Damadam.pk
FirstLove's posts | Damadam

FirstLove's posts:

FirstLove
 

گڈی چلدی روک گئی اے
مطلب رہ گئے نے ہمدردی مک گئی اے

FirstLove
 

مٹی دا توں مٹی ہونا  کاہدی بَلے بَلے
اج مٹی دے اُتے بندیا کل مٹی دے تھلے

FirstLove
 

کچھ درد لا جواب ہیں
کچھ میں بھی بے مثال ہوں

FirstLove
 

تیرے گمان تک بھی نہیں وہ
جو درد سہہ بھی لیئے ہم نے

FirstLove
 

🌻﷽🌻
🌹اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹
🌷جمعہ مبارک🌷

FirstLove
 

فوٹو: پی ٹی آئیسمندری طوفان تاؤتے گجرات سے ٹکرا گیا، کيرالہ، کرناٹکا، تامل ناڈو اور مہاراشٹرا میں تباہی مچ گئی، بارشوں سے کئی گھر گرگئے، اب تک 24 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، کئی لاپتہ بھی ہيں، لاکھوں بے گھر ہوگئے۔انیس سو اٹھانوے کے بعد خطے کو متاثر کرنیوالا سب سے مضبوط سمندری طوفان تاؤتے بھارتی ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرا گيا، ہر طرف تباہی پھيل گئی، درخت اکھڑ گئے، متعدد مکانات کی سمینٹ شیڈ اور چھتیں اڑ گئیں، سیکڑوں گاڑیاں اور سڑکیں تباہ ہوگئیں۔بھارت میں مختلف حادثات میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ کے مطابق گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد تاؤتے کی شدت میں کمی واقع ہوگئی ہے۔ بحیرہ عرب میں بارگے پی 305 نامی جہاز ڈوبنے سے 80 افراد لاپتہ ہوگئے۔

FirstLove
 

کراچی: شہر قائد میں تیز چلنے والی تیز آندھی اور میں بارش کے باعث تقریباً 500 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے کراچی کے بڑے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق شہر میں پڑنے والی سخت گرمی کے بعد اچانک موسم نے کروٹ لی اور گرد و غبار کے طوفان کے ساتھ بارش شروع ہوئی تو شہر کا درجہ حرارت گرگیا لیکن ساتھ ہی بجلی کی فراہمی کئی علاقوں میں معطل ہو گئی۔نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، اسکیم 33، سرجانی ٹاؤن، اورنگی اور کورنگی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ہم نیوز کے مطابق لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ایئرپورٹ، گڈاپ، اولڈ سٹی ایریا اور سائٹ کے علاقوں سے بھی بجلی غائب ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔کراچی میں چلنے والی تیز آندھی اور بارش کے نتیجے میں تقریباً 500 فیڈرز ٹرپ کرگئ

FirstLove
 

امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو 73 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے گائیڈڈ ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔عرب میڈیا العربیہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے مؤقراخبار واشنگٹن پوسٹ نے سب سے پہلے اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے سے متعلق اس سودے کی اطلاع دی تھی۔دوسری جانب امریکی کانگریس کے ایک ذرائع نے العریبہ کو بتایا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اس معاہدے کی اطلاع رواں ماہ کے اوائل مین دی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے محض ایک ہفتے بعد اسرائیل فوج نے غزہ کی پٹی میں تباہ کن فضائی حملے شروع کردیے تھے۔

FirstLove
 

ایک روزہ قضا رکھنا ہوگا، مفتی منیب کا اعلان
رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں انہیں یہ کہتے دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک روزہ قضا رکھنا ہوگا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی منیب مجمے سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ’ آج عید ہے لیکن ایک روزہ قضا رکھنا ہوگا، میں خود بھی کل جمعے کے دن قضا رکھوں گا‘۔انہوں نے کہا جو لوگ اعتکاف پر بیٹھے تھے ان کو بھی چاہیے کہ روزے کیساتھ ایک دن کا اعتکاف کریں۔ مفتی منیب نے کہا میں یہ نہیں کہتا کہ کل ہی روزہ رکھیں۔ آئندہ رمضان سے پہلے ایک روزہ قضا رکھیں، کیوں کہ ہم روزہ حکمرانوں کی مرضی پر قربان نہیں کر سکتے۔

FirstLove
 

اسرائیل، فلسطین تنازع: اسرائیل نے سرحد پر فوج جمع کرنا شروع کر دی، غزہ میں بمباری سے ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی
Reutersاسرائیلی فوجی غزہ کی سرحد کے قریب توپ خانے کے گولے جمع کر رہے ہیںاگرچہ امریکی صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں اس امید کا اظہار کیا کہ اسرائیل اور فلسطیلیوں کے درمیان جاری کشیدگی میں جلد کمی آئے گی تاہم جمعرات کو غزہ کی سرحد پر اسرائیلی افواج اکٹھی ہونا شروع ہو گئی ہیں۔دوسری جانب حماس کے مطابق غزہ میں جاری بمباری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے جس میں 17 بچے بھی شامل ہیں۔ پیر سے جاری پرتشدد واقعات میں اب تک 487 افراد زخمی اور ہزاروں بےگھر ہو چکے ہیں۔

FirstLove
 

غزہ پر اسرائیلی حملے، شہداء کی تعداد 53 ہوگئی
غزہ پر اسرائيل کی وحشيانہ بمباری جاری ہے، شہداء کی تعداد 53 ہوگئی، جاں بحق افراد میں 14 بچے بھی شامل ہيں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، اسپتال زخميوں سے بھرگئے، فلسطينی مزاحمتی تنظيم حماس کے تل ابيب پر جوابی راکٹ حملوں میں 3 یہودی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، اشکیلون ميں آئل ريفائنرہ تباہ ہوگئی، ايئرپورٹ کو بند کرديا گيا۔مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کا بدلہ لینے کیلئے حماس نے تل ابيب پر راکٹ بر ساديے، شام کی سرحد سے صيہونيوں پر سيکڑوں راکٹ فائر کئے گئے۔حماس کے حملے سے کئی یہودی آباد کار ہلاک اور بہت سے زخمی ہوئے، اشکيلون ميں اسرائیلی آئل ریفائنری تباہ ہوگئی جبکہ ایئرپورٹ بھی بند کردیا گیا۔اسرائيلی فوج نے جواباً کارروائی کرتے ہوئے اپنی ہی حدود ميں عمارت کو تباہ کرديا،

FirstLove
 

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان
محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 سے 5 روز کے دوران ملک بالائی وسطی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور اٹک میں اتوار تک بارش جاری رہے گی۔اس کے علاوہ لاہور، جھنگ، سیالکوٹ، چکوال،جہلم، گجرات، فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار تک ملک کے بیشترعلاقوں میں ژالہ باری اوربارش کابھی امکان ہے۔

FirstLove
 

فیس بک،انسٹاگرام،میسنجر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری
سماجی رابطہ کی سب سے مشور سائٹ فیس بک نے نئے فیچرز متعارف کروا دیا ہے۔فیس بک کے نئے فیچرز اس کی میسجنگ ایپ میسنجر اور انسٹاگرام کے لیے ہیں۔انسٹاگرام میں شامل نئے فیچر سے اب صارفین کو ان باکس میں سین کا آپشن بھی میسر وگا۔جس کے بعد بھیجنے والے کو یہ معلوم ہوجائے گا، اس کے پیغام کو دیکھا گیا ہے نہیں۔ اس کے علاوہ فیس بک میسنجر ایپ میں پرانی چیٹس کو بآسانی پوشیدہ رکھنے کیلئےسوائپ لیفٹ کا آپشن بھی دے دیا گیا ہے جس سے صارف اپنی چیٹ کو خفیہ رکھ سکتا ہے۔دوسرے جانب فیس بک ایپ کو مزید جدید کرنے کیلئے آڈیو فیچرز پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے،تاکہ صارف آسانی کے ساتھ وائس میسج بیھج سکیں،جس کیلئے مائیک آئیکون پر کلک کرکے میسج سینڈ کیا جاسکتا ہے۔

FirstLove
 

ویب ڈیسک —اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 24 فلسطینی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے پیر کی شب حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد غزہ میں فضائی کارروائی شروع کی تھی جو منگل کی صبح تک جاری رہی۔اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے راکٹ حملوں میں چھ اسرائیلی شہری زخمی ہوئے ہیں۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں پناہ گزین کیمپوں اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔غزہ میں 24 ہلاکتوں کے علاوہ یروشلم اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 700 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے لگ بھگ 500 کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی گئی

FirstLove
 

پنجاب حکومت نے عیدالفطر پر لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ نماز عید کے اجتماعات ایس او پیز کے تحت ہوں گے، عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے انتظامی افسران متحرک ہیں،گزشتہ روز مختلف شہروں میں 1200 سے زائد دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔راجہ بشارت نے کہا کہ عید پر کورونا کیسز میں اضافے کا خطرہ ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے وبا کے پھیلاوَ کو روکنے میں تعاون کریں۔وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ لوگ عید سادگی سے منائیں، غیر ضروری سفرسے گریز کریں۔

FirstLove
 

اسرائیل نواز مارچ کو مسجد اقصیٰ جانے سے روک دیا گیا
تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اسرائیلی شہریوں کے مارچ کو شہر کے پرانے حصے میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ اسی مارچ کے منتظمین کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ پولیس کے احکامات مانتے ہوئے یروشلم کے قدیمی علاقے میں نہیں جائیں گے لیکن ''مارچ کے شرکاء مغربی دیوار کے قریب اکٹھا ہوں گے۔‘‘ دوسری جانب حماس کی جانب سے اسرائیل کو کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر مسجد الاقصیٰ اور اس کے ارد گرد کے علاقے سے پولیس کو واپس بلائے اور حراست میں لیے گئے فلسطینوں کو رہا کرے۔

FirstLove
 

دلہن نے شادی سے چند منٹ پہلے ایسی کون سی شرط رکھ دی ، جس سے سب حیران رہ گئے
مقامی پولیس کے مطابق لکھنو بھارت کے ضلع مہوبا کے ایک گاؤں میں شادی کی ایک تقریب تھی ۔جس میں دونوں خاندانوں نے کے بس کچھ ہی قریبی رشتہ دار اور دوست احباب ہی شامل تھے۔ دلہن کو اپنے ہونے والے شوہر کی تعلیمی قابلیت پر شک تھا جس پر اس نے عین اس وقت جب پھولوں کی مالا ایک دوسرے کو پہنانے کیلئے دونوں اسٹیج پر موجود تھے، تو دولہے میاں سے کہہ ڈالا کہ پہلے 2 کا پہاڑا سنائیں ۔ 2 کا پہاڑا سنانے میں دولہا ناکام ہو گیا ۔ جس پر دولہن منڈپ سے نیچے اتر گئی۔ دلہن کے اہل خانہ نے اسے منانے کی بہت کوشش کی، مگر وہ انکار پر قائم رہی جس پر دلہا باراتیوں سمیت واپس چلا گیا۔

FirstLove
 

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق سریاب کے علاقے نجی ہسپتال کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گشت پر معمور 2ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طوت پر ایف اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا سڑک کنارے نصب کیا گیاتھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز تربت اور کوئٹہ میں دہشگردی کے دو الگ الگ واقعات میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک سید حسین شاہ،سپاہی فیصل محمود اور سپاہی نعمان الرحمن شامل ہیں۔

FirstLove
 

ہزار مہینوں سے بہتر رات ’شبِ قدر‘ کی تلاش میں 27ویں شب کو ملک بھر میں گھروں اور مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ملک بھر کی مختلف مساجد میں ختم القرآن اور شبینہ کی محافل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ کرونا ایس او پیش کا بھی خاص خیال رکھا جارہا ہے۔لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہریوں میں بھی رمضان المبارک کی 27 ویں شب میں ختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا گیا، مساجد میں خصوصی عبادات کے ساتھ ملک کی سلامتی اور کورونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔اس رات کا اجر اور فضیلتیں تو کائنات کا رب ہی بہتر جانتا ہے مگرعلما کے مطابق نزولِ قرآن کا سلسلہ بھی اسی مبارک شب سے شروع ہوا جسے ایک ایسا ضابطہ حیات ہونے کا شرف حاصل ہے جو رہتی دنیا تک انسانوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔رمضان المبارک میں ربِ ذوالجلال نے بڑی حکمتیں رکھی ہیں

FirstLove
 

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج اورفلسطینیوں کےدرمیان دوبارہ جھڑپیں
فوٹو: الجزیرہمقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دوبارہ جھڑپیں شروع ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں مزید 50 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس کے مقامی طبی کارکن کا کہنا ہے کہ القدس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تازہ جھڑپوں کے بعد کے اسرائیلی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔اسرائیلی درندگی کا نشانہ بننے والے فلسطینی ہلال احمد کے ترجمان نے بتایا کہ تازہ جھڑپوں میں القدس اور اس کے اطراف میں 53 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوںپر آنسوگیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں اور صوتی بموں کا استعمال کیا گیا۔