مرد بیٹا ہے تو، دل کا سکون
مرد بھائی ہے تو، محافظ
مرد شوہر ہے تو، بہترین ساتھی
مرد باپ ہے تو، سراپا شفقت 💕

▶ ❤❤رب سے جڑنے کا سفر ❤❤
آج جمعہ ہے اپنی زبان کو غیبت اور دوسری براٸیوں میں استعمال کرنے کی بجائے درود پاک پڑھیں، اس طرح آپ گناہ سے بھی بچ جائیں گےاورآپ پر رحمتیں بھی نازل ہوں گی ان شاءاللہ💖
🌿 #جمــعــــــــــــة_المــــــــــبــارك 🌿
🍃💛 اے اللـــہ جـــو زنــدگی گنـاہوں میں کٹ گئی ہے
اے اللہ اس پر معـــاف فرما، اور جو قـدم اچھـــائی اور نیکـی کی طــرف لے جائیـں ان پر ثابتـــ قـدم رہنـــے کی توفیـق عطـــا فـــرما ، 💛🍃
🍃💛 ﺍﮮ اللـــه کریـــم ہم ﮔﻤــﺮﺍﮨﻮﮞ ﮐﻮ ﺭﺍﮦ ﭘﺮ ﻟﮯ ﺁ ۔
ﺍﮮ اللــه ﮨﻤﯿــﮟ ﺑﻬﯽ ﺍﻥ ﻟﻮﮔــﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷــﺎﻣﻞ ﻓـــﺮﻣﺎ ﻟﮯ
ﺟﻨﻬﯿـﮟ ﺗﻮ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﻓـﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ,
اے اللـہ ہمیــں ایسـی زندگی گـزارنے کی توفیـق عطــا کر جـس زنـــدگی سـے تو راضـــی ہو جائـــے,
اللــہ عزوجـــل ہمیں رسول اللہ ﷺ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ کی اطاعت کرنے کی توفیق عطـا فرما, یا ذوالجــلال والا کرام
یاالله ! ہماری دعائیـں اپنـی شــان کے مطابق قبــول فــرما۔ 💛🍃
🍃💛 آمـــین یــاربـــــــــ العـالمـــــــین 💛🍃
*🔥 [ تارکین جمعہ اپنے عمل سے باز آجائیں ]*
•👈 رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا :
*« جمعہ چھوڑنے والے اپنے عمل سے باز آجائیں، نہیں تو ﷲ تعالیٰ انکے دلوں پر مہر لگا دیں گے اور پھر وہ لوگ غافل لوگوں میں سے ہوجائیں گے ».*
📔 - [ صحیح مسلم : ٢٠٠٢ ]
•👈 دوسری روایت میں آپ ﷺ نے فرمایا :
*« جو شخص بلاعذر تین جمعہ ترک کرتا ہے تو اس کو منافقین میں لکھ دیا جاتا ہے ».*
📒 - [ صحیح الترغیب والترهيب : ٧٣١ ]
•👈 حبر الامة سیدنا عبد اللّٰه بن عباس رضی اللّٰه عنھما فرماتے ہیں :
*« جس نے تین جمعہ لگاتار چھوڑ دیا گویا اس نے اسلام کو اپنی پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا ».*
📔 - [ الترغيب والترهيب : ٣٥٢/١، صحيح ]
جس کو حیا النفس نہیں آتی اس کو اللہ سے بھی حیا نہیں آتی، پھر جس کو اللہ ہی سے حیا نہ آئے، اس کو پھر کس سے حیا آئے گی۔۔۔
انسان جب بے حیا ہو جاتا ہے تو بے ایمان ہو جاتا ہے، "حیا اور ایمان ساتھ ساتھ ہیں"_
حیا نہیں تو ایمان بھی نہیں اور اگر ایمان ہی نہیں۔۔۔ تو باقی ہے کیا انسان کے پاس؟_
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
جب کوئی مسلمان آدمی صبح و شام تین مرتبہ کہتا ہے :
رَضِیْتُ بِاللہِ رَبًّا وَبِالْاِسْلاَمِ دِیْنًا وَبِمُحَمَّدٍ نَّبِیًّا
میں اللہ کے رب ہونے پر ، اسلام کے دین ہونے پر اور محمد (ﷺ) کے نبی ہونے پر راضی ہوں ۔‘‘ تو پھر اللہ پر حق ہے کہ وہ روز قیامت اس (شخص) کو راضی کرے ۔
خود سے جنگ کرنا دنیا کا مشکل ترین کام ہے ۔ لیکن یہی وہ کام ہے جس میں فتح یابی ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی دلا سکتی ہے ۔
بہت مشکل ہے خود کو سمجھانا کے میں تھکی تو نہیں ہوں ۔ میں روٸ تو نہیں ہوں ۔نہیں مجھے ہار تو نہیں ہوٸ ہے ۔ میں خوش ہوں ۔
میں شکر ادا کرتی ہوں اس رب کی ذات کا جو ہمیشہ میرے ساتھ ہے اور بے شک میں اپنے رب کی رضا میں راضی ہوں ۔ جو میرے رب کی چاہت ہے وہی میری چاہت ہے ۔ کیوں کہ میرا رب ہی میری اصل چاہت ہے ۔
جب مومن کی رضا اسکے رب کی رضا میں ڈھل جاۓ تو یہی اسکی اصل کامیابی ہے ۔❤
زندگی آپ کو بہت خوبصورت نظر آئے گی اگر آپ اس کو مثبت پہلوؤں سے سوچنا شروع کر دیں....!!!
کھوئی ہوئی چیزوں سے زیادہ پائی ہوئی نعمتوں کا شکر کیجیے....!!!
برے رویوں کو فراموش کر کے خوشی سے سرشار لمحوں کو محسوس کرنا سیکھیے.....!!!
مشکلات کی بجاۓ ان کے اندر سے پیدا ہونے والی آسانیوں سے سرور حاصل کریں.....!!!
چھوٹی چھوٹی باتوں پر غمگین رہنا چھوڑدیں,,,,,,,غم انسان کی زندگی کو دھیمک کی طرح چاٹ کر ختم کر دیتا ہے....!!!
اس لیے خود بھی خوش رہیئے اور اپنے ماحول کو بھی خوشگوار بنائیے....!!!!♥️
سورة آل عمران
اللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۙ الۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ ؕ﴿۲﴾
اللہ تعالٰی وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، جو زندہ اور سب کا نگہبان ہے ۔
ہمیشہ اپنے باطن کی خوبصورتی کا خیال رکھیں کیوں کہ اللہ کے سامنے ایسی شکل و صورت اور ایسی صفائی کوئی حقیقت نہیں رکھتی جب تک اس انسان کے دل میں "ایمان" راسخ نہ ہو۔۔ کیوں کے حدیث میں اتا ہے:
"اللہ نہیں دیکھتا تمہاری صورتیں اور تمہارے مال، وہ نہیں دیکھتا۔ کیونکہ صورت اس نے خود بنائی ہے اور مال اس نے خود تقسیم کیا جس کو جتنا چاہے دے ۔ وہ کیا دیکھتا ہے؟ وہ تمہارے دلوں کو دیکھتا ہے، اور کیا دیکھتا ہے؟ اعمال کو دیکھتا ہے۔ تو ہمیں کس کی فکر ہونی چاہیے؟ دل کی ، اور دل میں کون جھانک سکتا ہے؟ انسان خود ہی جھانک سکتا ہے۔ اس لیے کے "تقوی" دل کی کیفیت کا نام ہے۔
غلطی اور بھول ہر انسان سے ہوجاتی ھے لیکن سمجھدار وہ ھے جو جلد اللہ سے رجوع کرے
اپنا "Status" ایسا لگائیں کہ سُننے اور دیکھنے والوں کو ثواب نہیں تو کم از کم گناہ بھی نہ ملے یہ موباٸل آپکا ایک ایسا درخت ہے جسکی جڑیں آپکے بھیجے یا لگائے گئے مواد کے ذریعے سے پھیلتی رہیں گی اگر کچھ اچھا ہوا تو اتنا ثواب ملتا رہے گا اور اگر گانے یا باقی گناہ والی چیزوں کے لیے موباٸل استعمال ہوگا تو جب تک وہ آگے لوگ دیکھتے اور شیئر کرتے رہیں گے آپکو گناہ ملتارہے گا
جتنے لوگ آپکے گانے سنتے ہیں آپ اتنے گنہگار اور جہنم کے قریب ہو جاتے ہیں😢
جتنا ہوسکے اچھاٸی کے لیے موباٸل استعمال کریں تاکہ یہ آپکے لیے ثواب والا صدقہ جاریہ بنے گناہ والا نہیں،
یہ موباٸل آپکی دنیا و آخرت کو سنوار بھی سکتا ہے اور برباد بھی کر سکتا ہے یہ صدقہ جاریہ بن سکتا ہے
(اگر اسکے ذریعے آپ لوگوں کو اچھی باتیں بتائیں)
جزاکم اللہ خیراََ کثیراََ کثیرا 🌹 🌷
خوش رہیں اور خوشی
جڑنے کا سفر ❤❤
طلب دنیا سے طلب اللّه
قرآن کو پا کر، اگر ہم نے جھکنا ہی نہیں سیکھا تو کیا پایا..؟
ہم بندے ہیں اور بندے پر بندگی ہی جچتی ہے، اول تو خالق کے سامنے جھک جانا، مان جانا، Surrender کر دینا، اور پھر خالق کے حکم پر مخلوق کے لئے جھک جانا.. عاجز ہو جانا، نرم ہو جانا...✨
