🌷🍃"الّلہ دیکھ رہا ہے"
صرف ایک جملہ نہیں
بلکہ ایک اٹل حقیقت ہے, جس نے اِس جملے کا مفہوم پالیا وہ دونوں جہاں میں کامیاب ہوگیا !
🍂سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ 🌷
🍂 سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيم🌷
فردوس بریں کے پر کیف نظارو ں کی قسم
چشم کائنات نے دیکھا نہ "" ♥محمّد♥ ""جیسا
♥♥♥♥♥♥صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ♥♥♥♥♥♥
آج سب دوڑ رہے ہیں، زندگی کی دوڑ میں، چاہتوں کی دوڑ میں، خواہشوں کی دوڑ میں، مال ومتاع کی دوڑ میں.!
ہر رات تھکے ہارے اپنے گھروں کو لوٹ آتے ہیں، اپنی کمائی کے ساتھ، مطمئن یا مضطرب اپنے ٹھکانوں پر واپس.!
پھر وہ دن بھی آئے گا جب اس زندگی کی تمام دوڑوں کا خاتمہ ہو جائے گا، سب پلٹ جائیں گے اپنے دائمی گھر کی طرف، اپنی کمائی کے ساتھ، خوش و مطمئن یا مضطرب و مندمل، پھر ہمیشہ اسی کمائی کا صلہ بھگتنا ہے، یا تو پھر حسرتوں اور ندامتوں کے انبار ہوں گے، یا پھر ایک پرسکون نیند ہو گی تا قیامت.!
پھر اٹھائے جائیں گے اپنی آرام گاہوں سے یا عزاب گاہوں سے ایک آخری ہی دوڑ رہ جائے گی، اپنے رب کی طرف، مشترکہ دوڑ.!
سب بھاگ پڑیں گے،ایک ہی وقت، ایک ہی پکار پر، ایک ہی سمت، اپنے رب کی طرف اپنے ٹھکانوں کو چھوڑ کر، پھر اس دوڑ کا حاصل یا تو ابدی جنت ہو گی یا ابدی جہنم۔
زندگی کبھی نہیں رکتی کسی کے لیے___
ایک کے بعد ایک نیا چہرہ نظر میں آتا ہے اور زندگی میں شامل ہو جاتا ہے.
کس قدر مضبوط ہوتا ہے انسان___!!!
کھوجانے والوں پہ دوآنسو بہا کے نئے مل جانے والوں سے ویسے ہی جذبات وابستہ کر لیتا ہے___
کتنی جلدی خود کو حالات کے رنگ میں ڈھال لیتا ہے اور جن کی زندگیاں واقع ہی رک جاتی ہیں انہیں دنیا قدموں کی دھول بنا دیتی ہے
یہاں چاہ کے بھی کوئی عمر بھر کے روگ نہیں جھیل سکتا.
اور یہ ہمارے رب کا بہت بڑا احسان ہے ہم پہ
غم کی کیفیت کو وہ ہم پر ہمیشہ طاری نہیں رکھتا
*💓قُرآن کہتا ہے💓*
مُجھے *یاد* کرو گے تو *"حافظ"* بن جاؤ گے_______❣
مُجھے *سنوار* کر پڑھو گے تو *"قاری"* بن جاؤ گے۔_______❣
مُجھے *پڑھانے* بیٹھو گے تو *اُستاد* بن جاؤ گے_____❣
میرا *ترجمہ* کرو گے تو *"عالِم"* بن جاؤ گے______❣
میری *تشریح* کرو گے تو *"مُفَسِّرْ"* بن جاؤ گے_____❣
میری *تقریر* کرو گے تو *"مبلغ"* بن جاؤ گے_____❣
میرے مطابق *فیصلہ* کرو گے تو *"قاضی"* بن جاؤ گے____❣
اور مُجھ پر *عمل* کرو گے تو
*"ولی اللہ"* بن جاؤ گے__
وہ جانتا ہے تمہاری آنکھوں کی چوری کواور ان باتوں کوبھی جوسینوں میں پوشیدہ ہیں。
🌸(سورۃ المؤمن)
💓رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: *
كُنْ فِی الدُّنْيَا كَأَنَّكَ غَرِيْبٌ اَوْ عَابِرُ سَبِيْلٍ*
*دنیا میں ایسے رہو جیسے کوئی مسافر یا راہگزر رہتا ہے۔*
(بخاری)
Ma
*کامل مسلمان کون*
💓رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
*اَلْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِّسَانِهِ وَيَدِهِ.*
*مسلمان تو وہی ہے جس کی زبان اور ہاتھ کی ایذا سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں*
(بخاری و مسلم)
رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ*
چغل خور جنت میں نہ جائے گا"*
(بخاری و مسلم)
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو فرشتہ اس بات کی بدبو کی وجہ سے ایک میل دور چلا جاتا ہے ۔۔
حضور اقدس ﷺ نے فرمایا کہ: ’’آنکھیں بھی زنا کرتی ہیں، ان کا زنا بد نظری ہے۔‘‘
(صحیح مسلم)
⬅️داہنے ہاتھ سے کھاؤ، داہنے ہاتھ سے پیو اور داہنےہاتھ سے لو اور داہنے ہاتھ سے دو کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا پیتا اور لیتا دیتا ہے۔💕
⬅️کھانے کو ٹھنڈا کر لیا کرو کہ گرم کھانے میں برکت نہیں ہے۔
کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ منہ دھونا محتاجی کو دور کرتا ہے💕۔
⬅️پانی کو چوس کر پیو (غٹ غٹ بڑے بڑے گھونٹ نہ پیو) یہ خوشگوار اور زود ہضم ہےاور بیماری سے بچاتا ہے۔💕
⬅️ٹخنوں سے نیچے تہ بند (وغیرہ) کا جو حصہ ہے وہ آگ میں ہے۔💕
⬅️سونا اور ریشم میری اُمت کی عورتوں کے لیے حلال ہے اور مردوں پر حرام۔💕
⬅️اس مرد پر لعنت جو عورت کا لباس پہنے اور اس عورت پر لعنت جو مرد والے کپڑے پہنے۔💕
اے رزاق ! اتنا حلال دے کہ حرام سے بچ سکیں۔ اپنی عطا کی ایسی لذت دے کہ نافرمانی سے بچ سکیں ۔💗
جب تمہیں لگے کہ تم نے سب کچھ کھو دیا ہے تو یاد رکھنا کہ ابھی تم نے اللّٰہ تعالیٰ کو نہیں کھویا۔
ALLAH is with you
Still with you
And always with you
🍂🌿🍁🍂🌿🍂
اہل قرآن کے چہروں پر ایک الگ ہی رونق ہوتی ہے..💕
یہ روشن کتاب جب دلوں کو روشن کرتی ہے، تو چہرے خود ہی دل کے عکاس بن جاتے ہیں...✨
کتاب اللہ سے جڑے لوگ مرجھائے ہوئے نہیں ہوتے، ان کے دل ان کے چہرے مایوسی پھیلانے والے نہیں ہوتے، وہ مہکتے پھولوں کی مانند ہوتے ہیں، جن کی خوشبو جنکی تازگی ہی انکی پہچان کرا دیتی ہے..♥️
سبحان اللہ
*آپ بہت با صلاحیت ہیں ____🌹♥️🌹*
*میں ہوں نا آپ کے ساتھ ____*
*آپ یہ با آسانی کر سکتے ہو_____*
پرھنے میں یا پھر دیکھنے یا کہنے میں یہ تین جملے آپ کو بہت کم لگتے ہیں __ لیکن کیا کبھی آپ نے یہ جانا اگر یہ تین جملے آپ کسی کو کہہ لیں تو پھر ان جملوں کی طاقت دیکھیں__
ان الفاظ کے ساتھ اگر آپ کسی کو حوصلہ دیں تو وہ بڑی سے بڑی مشکل میں بھی ثابت قدم رہے گا ___ آپ اپنے ارد گرد دیکھیں ان کا حقدار کون ہے___
*اگر آپ کسی سے ایسے حوصلہ افزائی کے جملے سنتے ہیں تو اس کی قدر کریں __ کیوں کہ الفاظ بھی طاقت رکھتے ہیں پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا____*
بلاشبہ وہ شخص جسکے سینے میں قرآن کا,کوئ حصہ نہیں ہے ویران گھر کی مانند ہے🍁🍁
اولاد کو اپنے پاوں پر کھڑا ہونے میں مدد دیں لیکن تربیت کی جوتی ضرور پہنایں
اگر آپ نے اپنی تربیت دیکھنی ہو تو اپنے گھر کے چھوٹے بچوں کو دیکھ لے
کیونکہ بچے بڑوں سے ہی سیکھتے ہے (نماز ,روزہ قرآن
پاک ,پردہ ,گانے ,ڈرامے ,فلم ,اخلاق ,کپڑے )👉
ماں باپ کی کوئی بات نہ مانیں اور وہ آگے چل کر آپکے لیے نقصان دہ ثابت ہو جائے، کتنی شرمندگی ہوتی ہے نا
وہ تو رب ہے اسکی ہر بات سچ ہے، ہم یقین رکھتے ہیں، پھر بھی اسکی نافرمانیوں میں لگے رہتے ہیں،
سوچیں
کس طرح بروز محشر اس کا سامنا کر سکیں گے۔
آج ٹیچر ہم سے پوچھ لے ہوم ورک کیوں نہیں کرا تو ہم گھبرا جاتے ہیں حالانکہ وہ کچھ نہیں جانتا، جبکہ اللہ تو سب کچھ جانتا ہے۔ اسکے سوالوں کا جواب کیسے دے سکیں گے؟
ہمیں دوسروں کی آخرت کی فکر سے زیادہ اپنی آخرت سنوارنے کو ترجیح دینا چاہیے۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain