رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے فرمایا کہ جماعت کی تنہا نماز پر ستائیں درجہ ثواب زیادہ ہے
صحیح بخاری
پتہ صبر کیا ہے ؟ بلکل خاموشی۔ کوئی شکوہ نہیں۔
اللہ پر یقین حالات بدل جائیں گے۔ نا بھی بدلے تو ؟پھر کیا میرے رب کو بہتر پتہ ہے۔ یقینا اس میں بہت بھلائیاں ہوگی
پر صبر کب آتا ہے ؟ اللہ سے قربت بڑھنے پر ، یقین ہونے پر۔۔۔
یقین جس کو آجائے اللہ پر ' اسکی حکمتوں پر ' اسکے فیصلوں پر وہ کبھی نہیں ٹوٹتا ' کبھی نہیں گرتا ' کبھی نہیں جھکتا۔ پر بہت سے لوگ اللہ کے فیصلوں کو قبول نہیں کرتے اور مایوس ہوجاتے ہیں اور ٹوٹ جاتے ہیں۔ اللہ پر یقین کرکے فیصلوں کو قبول کرنا سیکھئے ♥ اور زندگی کو خوبصورت بنائیے۔۔۔۔آپ سب سلامت رھیں
انسان دنیا میں تین چیزوں کے لیے محنت کرتا ہے میرا نام اونچا ہو میرا لباس اچھا ہومیرا گھربہترین ہو۔اللہ مرنےکے بعد یہ تین چیزیں فورا بدل دیتا ہے ہے
نام
مرحوم
لباس کفن
گھر قبر
اے ہمارے پروردگار 🤲
ہم اپنے گناہوں کے سبب تجھ سے شرمندہ ہیں اور اپنی تمام خطاوں کی تجھ سے معافی مانگتے ہیں اور توبہ کرتے ہماری ہماری توبہ قبول فرما جس طرح تو نے دنیا میں ہمارے عیب چھپا رکھے ہیں مولا کریم روز محشر بھی ہمیں رسوائی سے بچانا اے رب کریم روز محشر اپنے عرش کا سایہ نصیب فرمانا اور اپنی شان کریمی کے صدقے ہماری کامل بخشش فرما۔ آمین یا رب العالمین
السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
محمد محمد زباں پہ جب نام آیا
بےساختہ آپ پر درود و سلام آیا
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
لاکھوں درود اور سلام آپﷺ کی نیک ذات پر
لاکھوں درود اور سلام آپﷺ کے معجزات پر
لاکھوں درود اور سلام آپﷺ کی سب صفات پر
لاکھوں درود اور سلام آپﷺ کی بات بات پر
پہ کروڑوں، اربوں درود و سلام
ہر وقت، ہر سانس، ہر لمحہ، بس صرف
❤💚🌷 صلی اللہ علیہ وسلم ❤💚🌷
اللہ اور اسکے فرشتے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پہ درود و سلام بھیجتے ہیں اس لئیے اے ایمان والوں تم بھی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پہ درود و سلام بھیجا کرو
استاد ڈے*
خلیفہ ہارون الرشید نے دیکھا کہ ان کا بیٹا اپنے استاد کو وضو کرارہا ہے اور لوٹے سے اپنے استاد محترم کے پاؤں پر پانی ڈال رہاہے۔یہ دیکھ کر وہ بہت برہم ہوئے اور اپنے بیٹے کو خوب ڈانٹا۔
استاد نے کہا "نماز کا وقت جارہا تھا اس لئیے میں نے شہزادے کو زحمت دی تھی "
خلیفہ نے کہا "میں ناراض اس لیے ہوا ہوں کہ شہزادے کا ایک ہاتھ خالی ہے.وہ اس ہاتھ سے آپ کے پاؤں کیوں نہیں دھورہا.؟
آج ٹیچر ڈے کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے استاد حضرت محمدؐ کی شخصیت پر کروڑوں درود و سلام
❤❤❤
استاد کی عظمت کو ترازو میں نہ تولو🔥
استاد تو ہر دور میں۔۔۔۔ انمول رہا ہے💯
یومِ *اساتذہ*۔!❣️
*استاد*❣️ وہ چراغ ہے جو جلتا ہے تو ہزاروں قندیلیں روشن کرتا ہے۔ جو جہالت کی تاریکیوں کو علم کے نور سے مزین کرتا ہے۔ جو انسان کو زمین سے آسمان تک پہنچا دیتا ہے۔ جس کی مثال سڑک کی سی ہے جو ایک جگہ رہتی ہے مگر اوپر چلنے والے مسافروں کو راہی منزل بنا دیتی ہے۔ 🥰*استاد*🥰 معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثت رکھتا ہے۔دنیا کے ہر شعبے کا تعلق بلاواسطہ اس عظیم ہستی سے ہے۔ اپنے استاد کا دل و جان سے احترام کیجیے۔
اللہ ہمارے عظیم *اساتذہ* کو دنیا و آخرت کی کامیابیاں نصیب فرماۓ۔ آمین
ھـوسکتا ہے صرف ایک ہی دُعا کی بات ہو
ھـو سکتا ہے - 'اللہ کُن کہنے ہی والا ھـو .
ساری عبادتوں میں قبول اور عدم قبول کا احتمال ہے لیکن حضور اقدس پر درود قبول ہی ہوتا ہے،ہم گناہ گاروں کی یہ عبادت باوجود ناقص ادائیگی کے ان شاء اللہ قبول ہے
زندگی ایسے بسر کرو کہ تمہارے بعد لوگ تمہاری مثال دیں
کوئی بہتر ہے تو بہتر سے بھی بہتر توﷺ ہے
سب سے اعلیٰ ہے تیری شان رسولِ-عربیﷺ...
❤سبحان اللہ ❤❤ماشاءاللہ ❤
❤بے شک❤
خانہ کعبہ کی آذان اور حجر اسود کا دیدار اللہ تعالیٰ مجھے اور اس پوسٹ کو پڑھنے والو کو بار بار نصیب فرمائے آمین
ڈرو اس اللّٰہ سے جو ایک دن تمہاری نیتوں کا سکرین
شوٹ سب کے کے سامنے کھول کے رکھ دے گا...!!!!
لمحہ فکریہ!!!
واٹس ایپ کا سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے گذشتہ رات 6 گھنٹے فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ بند تھا تو سب پریشان تھے۔ کہ دنیا سے رابطہ رکا ہوا تھا۔
افسوس ہمارے گھروں میں قرآن مجید کے اوپر کتنا گردوغبار ہے؟ انسان روز کھول کر قران مجید پڑھتا ہے؟ اسکی فکر نہیں ہمیں کہ اللہ سے رابطہ کا ذریعہ ہمارے گھروں میں غلاف میں ڈھانپ کر رکھا ہوا ہے۔
لوگوں سے رابطے سے زیادہ اللہ سے رابطے کو فوقیت دیں۔ قرآن اٹھائیں، قرآن پڑھیں اور اللہ سے تعلق کو جوڑیں۔
_لوگ کہتے ہیں سب سے زیادہ اذیت تب ہوتی ہے جب آپ کسی اپنے کے ہاتھوں دھوکہ کھاتے ہیں_,,*
*_پر نہیں!!!_*
*_میں بتاؤں سب سے زیادہ تکلیف کب ہوتی ہے_*
*_جب آپ اپنے رب کی بات نہ مانو،_*
*_کبھی روح کا چیخناچلانا سنا ہے؟_*
*_روح اذیت میں ہوتی ہے جب انسان نفس کی غلامی کرتا ہے اور الله کو ناراض کر دیتا ہے🔥🖤
اور جب قرآن پڑھا جائے تو توجہ سے سنا کرو اور خاموش رہا کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے"❤
اگر آپ کا دل کسی مسئلے کی وجہ سے بے چین ہے اللہ سے کہیں کہ اے اللہ! میں آپ سے اور آپ کے دیئے
گئے امتحانوں سے راضی ہوں، آپ جس حال میں بھی رکھیں۔ آنکھ آنسو بہائے گی، لیکن زبان شکوہ نہیں کرے گی۔
میرے پیارے اللہ! میں راضی ہوں، آپ بھی مُجھ سے راضی ہو جائیں۔
اگر آپ راضی نہیں تب بھی یہ کہہ کر دیکھیں، عنقریب آپکی زندگی میں ایسی نعمت عطاء ہو گی کہ آپ واقعی راضی ہو جائیں گے۔
جو اندھا بھروسہ تُم لوگوں پر کرتے ہو، وہ کبھی اللہ پاک پر کر کے دیکھو۔ یقین کرو! وہ نہ کبھی بھروسہ توڑے گا اور نہ کبھی تمھیں ٹُوٹنے دے گا.
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain