Damadam.pk
Fardous's posts | Damadam

Fardous's posts:

Fardous
 

رســـول اللـــہ صـــل اللــہ عــلیہ والـــہ وسلم ســے پـوچھا گیـا سب ســـے افضـــل انســـان ڪـــون ہـــے..
آپـــ ﷺ نـــے فـرمایا ہـــر وہ شخص جــو دل ڪا صـــاف اور زبـان ڪا سچـــا ہـــو.
(ابـــــن مـــاجہ 4216)

Fardous
 

حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ*
اپنی جوانی کے زمانے میں گلی میں سے گذر رہے تھے کہ گلی میں کھیلتے ہوئے چند بچوں نے ایک دوسرے سے کہا " ارے ایک طرف ہٹ جاؤ۔ جانتے نہیں امام ابو حنیفہ آرہے ہیں۔ " پھر لڑکے (بچے) ایک دوسرے سے چہ میگوئیاںکرنے لگے۔ " سنا ہے یہ بہت عبادت گذار آدمی ہے ساری ساری رات اللہ تعالی کے حضور کھڑے ہو کر نفل پڑھتا رہتا ہے"
امام اعظم نے بچوں کی گفتگو سنی ۔ گھر پہنچے تو اللہ کے حضور سجدے میںگر کر رو پڑے۔ گریہ و زاری کی کیفیت طاری ہوگئی ۔ اللہ تعالی سے عرض کی " مولا ! اگر تو نے میرے بارے میں بچوں کے دل میںایسا نیک گمان ڈال ہی دیا ہے تو مجھے اب ایسا بنا بھی دے "
امام اعظم کے شاگردان روایت کرتے ہیں کہ اس کے بعد امام اعظم اپنی ساری زندگی تادمِ وصال ساری رات اللہ تعالی کی بارگاہ میں کھڑے ہو نوافل و عبادات کرتے رہتے تھے۔ "

Fardous
 

🍂مٹی سے بنے مٹی کے ہیں اور مٹی کے رہیں گے جب تک دنیا میں ہیں اور جب دنیا سے جاٸیں گے تو مٹی میں ہی مٹی ہو جانا ہے-
🍂تو پھر اے انسان کیوں تو بھول گیا ہے اپنی اصل زندگی کو اور دنیا کی زندگی جو فنا ہونی ہے اس کے لیے دن بدن ایسے کیوں غلط کام کر رہا ہے جو تجھے نقصان کی طرف لے کر جارہے ہیں-
🍂ابھی بھی وقت ہے توبہ کرلے اور اللہ توبہ کرنے والے کو پسند کرنے والا ہے اور اپنی آخرت کی زندگی جو ہمیشہ رہنے والی ہے اس کے بارے میں اپنے آپ کو تیار کر لے تاکہ وہاں بھی تو سرخرو ہوسکے-اور دنیا کی زندگی محض دھوکہ ہے

Fardous
 

ہمیشہ نیکی کرنے کی جستجو میں رہا کریں اور چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو کرنے پر زور دیا کریں اور یہی نیکی ہمارے لیے بخشش کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے کیونکہ اللہ سب سے بڑا بخشنے والا ہے-🥀
🍂اور ہمیشہ چھوٹے سے چھوٹے گناہ کو کرنے سے بلکل پرہیز کیا کریں ہوسکتا ہے ہمارے لیے یہی گناہ ہماری زندگی کا سکون اور خوشی کی رکاوٹ بن سکتا ہے-🥀
🍂لہذا سبھی نیکی کرتے جاٸیں اور پرسکون رہتے رہیں اور اللہ تعالی بھی ہم پر رحم و کرم کرنے والا ہے-🥀

Fardous
 

اپنی خواہشات پر ہمیشہ کڑی نظر رکھیں بعض خواہشات کی پیروی ہمارے ایمان کو کھوکھلا کر دیتی ہیں۔ ہم کب اور کتنا اپنے رب سے دور ہو چکے ہوتے یں ہمیں اِس کا اِدراک تک نہیں ہوتا۔ سب سے خوفناک چیز یہ ہے کہ ایک گناہ آپ کے لیے اس قدر معمولی ہو جائے کہ آپ اس کے لیے توبہ بھی غیر اہم سمجھیں۔
....👑....

Fardous
 

❤❤
اللہ ایسے ہی تو نہیں ملتا نا جہادِ نفس کرنا پڑتا ہے خود کی خواہشات کو پسِ پشت ڈال کر خود کو اسکے رنگ میں رنگنا پڑتا ہے تمام دلی خواہشات نفسانی خواہشات پے پاؤں رکھ کے روندنا پڑتا ہے عشقِ الہی کے سمندر میں ڈوبنا پڑتا ہے قرب کی ندیوں میں بہنا پڑتا ہے خود کو تباہ کرکے خالص رب کے ہو جانے سے ملتا ہے اللہ

Fardous
 

ہم ایک ایسے زمانے میں داخل ہو چکے ہیں جہاں صرف کامیابی ہمیں قابل عزت اور قابل رشک بنا رہی ہے..
ہماری انسانی خصوصیات اور خوبیاں نہیں..!!

Fardous
 

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں: رسول اللهﷺ اپنے جوتے کی مرمت اپنے ہاتھ سے کر لیتے تھے۔ اپنے کپڑوں کو سی لیتے تھے اور اپنے گھر کے کام ویسے ہی کرتے تھے جس طرح تم میں سے کوئی اپنے گھر کے کام کرتا ہے۔(مشکاۃ المصابیح ،کتاب الفضائل)

Fardous
 

گناہوں نے ہماری روح کو جگہ جگہ سے کٹ لگا دیے ہیں ۔۔۔
اورہمیں سمجھ نہیں اتی بےسکونی کس چیز کی ہیں 🌸🌸

Fardous
 

جو لوگ اپنے نفس کے شر اور ظلم سے بچ گئے ، وہ غم سے بچ گئے 💯
حضرت واصف علی واصف 🔥❣

Fardous
 

🌀 اگر اللہ کا خوف دل میں آ جائے تو دنیا و آخرت دونوں سنور جاتی ہیں۔
اور اگر دنیا کا خوف دل میں آ جائے تو دنیا و آخرت دونوں بگڑ جاتی ہیں۔"

Fardous
 

میرا جینا مرنا الٰہی تیری خاطر ہو
میرا رکنا میرا چلنا الٰہی تیری خاطر ہو
زمانہ ڈھل رہا ہے مغربی تہذیب میں لیکن
میرا ہر رنگ میں ڈھلنا الٰہی تیری خاطر ہو
تیری منشا میری منزل یہ دل اِک پل نہ ہو غافل
سرِ میدان میرا گرنا الٰہی تیری خاطر ہو
میرا حاجت روا تو ہے ، میرا مشکل کشا تو ہے
جفا کرنا وفا کرنا الٰہی تیری خاطر ہو

Fardous
 

ہونٹ آپس میں ہم آغوش ہوا کرتے ہیں 🌺🌷
جب بھی سرکار کا ہم نام لیا کرتے ہیں🌺🌷
ہم نے رکھا نہیں آقا پہ درودوں کا حساب🌺🌷
یوں ہی تسبیح کے دانوں کو گنا کرتے ہیں🌺🌹

Fardous
 

اُن ﷺ کے آنے میں کبھی دیر جو ہوتی ہو گی
اُن ﷺ کے معمول کے رستے تو تڑپتے ہوں گے...
"صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم"❤️

Fardous
 

مَیں بُروں سے لاکھ بُری سہی
مگر اُنﷺ سے ہے میرا واسطہ
میری لاج رکھنا میرے خدا
یہ ترے حبیبﷺ کی بات ہے
بلغ العلٰی بکمالہﷺ
کشف الدجٰی بجمالہﷺ
حسنت جمیع خصالہﷺ
صلوٰ علیہ واٰلہﷺ

Fardous
 

زبان کو معطر کیجیئے پڑھیئے"اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد" ♥🌸

Fardous
 

انسان اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے ۔جس چیز کی مقدار ہمارے اندر زیادہ ہے ہم ہمیشہ ایسے ماحول اور لوگوں کو ہی پسند کریں گے۔ اور سائیکالوجی بھی کہتی ہے۔
انسان جیسا ہوتا ہے‘ وہ ویسے ہی لوگوں کو اٹریکٹ کرتا ہے۔
آپ کی کیا رائے ہے؟

Fardous
 

زندگی میں ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں..
ہر دکھ تکلیف میں دوسرے کے کام آئیں ان کے آنسوؤں ضرور پونچھیں..
لیکن ان کے لیے ٹشو پیپر مت بنیں جس کو استعمال کے بعد کوڑے دان میں پھینک دیا جائے.

Fardous
 

ہم چاہتے ہیں کہ ادھر منہ میں دعا ہو، ادھر قبول ہو جائے، حالانکہ ہم خود کو اگر دیکھیں تو اللہ کے کتنے فرمابردار ہیں ہم؟؟ کیا ہم اس کی ہر بات مان لیتے ہیں؟؟؟
نہیں نا!!!
تو پھر ہونا تو یہ چاہیے کہ جیسے ہم اللّٰہ پاک کی بات نہیں مانتے وہ بھی ہماری نا مانے،
مگر وہ ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والا میرا اور تمہارا رب، ہمارے گناہ، ہماری نافرمانیوں، اور ہمارے اس کو فراموش کر دینے کو نظر انداز کر کے، ہمیں نوازتا چلا جاتا ہے،
اللہ رب العزت کے فیصلے کا انتظار کرو، جلدی نہ کرو، مانگتے رہو، یکسوئی سے، وہ دے گا، وہی دے گا، وہی دے سکتا ہے💕

Fardous
 

جب عزت اور ذِلت اللہ کی طرف سے ہے، رنج و راحت اللہ کی طرف سے ہے، دولت اور غریبی اللہ کی طرف سے، زندگی اور موت اللہ کی طرف سے، تو ہمارے پاس تسلیم کے علاوہ کیا رہ جاتا ہے؟
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