کی ہے
بھوک اور پیاس کی ماری ہوئی اس دنیا میں
عشق ہی ایک حقیقت نہیں کچھ اور بھی ہے
تم اگر آنکھ چراؤ تو یہ حق ہے تم کو
تم کو دنیا کے غم و درد سے فرصت نہ سہی
سب سے الفت سہی مجھ سے ہی محبت نہ سہی
میں تمہارا ہوں یہی میرے لئے کیا کم ہے
تم میرے ہو کے رہو یہ میری قسمت نہ سہی
اور بھی دل کو جلاؤ تو یہ حق ہے تم کو
میری بات اور ہے میں نے تو محبت کی ہے
تم مجھے بھول بھی جاؤ تو یہ حق ہے تمکو
ساحر لدھیانوی
آپ کی تلخ نوائی کی ضرورت ہی نہیں
میں تو ہر وقت ہی مایوسِ کرم رہتا ہوں
آپ سے مجھ کو ہے اک نسبتِ احساسِ لطیف
لوگ کہتے ہیں ، مگر میں تو نہیں کہتا ہوں
🥀___ جون ایلیاء
زندگی ہم تیرے اتنے تو خطاوار نا تھے
کہ جسے اپنا بنائیں وہی بیگانہ بنے
اک تمنا کوئی ایسا تو بڑا جرم نا تھی
آنکھ تا مرگ چھلکتا ھُوا پیمانہ بنے
سایہ سمجھا ہمیں شجر جانا
یہاں کس نے ہمیں بشر جانا
ہم کہ چپ کو تھے اک ہنر جانے
سب نے کم عقل ، بے خبر جانا
اک سفر ہے یہ زندگی لیکن
کون سمجھا مگر کدھر جانا
راہ ملتے ہی اپنی راہ گیا
یہاں جس جس کو ہمسفر جانا
کیا خرابی ہے میرا ہونے میں
تم کو آتا تو ہے مکر جانا
آنکھ اندھی ہو کان بہرے ہوں
اس کو کہتے ہیں دل کا بھر جانا
ایسا سیلاب ہے محبت یہ
جس نے سیکھا نہیں اتر جانا
گل ہو، خوشبو ہو یا محبت ہو
سب کا انجام ہے، بکھر جانا
درد، وحشت ، اندھیرا ، دشت، خزاں
میرے دل کو سبھی نے گھر جانا
شبِ غم سے ہر ایک شب نے کہا
آج آئے بنا گزر جانا
یعنی تم بھی بہار جیسے ہو
چھوڑ دو گے ہرا بھرا کر کے
ہماری افسردگی کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم وہ نہیں ہیں جو ہم کو ہونا چاہیئے تھا
اب جو کوئی پوچھے بھی تو اس سے کیا شرح حالات کریں
دل ٹھہرے تو درد سنائیں درد تھمے تو بات کریں
وہ شخص اب مرے احباب میں نہیں شامل
مری شکایتیں اس شخص سے کرے نہ کوئی
تعلقات کو بس اس مقام تک رکھیئے
کسی کو چھوڑنا پڑ جائے تو مَرے نہ کوئی
آپ سے کیا توقعات رکھیں
آپ بھی صرف خوبصورت ہیں
دل یہ بھی چاہتا ہے ہِجراں کے موسموں میں
کچھ قربتوں کی یادیں ہم دُور پار بھیجیں
دل یہ بھی چاہتا ہے اُن پھول سے لبوں کو
دستِ صبا پہ رکھ کر شبنم کے ہار بھیجیں
دل یہ بھی چاہتا ہے اُس جانِ شاعری کو
کچھ شعر اپنے چُن کر ھم شاہکار بھیجیں
دل یہ بھی چاہتا ہے پردے میں ہم سُخن کے
دیوانگی کی باتیں دیوانہ وار بھیجیں
جب خواب ہی سارے جھوٹے ہوں
اور برگ تمنا سوکھے ہوں
جب زرد ہو موسم اندر کا
کیا پھول کھلائیں چہرے پر
پھر سے کوئ بگاڑ دے پھر سے سنوارنی پڑے
جس کی گزر رہی نہ ہو اس کو گزارنی پڑے
پوچھ نہ اسکا غم جسے وجہِ قرار دل ہو جو
کھینچ کے وہ شبیہِ جاں دل سے اتارنی پڑے
عشق فناۓ ذات ہے اسمیں نہیں ہے یہ رواج
منزلیں مل بھی جائیں اور مَیں بھی نہ مارنی پڑے
حالتِ دل ہو کیا کہ جب ایک صداۓ المدد
دل نہ پکارنے کا ہو اور پکارنی پڑے
عالمِ بے خودی سے تُو مجھ کو نہ ہوش دے کہ پھر
تجھ سے کلام کے لیے شکل ابھارنی پڑے
شکوہ کناں ہو کیوں کہ جب نام ہی اُن صفوں میں تھا
جن کو وفا کے کھیل میں زندگی ہارنی پڑے
ہماری اونگھ کبھی نیند تک گئی ہی نہیں
سو خواب دیکھنا تاحال ایک خواب ہی ہے
خراب رستے پہ تختی دِکھی تو رک کے پڑھی
لکھا تھا رستہ یہی ہے مگر خراب ہی ہے
تیری طلب اگر آسودگی ہے، رب راکھا
ہمارے پاس تو لے دے کے اضطراب ہی ہے
شب بسر کرنی ہے، محفوظ ٹھکانہ ہے کوئی
کوئی جنگل ہے یہاں پاس میں صحرا ہے کوئی
ویسے سوچا تھا محبت نہیں کرنی میں نے
اس لئے کی کہ کبھی پوچھ ہی لیتا ہے کوئی
آپ کی آنکھیں تو سیلاب زدہ خطے ہیں
آپ کے دل کی طرف دوسرا رستہ ہے کوئی
جانتی ہوں کہ تجھے ساتھ تو رکھتے ہیں کئی
پوچھنا تھا کہ ترا دھیان بھی رکھتا ہے کوئی
دکھ مجھے اسکا نہیں کہ دکھی ہے وہ شخص
دکھ تو یہ ہے کہ سبب میرے علاوہ ہے کوئی
دو منٹ بیٹھ، میں بس آئینے تک ہو آؤں
اُس میں اِس وقت مجھے دیکھنے آتا ہے کوئی
مستقل محبت کے قائل لوگ
موسمی لوگوں کے پیچھے پڑ کر
اپنے اندر کا موسم خراب نہیں کرتے
اس سماج کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ اس نے انسان کو جانور بنا دیا ہے
سب لوگ ہمارا خوشی والا ورژن چاہتے ہیں اندھیرے ہمارے اپنے ہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain