فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور انٹرکے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امتحانات دس جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گے،بارہویں اور دسویں کے امتحانات پہلے ہوں گے جب کہ نویں اور گیارہویں کے بعد میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بارہویں اور دسویں کے نتائج پہلے جاری کریں گے، ان نتائج کی بنیاد پر بچے جامعات میں داخلہ لے سکیں گے۔قیصر عالم نے بتایا کہ ملک بھر میں میٹرک کے 767 اور انٹرمیڈیٹ کے 385 سینٹرز بنائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امیدوار کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہیں، پہلی بار امتحانات میں ڈیجیٹل اٹینڈنس لگے گی۔