"اور جو اللہ کے کے لئے عاجزی اختیار کرتا ہے(جھک جاتا ہے) اللہ اسے بلند کرتا ہے" (مفہوم حدیث)
ناراض ہوکر بھی نہیں چھوڑتا
ہاۓ کتنی پیاری ناراضگی ھے اللہ کی
آپکا بہترین دوست وہی ہے جو آپکی آخرت کی فکر کرے، جس کے ساتھ گفتگو سے آپکی معلومات اور ایمان بڑھے،
جو نیکیوں کے میدان میں آپ کے ساتھ سبقت لیجانے کی دوڈ لگائے، جو آپکو حق اور پریشانیوں میں صبر کی تلقین کرے، اگر آپکو کوئی ایسا ملے تو اللّٰه تعالٰی کا شکر ادا کریں کیونکہ یہی تو ایمان کے ساتھی ہوتے ہیں____💯💙
دعا شدت کے ساتھ، یقین کے ساتھ، ضد کے ساتھ مانگیں۔ لیکن دھیان رہے کہ بعض دعائیں بہرصورت قبول نہیں ہوتیں۔ اور جس شخص نے جتنی شدت سے مانگا ہو، اُسے اسی شدت سے مایوسی کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔ بڑے بڑے یقین والوں کے ہاتھ دعا کے لیے اُٹھنا بند ہو جاتے ہیں۔
یہی امتحان ہے یقین والوں کا۔ خدا سے محبت کی بنیاد شدت نہیں، تسلسل ہے۔ تھکا دینے والا، روٹین جیسا تسلسل ہی اصل امتحان ہے۔
عبادات، مناجات سب تسلسل ہیں۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ
اے ایمان والو! صبر اور نماز سے مدد حاصل کرو۔ بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
ہر انسان کے لیے اُس کا اپنا غم بڑا اور اُس کی اپنی آزمائش کٹھن ہوتی ہے۔ پھر بھی کبھی نظر دوڑائیں تو دل اس احساس سے بچ نہیں سکتا کہ دنیا میں کیسی کیسی مصیبتیں ہیں جو دوسروں نے سہی ہیں اور کیسے کیسے غم ہیں جو دوسرے بڑی ہمت سے سنبھالے پھرتے ہیں۔
احساسِ ندامت اور شکر ہی رہ جاتا ہے۔لھٰذا اللہ کا شکر کرتے ہوئے زندگی گزارئیے۔❤
" ایک آخرت ہی تو ہے ،
جس کے بدلے ،
مسلمان !
رد ہوجانے والی دعاؤں پر صبر کرلیتا ہے،
خواہشات کو قربان کردیتا ہے،
بڑی بڑی تکالیف کو برداشت کرلیتا ہے،
برے برے لوگوں کو معاف کردیتا ہے،
کہ ٹھیک ہے، جو بھی ہوا، قبول ہے،
اسکے بدلے،
جنت هے🌸♥️
ہر رات سونے سے پہلے آنکھیں بند کریں اور سوچیں کہ آج کے دن میں ہم نے کیا گناہ کیے اور کون سے نیک عمل اگر کوئی نئے نیک عمل کیے ہیں تو ان کو ہر دن کرنے کی نیت کریں،،،،،!!
اگر کوئی بات کسی کو بری کہ دی جس سے اس کا دل دکھا ہو تو نیت کریں کے اگلے روز آپ اس سے معزرت کر لیں گے۔۔،،،!!
اگر آپ کو کسی کی بات بری لگی تو اس کو معاف کردیں ۔۔۔،،!!
اپنا محاسبہ کریں اس سے پہلے کے آپ کا محاسبہ کیا جائے۔۔!!
اللہ پاک معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔۔❤️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain