Damadam.pk
Fardous's posts | Damadam

Fardous's posts:

Fardous
 

ایک حقیقت۔۔
آ ج کے دور میں زیادہ تر لوگوں کو دیکھا گیا کہ وہ پریشان ہیں یا اپنی زندگی سے مطمئن نہیں ہیں
ایسا اس لئے ہے کہ ہر شخص دوسروں سے اپنا موازنہ کرتا ہے اور پھر جب کسی دوسروں کو خود سے زیادہ خوشحال یا کامیاب دیکھتا ہے تو خود ہی احساس کمتری کا شکار ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ذہنی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
ہر تیسرا بندہ ڈپریشن کا شکار ہے۔
کیونکہ ہم اپنے پاس موجود نعمتوں کو بھول جاتے ہیں،حالانکہ ایک تندرست بندے کے پاس سب سے بڑی نعمت اس کی صحت و تندرستی ہے۔
کتنے ہی لوگ ہیں جو دنیا کی ڈھیروں نعمتوں سے مالامال ہیں مگر صحت کی نعمت سے محروم ہیں۔
ہم اگر صرف اپنے جسم میں موجود ہاتھوں کا صحیح پکڑنا ،پیروں کا صحیح چلنا،آنکھوں کا صحیح دیکھنا ،زبان کا صحیح بولنا اور تمام حواس کا صحیح ہونا اس پر ہی اللہ پاک کا سارا دن شکر ادا کرتے رہیں تو بھی کم ہے۔

Fardous
 

💕اپنے ھر عمل سے پہلے اپنی نیت
کا رخ درست کرلیجئے ۔اسے اللہ
کے لیئے خالص کرلیجیئے، کیونکہ
درست سمت ھی درست منزل تک
لے جاتی ھے۔نیک نیتی کا راستہ خیر
کا راستہ ھے ، جو سیدھا رب کی رضا
سے جاکر ملتا ھے۔💕
November 23 at 1:35 pm

Fardous
 

لوگ کیا کہتے ہیں؟ ✨
اِس سے تمہیں کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے۔🙂
تُم کیا ہو؟ کیسے ہو؟ یہ اللہ کی ذات بہتر جانتی ہے✨🙂
November 23 at 10:31 pm

Fardous
 

بعض اوقات جب میں لکھنے لگتی ہوں تو رُک جاتی ہوں الفاظ ختم ہوجاتے ہیں یا شاید الفاظ موجود ہی نہیں ہوتے یا شاید الفاظ اس تڑپ کو بیان نہیں کرسکتے جو تڑپ یہ سوچ کر آتی ہے کہ اتنے گناہوں کے باوجود بھی میرا رب مجھے کوئی دکھ تکلیف آنے سے پہلے بچا لیتا ہے ہر آفت سے میری حفاظت کر لیتا ہے مجھے ٹھوکر لگنے سے پہلے ہی پکڑ لیتا ہے مجھے رسوا نہیں کرتا میرے گناہ کسی کو نہیں بتاتا بلکہ پردہ رکھتا ہے اور پھر مجھے اپنی آیتوں سے سمجھاتا بھی ہے کہ مجھ سے معافی مانگو اور سچی توبہ کرلو بیشک میں بخشنے والا ہوں
November 23 at 1:28 pm

Fardous
 

*♥️تعلیم دینی ہمیں عزت کرنا احترام کرنا اور محترم سمجھنا سکھاتی ہے"♥️*
*✍🏻۔۔۔"شوہر اور بیوی کو چاہیے کہ وہ عادت بنالیں کہ چاہے وہ خوش ہوں یا ناراض، چاہے اگر شریکِ حیات پر غصہ پی کیوں نہ آرہا ہو پھر بھی ایک دوسرے کے احترام کو پامال نہ کریں اور اخلاقی حدود سے باہر نہ نکلیں"۔۔۔♥️*
♥️💚
November 23 at 1:22 PM

Fardous
 

ہمارے معاشرے کا اک اور تلخ ترین پہلو نا شکری کا ھے کہ ہر چیز موجود ھے اور شکوہ کرتے ھیں کہ ھم تنگی میں ھیں.
کیا ہمارے رب نے ھمیں کبھی بھوکا سلایا ھے؟
کیا کبھی ایسا ہوا کہ پہننے کو ھمیں کپڑے نہیں ملے؟
کیا گھر کا ہر کونا اللّٰہ کے فضل سے بھرا نہیں ھے؟
تو نا شکری کیوں۔۔۔۔۔؟
یاد رکھیں! اللّٰہ ناشکری کرنے والوں سے نعمتیں چھین لیتا ھے، اللّٰہ نے ہمارے لیے کتنے انعام رکھے ھیں، بس! اپنے آپ کو اللّٰہ کے احکام پر چلا کر تو دیکھو، وہ نوازتا ہی جائے گا۔
ان شاءاللّٰہ
November 23 at 1:19 PM ·

Fardous
 

جب دل زیادہ پریشان ہو
کثرت سے
استغفار ، درود ابراہیمی ،
اور
لا الہ الا الله پڑھیں -

Fardous
 

مومن میں رِقتِ قلبی کی ایک علامت:
اس کا مومن بھائی کوئی ٹھوکر کھائے
تو درد اسے یوں ہو گویا خود اس نے ٹھوکر کھائی،
نہ کہ اس پر خوشی ہونا
ابن قیم رحمہ اللّٰہ

Fardous
 

🥀اے انسان غافل نہ رہے تو کیونکہ وقت بدلتا جارہا ہے تاریخ بدلتی جارہی ہے مہینے بھی بدلتے جارہے ہیں اور سال بھی بلدتے جارہے ہیں بلکل اسی طرح اے انسان تو موت کے قریب تر قریب ہوتا جارہا ہے۔
🥀اے انسان لیکن تو خود کو کب بدلے گا ذرا سوچ سوچ اور اپنے آپ کو بدل کر اللہ کے احکامات پر اپنی بقیہ سب زندگی کو گزار دے کیونکہ اسی میں ہماری کامیابی اور بھلاٸی ہے۔

Fardous
 

السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
انسان کو سب سے زیادہ محبوب اپنی جوانی ہوتی ہے۔ بوڑھا تو شیر بھی شکار کرنا چھوڑ دیتا ہے،اللہ کی راہ میں آنا ہے تو ابھی سے خود کو بدلیں۔ بڑھاپے میں مصلے اور تسبیحیاں اٹھانے کا اگر پلان ہے تو کیا خبر بڑھاپا ہی نصیب نہ ہو۔۔

Fardous
 

ہم موت تو چاہتے ہیں ایمان والی، پر زندگی تو نہیں گزارتے ایمان والی...؟💔
❂▬▬▬๑۩ فِی اَمَانِ اللّہ ۩๑▬▬▬❂
⬛⬛⬛ Offline ⬛⬛⬛

Fardous
 

حیا کی سیڑھی سے اگر عورت کا پاؤں پھسل جائے
تو پورا گھرانہ منہ کے بل گرتا ہے"
"جب تم میں شرم و حیا نہ ہو تو پھر جو چاہو کرو"
اللہ پاک نیک عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین ثم آمین

Fardous
 

دنیا میں جس چیز سے توجہ ہٹاو گے۔وہ مرجھا جاتی ہے۔مگر قرآن کریم وہ معجزہ ہے کہ تم اس سے دوری اختیار کرو گے
تو خود مرجھا جاو گے🔥

Fardous
 

💕دل کی باتیں توکسی بہت اپنے سے کی جاتی ہیں اور میں بتاؤں اللہ سے زیادہ اپنا کوئی بھی نہیں ہوتا وہ۔ہمیشہ سے ہمیشہ تک سنتا ہے۔۔
روکتا نہیں۔۔ہمیشہ تسلی دلاسہ بنتا ہے گرنے نہیں دیتا سہارا نہ دے تواٹھنا سکھاتا ہے
شہ رگ سے زیادہ قریب ہے
دل کی باتیں بنا کہے جانتا ہے۔۔۔اللہ سےدوستی کرلیں۔۔
یقین جانیں اللہ سےزیادہ اپناکوئی بھی نہیں۔
اللہ محبت ہے

Fardous
 

ہمارا آنے والا وقت کیسا ہوگا یہ کسی کو بھی علم نہیں ہے اور ہماری سانسوں کی لڑی کب ٹوٹ جاۓ کسی کو بھی علم نہیں یہ سب ہمارا رب ہی جانتا ہے ۔
🥀تو کوشش کریں اپنی زندگی کو اللہ کے احکامات پر گزاریں تاکہ آخرت میں ہم لوگ سرخرو ہوسکیں۔۔

Fardous
 

اپنی زندگی کو دنیا میں اتنا مگن نہ کرلو کہ اپنی آخرت کو بلکل بھول ہی جاٶ حالانکہ دنیا ایک دھوکہ کے سوا کچھ نہیں ہے تو بہتر ہے دنیا کو چھوڑ کر اپنی آخرت کو کامیاب بنائيں🥀🥀

Fardous
 

آپ دین پہ اس لیے نہیں چل رہے کہ دُنیا چھوڑنی پڑے گی...؟*
*اور اگر دُنیا کی باتیں ماننے کی وجہ سے اللّٰہ نے چھوڑ دیا تو کون آپ کو بچائے گا...؟*

Fardous
 

ﺗﺮﻗﯽ ﮐﯽ دوڑ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﺍﺗﻨﺎ ﺁﮔﮯ ﻧﮑﻞ ﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﭘﮑﮍﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﮐﯽ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﭘﺎﺱ میں ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﻮ ﭼﮑﯽ ﮨﮯ..

Fardous
 

💕کبھی کسی قبر کے کنارے بیٹھیں، اس مٹی کی ڈھیری کو دیکھیں، سوچیں کہ یہیں آنا ہے، قبر کی پہلی رات کو یاد کریں، اس گھپ اندھیرے اور مطلق تنہائی کا سوچیں، اور سوچیں کہ کام آئے گا تو صرف عمل! تب شاید اس دنیا کی حقیقت و حقارت سمجھ آئے، فرشتوں کے سوالات کیلیے فکر مندی ہو، قبر کیلیے کچھ تیاری کی امنگ پیدا ہو!💕

Fardous
 

یااللَّـــــــــــہ۔۔۔!!🌹⁦♥️⁩🌹
مجھے وہ نگاہیں عطا فرما ؛
جو لوگوں میں اچھائیاں تلاش کریں۔
وہ دل بخش دے....
جو بدی کو درگذر کر دے ۔
اور وہ ذہن عطا فرما....
جو برائیوں کو بھلا دے۔
اور وہ روح بخش دے
جو کبھی ایمان سے خالی نہ ہو...
آمــــــــــــــین یارب العالمین