لوگوں کو اپنی محرومیاں بتانا سب سے بڑی بیوقوفی ہے
لوگ کچھ سیکنڈ کے لیے ہمدردی دکھا کر آپ سے بھاگیں گے
کیونکہ
لوگ ہمیشہ چمکتی چیز کی طرف بھاگتے ہیں
لوگوں کی کسی کی محرومیاں متاثر نہیں کرتی بلکہ لوگوں کا مقام متاثر کرتا ہے
آپ کی زندگی میں صرف الحمد للّٰہ کی کمی ہوتی ہے
جو اپ کو مایوسی و محرومی کے جال سے نکلنے نہیں دیتی
اگر الحمد للّٰہ کو ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کے لیے اپنایا جائے تو دل مطمئن رہے گا،
ایک دوسرے کے رزق پر نظر مت رکھو. کیوں کہ اللہ سے بہتر تقسیم کرنے والا کوئی نہیں..!!
بے شک
November 26 at 11:27 am
❤❤
*🚨 Friday Reminder🚨*
* 🌸 سورۃ الکہف پڑھنا مت بھولیں🌸*
*درود ابراہیمی کا ورد کثرت سے کریں*
جمعہ کے دن نماز عصر اور مغرب کے درمیان کی جانے والی دعا کی قبولیت کی گھڑی ہوتی ہے۔دعا کریں۔
*اللَّهُمَّ صَلِِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ*
*كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ*
*.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*
*اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ*
*كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ*
*.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ...*.
November 26 at 11:16 am
سب سے اپیل ہے کہ آج جمعہ ہے تو کثرت کے ساتھ درود شریف پڑھتے رہیں
November 26 at 11:15 am
🍂 *اللہ کو بھول جانے والے!*
🔹 *اور تم اُن جیسے نہ بن جاؤ جو اللہ تعالیٰ کو بھول گئے تو اللہ تعالیٰ نے اُنہیں ان کی جانیں بھُلا دیں ، یہی لوگ نافرمان ہیں ۔*🔹
📗«سورۃ الحشر -
❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜
آپ کا بہترین دوست وہی ہے جو آپ کی آخرت کی فکر کرے۔
جس کے ساتھ گفتگو سے آپ کی معلومات اور ایمان بڑھے
جو نیکیوں کے میدان میں آپ کے ساتھ سبقت لے جانے کی دوڑ لگاۓ۔
جو آپ کو حق کی راہ میں استقامت اور پریشانیوں میں صبر کی تلقین کرے۔
اگر آپ کو ایسا ملے تو
اللہ سبحانہ و تعالی کا شکر ادا کریں۔
کیونکہ یہی تو ایمان کے ساتھی ہوتے ہیں۔
November 26 at 7:48 Am
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔
غسل کا طریقہ ۔
تو آ ئیے ایک دفعہ دھرا لیتے ہیں
۔اللہ پاک سب کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین 💖
غسل کے تین فرائض ہیں ،اور یہ یاد رہے کہ ایک بھی فرض چھوٹنے سے غسل نہیں ہوگا اور پاکی حاصل نہیں ہوگی۔
1)منہ بھر کر کلی کرنا ،یعنی غرارہ کرنا،روزہ کی حالت میں غرارہ نہیں ہوگا۔
2 )ناک میں اچھی طرح پانی ڈالنا کہ نرم ھڈی تک پہنچ جائے۔
3 )پورے جسم پر اس طرح پانی بہانا کہ ایک بال برابر جگہ بھی خشک نا رہے۔
اس کے علاوہ جو پورا وضو کرتے ہیں ،یا دائیں طرف پانی بہانا اور بائیں طرف پانی بہانا ،یہ سنت عمل یے۔۔۔
نوٹ ،خواتین غسل کرتے وقت اپنے زیورات کو اچھی طرح ہلا لیں تاکہ پانی ہر جگہ پہنچ جائے ۔۔ اور اگر نیل پالش یا سوکھا آ ٹا وغیرہ ہاتھوں اور ناخنوں پر لگا ہو تو اس کو بھی اچھی طرح ہٹا لیں۔
واللہ اعلم باالصواب۔
❤
اگر لکھنے کی طاقت اللہ نے دی ہے تو کچھ ایسا لکھیں جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنے ۔۔۔
کچھ ایسا لکھیں جسے پڑھ کر سوئی ہوئی قوم ہوش میں آنے لگے ۔۔ ناول افسانے بھی اصلاحی ہوتے ہیں ان میں بھی اصلاح کا پہلو رکھیں ۔۔۔ صرف دل لبھانے والی تحاریر ۔۔۔
رومانٹک کہانیاں ۔۔۔
رومانٹک ناولز ۔۔۔
باہر آجائیں اس سے۔۔۔ ہمارے مد مقابل جو قوم تھی وہ ریسرچ کر کے ہمارے سروں پر مسلط ہو چکی ہے۔۔۔ زہنی پور پر ہمیں اپنا غلام بنا چکی ہے ۔۔۔
باہر آجائیں نیلی آنکھوں والوں چھ فٹ کے ہینڈسم ہیرو اور غزالی آنکھوں والی لمبے بالوں والی ہیروئین سے ۔۔۔۔
یہ سوائے سستی شہرت کے دنیا و آخرت میں آپ کو ایک ٹکے کا فائدہ بھی نہیں دینگی ۔
قلم ایک امانت ہے اور اس کا حساب لیا جائے گا
November 25 at 9:34 pm
⬛⬛⬛ Offline ⬛⬛⬛
❂▬▬▬๑۩ فِی اَمَانِ اللّہ ۩๑▬▬▬❂
زندگی آزمائشوں کا سمندر ہے۔ کہیں لے کر آزمایا جاتا ہے تو کہیں بے تحاشا دے کر آزمایا جاتا ہے۔ کہیں صبر کی آزمائش ہے تو کہیں شکر کی آزمائش ہے"
اللہ پاک آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے۔ آمین
November 25 at 9:29 pm
_*جب ربﷻ سے مُحبت ہو جاتی ہے نا تب دُنیا کی باقی تمام محبتیں پھیکی لگنے لگ جاتی ہیـــــں---
November 25 at 9:23 pm
سنا ہے ناں آپ نے اللہ نے ہم سے مخاطب ہوکر فرمایا.. کہ جو مجھ سے جیسا گمان رکھے گا مجھے ویسے ہی پائے گا۔۔۔گمان کیا ہے یقین کی انتہا ۔۔۔۔جہاں پہ آکر آپ کو لگے کہ سب کچھ ختم ہوگیا وہیں آپ کا یہ نیک گمان ہو ۔۔۔۔نہیں اللہ ہے میرے ساتھ۔۔۔ہر لمحہ ہر قدم ہر جگہ ہر وقت ہر حال میں میرے ساتھ ہے۔۔۔میرے ہر مسئلے کا حل اسی کے پاس ہے۔۔۔وہی مجھے ان مشکلوں سے نکالے گا۔۔۔وہ آزما رہا ہے مگر ساتھ کبھی نہیں چھوڑتا۔۔۔۔چاہیے جتنے بھی سخت حالات کیوں نہ ہوں۔۔۔۔چاہے تم سے سب کچھ چھین لیا جائے ۔۔۔چاہیے تمھیں کوئی اپنا نظر آئے ۔۔۔۔تب بھی تمہارا یہ نیک گمان ہو کہ اللہ میرے ساتھ ہے اور زندگی کے ہر موڑ پے ہرسوچ میں ہر فیصلےمیں اللہ رب العزت کو شامل کرنا ہے ۔۔۔آپ کا اللہ سے نیک گمان ہوگا تو اس کا نتیجہ بہترین ہوگا۔۔۔۔ *
November 25 at 9:18 pm
شدید پریشانی کے عالم میں آنکھیں جب بہنے لگ جائیں...!
یہ سوچ ستانے لگ جائے کہ اِتنی بڑی پریشانی کو کیسے برداشت کریں گے کیسے اِس میں سے نکلیں گے...!
تو فوراً سے پہلے یہ سوچ لائیں اور یہ سوچ آپکی تمام پریشانی کو دُور کر دے گی...!
کہ "اللّٰہ کسی کو اُس کی برداشت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا، کسی پر اُسکی بساط سے زیادہ وزن نہیں ڈالتا...!"
"آپ اس قابل ہیں کہ یہ پریشانی face کر سکتے ہیں اور اِس میں سے نکل سکتے ہیں تو ہی اللّٰہ نے آپ پر یہ ڈالی ہے"
صبر و توکل کے ساتھ اِس میں سے گُزرتے جائیے...!
بے شک صبر و توکل کا راستہ تو جنت کا ہی راستہ ہے...!💐
November 25 at 9:15 pm
💫جب صحابہ کرام قرآن پاک سنتے تھے اور پڑھتے تھے تو وہ روتے تھے.. مگر ہمارے ساتھ ایسا کیوں نہیں ہوتا. ہماری آنکھوں میں آنسو کیوں نہیں آتے؟؟
کیونکہ ہمارے دل مردہ ہیں. ہمارے دل زنگ آلودہ ہیں.. اپنے دل کا علاج کریں.. روح کو اسکی اصل غذا دیں.. جیسے جسم کی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہیں ویسے اپنے دل کا اور روح کا خیال رکھیں. اسے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ذکر سے تر رکھیں. حدیث ہے کہ جو اللہ کا ذکر کرتا ہے اور جو اللہ کا ذکر نہیں کرتا اُسکی مثال زندہ اور مردہ کی سی ہے.
November 25 at 9:09 pm
جب کبھی آپ بہت دکھی ہوں
اداس ہوں۔۔کچھ بھی سمجھ نہ آتی ہو کہ کیا کریں
وہی وقت ہوتا ہے رب سے جڑنے کا۔۔
اللہ تعالی سے بڑھ کر ہماری کیفیت کوئی نہیں سمجھ سکتا
لہذا اپنی اداسی دور کرنے کے لیے ڈراموں اور موسیقی کا سہارا نہ لیں
November 25 at 9:05 pm
🔥
اللّہ تعالیٰ پر یقین کامل رکھیں ہر مشکل حل ہو جائے گی ہر درد مٹ جائے گا۔ درود پاک کا ورد لبوں پر جاری رکھیں یقین مانیں سکون ملے گا۔ ٹوٹا دل جڑ جائے گا۔ اللّہ اور رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے رشتہ جڑ جائے گا۔
November 25 at 9:02 pm
قرآن پاک کی ہر ایک آیت میں انسان کے لیے حوصلہ ہے ہمت ہے۔پھر بھی ہم مایوس ہو جاتے ہیں اللہ کی رحمت سے ،حالات سے تنگ آکر ایمان کی کمزوری کے سبب ،شیطان کے وسوسے کے سبب،آزماٸش کے سبب۔۔۔۔۔۔۔ مایوسی کی دلدل میں پھنستے ہی چلے جاتے ہیں ۔مایوسی آنکھوں پر پردہ ڈال دیتی ہے سب کچھ ہوتے ہوۓ بھی کچھ دیکھاٸ نہیں دیتا۔۔۔۔۔۔۔۔وہ رب جس کے قبضہ قدرت میں ہر شے ہے وہ سمندر کی سب سے نیچلی تہہ میں موجود جاندار کو رزق دینا نہیں بھولتا کیا وہ آپ کے حالات سے واقف نہیں ہوگا؟؟ کیا وہ آپ کی فریاد کو نہیں سُنے گا؟؟ اللہ واقف ہے ہر چیز سے وہ اُس کو بھی دیتا ہے جو اس سے نہیں مانگتے اور تم خیال کرتے ہو کے وہ تمہارے مانگنے پر تمہں خالی ہاتھ لوٹا دے گا۔۔۔؟ نہیں ایسا نہیں ہے وہ غفور رحیم ہے اللہ فرماتا ہے ....!
" جو اللہ پر بھروسہ رکھے گا تو وہ اس کے لیے کافی ہوگا۔
صرف ایک دکھ یا پریشانی کو بنیاد بنا کر مسلسل ناشکری اختیار کر لینا
آنے والی خوشیوں کو بھی ٹال دیتا ھـــے •
November 25 at 8:50 Pm
اللہ سے انسان کا صرف عبادت کا تعلق نہیں ہے۔
بلکہ سب سے پہلا تعلق جو اللہ اور انسان کے درمیان قائم ہوتا ہے وہ محبت کا ہے اور محبت کا ہی رہے گا۔ انسان کو یہ مان ہوتا ہے کہ وہ رب سے محبت کرتا ہے اور اللہ کو یہ مان کہ میرا بندہ مجھ پر یقین رکھتا ہے۔
ہم تو شاید اس کا مان سلامت نہیں رکھ سکے۔ مگر حیرت ہے اس کی محبت میں پھر بھی کوئی کمی نہیں آئی۔ وہ کئی نافرمانیوں کے بعد بھی ہمیں سنتا ہے، ہماری دعائیں قبول کرتا ہے، ہماری تکلیف کو سمجھتا ہے کیونکہ وہ تو ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے۔۔🌸
November25 at 8:36 pm
کوئی کیچڑ سے پھسل کر گِر جائے تو وہ یہ بعد میں دیکھتا ہے کہ مجھے چوٹ تو نہیں آئی، پہلے یہی دیکھتا ہے کہ مجھے کسی نے گِرتے ہوئے دیکھا تو نہیں اِس کا مطلب انسان کو اپنی ”عزت“ اپنی جان سے بڑھکر پیاری ہوتی ہے۔ اسی لئے اپنی اور دوسروں کی عزتوں کا خیال رکھیں.
☆☆☆
November 25 at 12:03 pm
ایک یہودی کہاوت ہے" مسئلہ جو پیسوں سے حل ہو سکتا ہو، وہ مسئلہ نہیں بس ایک خرچ ہوتا ہے"
کچھ مسائل پیسوں سے البتہ حل نہیں ہو سکتے. پیسوں سے آپ شاندار گھر بنا سکتے ہیں لیکن اس میں خوشیاں بھی ہوں وہ کسی بازار میں دستیاب نہیں. آپ پیسوں سے بہترین ڈاکٹر بہترین ہسپتال اور دوائی کا بندوبست کر سکتے ہیں لیکن شفا کی ضمانت بھی مل جائے یہ بازار میں دستیاب نہیں.
دیکھیں! ایک آمدن اور ایک خرچ ہوتا ہے. درمیان میں آپ اور آپ سے منسلک زندگی کے رشتے، ضروریات و خواب ہیں. آپ نے اگر اپنا خرچ آمدنی سے کم رکھ لیا تو آپ دُنیا کے امیر ترین انسان ہوں گے. لیکن اگر آمدنی سے زیادہ آپ کا خرچ ہوا تو بھلے آپ جتنا بھی کما رہے ہوں آپ غریب ہی کہلائیں گے.
آپ بھی اپنی زندگی میں وہ نعمتیں تلاش کریں جو اللہ رب العزت نے بن مانگے بنا خریدے آپ کو عنایت کیں ہیں. یہ آپ کو شُکر کا احسا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain