جس طرح ہمیں نیکی کرنے کی فکر ہوتی ہے اس سے کہیں زیادہ ہمیں نیکی کی قبولیت کی اور اس کو سنبھالنے کی اور اس کو ضائع نہ ہونے سے بچانے کی فکر ہونی چاہئیے...*
*نیکی کرنا بھی مشکل ہے لیکن نیکی کو بچانا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے...*
*اکثر نیکیوں کو زبان کے گناہ کھاجاتے ہیں*
💗🌹💗🌹💗🌹💗🌹💗🌹💗🌹
گاجر کے دو ٹکڑے
گاجر کے دو ٹکڑے کریں.......
ایک پر چینی اور دوسرے پر نمک لگا کر رکھ دیں..........چند دن بعد ایک مربہ اور دوسرا اچار بن جائے گا.....
گاجر وہی لیکن ماحول مختلف، نتیجہ الگ....!
ایسے ہی جیسا ماحول ہم پسند کریں گے ویسا ہی روپ چڑھے گا....!!
یہ مثال پسند نہ ہو تو گاجر دھو کر کھا لیں نہ میں نے کچھ کہا نہ آپ نے کچھ پڑھا..
لفظ عورت
تشریح حقیت ہے کہ عورت ماں بہین بیٹی بیوی ہر روپ میں قدرت کا خوبصورت تحفہ ہے جس کے بغیر کائناتِ انسانی کی ہر شے پھیکی اور مانند ہے اللّٰہ تعالیٰ نے مرد کو اس کا محافظ اور صائبان بنا ہے عورت اپنی زات میں ایک تناور درخت ہے۔
ریاض الجنتہ وہ جگہ جس کے بارے میں نبی کریمؐ نے ارشاد فرمایا جس نے یہاں نماز ادا کی اس نے جنت کے باغ میں نماز ادا کی ۔۔ 💚
یااللہ ہمیں بھی یہاں نماز ادا کرنا نصیب فرما ۔ آمین -- 💛
بازار میں داخل ہونے کی دعا
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ
’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت اور سب تعریف اسی کے لیے ہے، وہی زندگی دیتا اور وہی مارتا ہے اور وہ زندہ ہے، مرتا نہیں، اسی کے ہاتھ میں سب بھلائی ہے اور وہ ہر چیز (کامل) قدرت رکھتا ہے۔‘‘
جامع الترمذی، الدعوات، باب مایقول إذا دخل السوق؟ حدیث: 3428، والمستدرک للحاکم: 538/1، حدیث: 1974
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
“کیا تم چاہتے ہو کہ پوری کوشش کے ساتھ دعا کیا کرو؟
تو پھر اس طرح کہا کرو
اَللّٰہُمَّ أَعِنَّا عَلٰی شُکْرِکَ وَذِکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ
اے اللہ! اپنے شکر، ذکر اور اچھی عبادت کرنے پر ہماری مدد فرما
🔷مسند احمد ١٨٥٦🔷🔷
جب ہم اللہ کی رضا میں راضی رہنا سیکھ لیتے ہیں اور اللہ کے انتخاب کردہ راستوں پر چلتے ہیں تو دکھ میں بھی مزہ آنے لگتا ہے...!
ہر غم میں سکون ملنے لگتا ہے کیونکہ دل اِس بات پر مطمئن ہوتا ہے کہ یہ اللہ کا انتخاب کردہ راستہ ہے...! 💯💗
نکاح !!
نصف ایمان ہے اور ہمسفر نیک ہو تو دنیا جنت بن جاتی ہےدعا کرتے رہنا چاہیے کہ زندگی کے سفر میں اللہ کریم ایسا ہم سفر دے جو آپ کا ہاتھ تھام کر آپ کو صراط مستقیم کی سیڑھی پہ لے جائے اور کہے صرف دنیا نہیں آخرت بھی بہتر اور آسان بنانی ہے اور اگر آپ کو کوئی ہاتھ تھام کر راہ راست پر لانے والا نہ ملے تو آپ ویسے بن جائیں کیونکہ حقیقی محبت کا تو یہی تقاضا ہے کہ اپنے ہمسفر کو جہنم کی آگ سے بھی بچایا جائے❤️
یہ لازم نہي ہے - کہ ہم ایک دوسرے کو خوش کرنے کی کوشش کریں ، یہ کافی ہے - کہ ایک دوسرے کو تکلیف نہ پہنچائیں - یہ ضروری نہي کہ ہم دوسروں کی اصلاح کریں ، یہ کافی ہے - کہ ہماری نگاہ اپنے عیوب پر ہو - حتی کہ
یہ بھی ضروری نہي کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کریں ، اتنا کافی ہے - کہ ایک دوسرے کے دشمن نہ ھوں🌸♥️
رب اور بندے کا رشتہ یہ ازل سے ہے۔ اور ابد تک ہے۔ یہی باقی ہےباقی سب فانی ہےساری دنیا اکھٹی کر کے بیٹھ جائیں،اپنے دکھ بتائیں، روئیں ، چلائیں،دہائیاں دیں، اطمینان نہیں ملے گاایک آنسو اپنے رب کے سامنے بہا دےاللہ کا کرم، فضل، رحم، اور اطمینان سب ہی تو مل جائےگا ❤
رب اور بندے کا رشتہ یہ ازل سے ہے۔ اور ابد تک ہے۔ یہی باقی ہےباقی سب فانی ہےساری دنیا اکھٹی کر کے بیٹھ جائیں،اپنے دکھ بتائیں، روئیں ، چلائیں،دہائیاں دیں، اطمینان نہیں ملے گاایک آنسو اپنے رب کے سامنے بہا دےاللہ کا کرم، فضل، رحم، اور اطمینان سب ہی تو مل جائےگا ❤
ہم انسان بھی لاحاصل کی تلاش میں بھٹکتے پھرتے ہیں اور جو پھل اللّہ تعالی کی طرف سے جھولی میں پک کر گرتا ہے وہ بس عام سی چیز کے سواء کچھ نہیں لگتا۔ آسانی سےمل جانے والے لوگ اور چیزیں بے معنی ہو جاتے ہیں ان لوگوں کے لیئے جو ناشکرے ہوتے ہیں۔۔۔!
یہ دنیا ہے یہاں سکون نہیں ہے
یہاں ہر ایک درد میں گرا ہوا ہے
آپ کسی کے درد کو سن کر یہ نہیں کہہ سکتے کہ تم سے زیادہ درد تو میں نے سہا ہے
ہوسکتاہے جو بات آپ کے لیے عام ہو وہ دوسرے کے لیے موت کا سامان ہو
اسلیے
صرف خود کو بےبس محسوس کرنا چھوڑ دیں
اور مومن کے لیے تو یہ دنیا ویسے بھی قید خانہ ہے
یہاں تھکاوٹیں ہیں بے سکونی ہے دکھ ہے اذیتیں ہیں
یہاں سب ہے ...
پھر جو چیز یہاں ہے ہی نہیں اسکے لیے کیوں پریشاں ہونا
اگر آپ کی *پوری زندگی* پر فلم
بنائی جاۓ، جس میں ہر لمحہ
شامل ھو
تو کیا آ پ *لوگوں کے سامنے* اپنی
فیملی کیساتھ اس فلم کو دیکھ
سکیں گے ۔ ۔ ۔؟
اگر جواب نفی میں ھے، تو اس
*"فلم پروڈکشن"* کو بہتر بنانے پر
توجہ دیں ۔ ۔ ۔
*کیونکہ* آپ کی زندگی بروز
محشر سب کے سامنے پیش کی
جائے گی ۔ ۔ ۔
*يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنكُمْ*
*خَافِيَةٌ.۞*
اس دن تم سب لوگوں کے سامنے
پیش کیے جاو گے، تمہارا کوئی
*بھید پوشیدہ* نہ رھے گا۔
اگر ہم کبھی کامیاب نہیں ہوتے تو ہمیں اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔۔۔۔
اللہ کی ذات پر کامل یقین رکھنا چاہیے ۔۔۔ اور اگر بہت محنت کے باوجود بھی ہم کامیاب نہیں ہوتے تو یہ سوچنا چاہئے کہ شاید ہماری محنت میں کمی تھی۔۔۔
ہم اللہ کے کاموں میں چھپی مصلحت کو نہیں سمجھ سکتے۔۔۔ ہوسکتا ہے کہ اللہ ہمیں ہماری محنت کا صلہ کسی اور صورت میں دے اور وہاں دے جہاں ہمیں شدید ضرورت ہو۔۔۔۔کیونکہ اللہ محنت تو کسی کافر کی بھی نہیں رکھتے ۔۔۔۔
❤💕حَسْبُنَا اللّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ 💕❤
ہمیـں اللہ کافـی ہے اور وہ کیـا اچھـا کارســاز ہــے💕❤
رب کائنات کا جتنا شکرگزار بنا جائے کم ہے!!
وہ رب جس نے عافیت میں رکھا ہے کسی قسم کی جسمانی بیماری سے بچا رکھا ہے... عمدہ چھت اور گھر بار کے ساتھ جی لگانے کے ہزار سامان و اسباب فراہم کر رکھے ہیں وہ ذات کتنی قابل تعریف ہے.. الحمد للہ..
شکر گزار بننا ہے تو ایک چکر ہسپتالوں کے وارڈز کا لگا آئیں..
طرح طرح کے امراض میں سسکتے... زندگی کی جنگ لڑتے بوڑھے جوان بچے... جب مختلف ادویات اور انجکشنز کے سہارے جینے کی امنگ تازہ کئے ایک امید بھرے انداز میں ڈاکٹر سے پوچھتے ہیں کہ ہم دوبارہ کب ٹھیک ہوں گے تو دل میں ایک ہوک سی اٹھتی ہے.... وہیں رب کے آگے سجدہ ریز ہونے کا دل کرتا ہے!!
تندرستی اور صحت کی قدر کریں...
خوشیوں کے لئے مواقع نکالیں...
دل جوڑنے کا باعث بنیں.. اپنی زبان اور ہاتھ پاؤں سے..
کہ یہی ہماری زندگی کا صدقہ ہے!!
کسی پیر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں بلکہ رات کے تیسرے پہر اٹھ کربراہ راست اللہ سے مخاطب ہوجائیں اورجو چاہیں مانگیں
(امام کعبہ )
آپ جو کچھ بھی ہیں وہ آپ اپنے تک محدود رکھیں دوسروں پر رعب دبدبہ اور سخت لہجہ اپنا کر یہ بتانے کی کوشش مت کریں کہ میں بہت کچھ ہوں اگر آپ بہت کچھ ہیں تو یہ سب کچھ رب کی عطا سے ممکن ہوا ہے اگر اس کی عطا شاملِ حال نہ ہوتی تو آپ بہت کچھ تو کچھ بھی نہ ہوتے
یہ سب کچھ۔۔۔؟ وہ سب کچھ۔۔۔۔؟ میرا سب کچھ۔۔۔؟
میرا علم سب کچھ۔۔۔؟ میری سوچ ہی سب کچھ۔۔۔۔؟
میرا عندیہ ہی سب کچھ۔۔۔؟ میری آرزو ہی سب کچھ۔۔۔۔؟
میں سب کچھ۔۔۔؟ ہم سب کچھ۔۔۔؟
عالی جناب! آپ کا کچھ بھی نہیں نہ تھوڑا نہ زیادہ!
چھوڑ دیجیئے انا کو ذہن میں رکھئیے فنا کو
دامن نہ چھوڑئیے دین کا تھام لیجئیے ❤
جو نصیب میں لکھا ہو مل کر ہی رہتا ہے
نہ وقت سے پہلے کچھ ملتا ہے
نہ وقت کے بعد اسکی طلب رہتی۔۔۔
یہ دنیا اپنے نظام کے حساب سے چل رہی ہے
کبھی ایسا نہیں ہوا سورج رات کو نکل آ یا ہو
پھر آپکی خوشیاں آپ کے غم مقررہ وقت سے پہلے کیسے مل گئے ہو۔۔
خوشی اور غم دونوں کا وقت ایک جیسا ہی ہوتا ہے
بس ہم غم خود کو غم کے دائرے سے نکال نہیں پاتے کیونکہ ہماری سوئ ایک جگہ پر اٹک جاتی ہے
اس دوران خوشی اپنا وقت مقرر پورا کر کے چلی جاتی ہے
اور ہم غم میں خوشی اور خوشی میں غم کو یاد کرتے رہتے ہیں
اصول تو یہی ہے دن میں دن دیکھا جاۓ اور رات کو رات ہی سوچا جاۓ۔۔۔
*📝🕯️/Hadees e Mubarika/🕯️📝*
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
*”سارے انسان خطاکار ہیں اور خطا کاروں میں سب سے بہتر وہ ہیں جو توبہ کرنے والے ہیں“*۔
👇👇👇👇👇👇
Jam e Tirmazi#2499
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain