فوٹو: وزیراعظم ہاؤسوزیراعظم عمران خان نے خاتون اول بشری بی بی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔وزیراعظم عمران خان تین روزی دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انھوں نے اتوار کے روز مکہ مکرمہ میں خاتون اول کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی۔وزیراعظم اور وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، وزیراعظم، خاتون اول اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔وزیراعظم نے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد ، روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے دورے کے دوران مکہ مکرمہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کی۔
فوٹو: ریڈیو پاکستانوزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری فلسطینی عوام اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے فوری تدبیر کرے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے بیت المقدس میں جاری اسرائیلی مظالم پر اور رمضان المبارک کے مہینے میں فلسطینیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی اور اہلِ فلسطین کی حمایت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی برادری فوری طور پر اقدامات کرے۔قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان نے مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی تھی اور دفتر خارجہ نے مطالبہ کيا ہے کہ عالمی برداری فلسطینیوں کی حفاظت کیلئے فوری اقدامات کرے۔جمعہ کو مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں تقریباً 200 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے، جن میں 80 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
فلسطين ميں اسرائيل کی دہشت گردی، مسجد اقصیٰ پر فوج کے حملے ميں 200 کے قریب نمازی زخمی ہوگئے۔ اسرائيلی فوج نے تراويح کے دوران دھاوا بولا، قيام اليل کے دوران مسجد کے اندر شيل پھينکے۔ واقعے کے بعد فلسطين کے مغربی کنارے ميں احتجاج کے دوران نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی، جس ميں 2 نوجوان شہيد اور ايک زخمی ہوگيا۔مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ پر رمضان المبارک میں اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر حملہ کردیا، واقعے میں تقریباً 200 افراد زخمی ہوگئے۔فلسطینی ریڈ کریسنٹ کے مطابق زخمیوں میں 80 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔مسجدِ اقصیٰ ميں فلسطينی نمازِ تراويح پڑھ رہے تھے کہ اسرائيلی فوج نے دھاوا بول ديا، قيام اليل کے دوران اسرائيلی فوج نے مسجد کے اندر بھی شيل پھينکے،
افغان دارالحکومت میں دھماکوں کی گونج، ایک منٹ کے اندر 3 دھماکے ہوئے۔غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق افغان دارالحکومت میں قائم گرلزاسکول کے بالمقابل یکے بعد دیگر تین کار بم دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکوں کے بعد شہریوں نے آسمان پر دھوئیں کے سیاہ بادل دیکھے جبکہ دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔افغانستان کے وزارت داخلہ دھماکوں میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔دوسری جانب طالبان نے ایک ٹویٹ میں اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی
بیجنگ: بے قابو چینی راکٹ مالدیپ کے قریب بحر ہند میں گر گیا۔چینی میڈیا کے مطابق چین کا 21 ٹن وزنی راکٹ کا ملبہ بحرہند میں مالدیپ کے قریب گر گیا ہے۔ راکٹ کا کافی ملبہ فضا میں ہی جل گیا تھا۔لانگ مارچ 5B نامی یہ راکٹ چینی خلائی اسٹیشن کے لیے سامان کی ترسیل کے بعد واپس آتے ہوئے کنٹرول سے باہر ہو گیا تھا۔چینی وزارت خارجہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ راکٹ کا بیشتر ملبہ زمین پر داخلے سے قبل ہی جل کر خاک ہو جائے گا اور اس سے کسی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں کے مطابق اب تک کے ڈیٹا کے حساب سے راکٹ کے ملبے کے گرنے کا مقام نیوزی لینڈ کے نارتھ آئی لینڈ کے قریب ہے۔لانگ مارچ 5B نامی اس راکٹ میں چینی خلائی اسٹیشن کے لیے سامان موجود تھا۔
روسی اسپیس ایجنسی کی جانب سے چین کا بےقابو راکٹ گرنے کے ممکنہ مقامات کی نشاندہی کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کا خلاء میں بےقابو ہونے والا راکٹ “لانگ مارچ فائیو بی” جو کہ 22 ٹن وزنی ہے، اتوار کی صبح زمین پر گر سکتا ہے۔روسی اسپیس ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکہ، لاطینی امریکہ، افریقا یا آسٹریلیا سمیت جنوبی ایشیا بھی راکٹ گرنے کے ممکنہ مقام ہوسکتے ہیں۔اس ضمن میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ راکٹ کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں ہے کیونکہ توقع یہ ہے کہ راکٹ سمندر یا اسی قسم کی جگہ گرے گا۔خیال رہے کہ راکٹ خلاء سے 7 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کر رہا ہے۔
بیت المقدس میں مسجدالاقصیٰ میں اسرائیلی پولیس سےجھڑپ کے دوران 150 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیت المقدس میں الاقصیٰ مسجد کے احاطے میں سینکڑوں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے 150 سے زائد فلسطینی اور چند اسرائیلی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب گذشتہ روز مسلمان الاقصیٰ کے احاطے میں نے انتہائی حساس مقام پر رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہوئے۔اسرائیلی پولیس نےنمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے ربرکی گولیاں برسادیں، ربرکی گولیوں سے کئی نمازیوں کی آنکھیں متاثر ہوئیں۔دوسری جانب امریکا نے کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زبردستی بےدخلی مشرقی بیت المقدس کی صورت حال مزید خراب کرسکتی ہے ۔
امریکی محکمہ دفاع(پینٹاگون) نے کہا ہے کہ بیجنگ کے خلائی اسٹیشن سے لانگ مارچ 5بی راکٹ سے الگ ہوکرمدار سے باہر نکل چکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی راکٹ کی باڈی ہفتہ یا اتوار کو زمین پر گر سکتی ہے۔ بے قابو چینی راکٹ کہاں گرے گا ،پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے میں کہا توقع ہے راکٹ سمندر یا اس قسم کی جگہ گرے گا۔ امید ہے راکٹ جہاں گرے گا وہاں کسی کو نقصان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نہیں کریں گے۔لائیڈآسٹن نے کہا کہ چین کے بےقابو راکٹ کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں ہے۔راکٹ کا وزن1 ٹن(ہزار کلوگرام) ہے۔ چین نے گزشتہ ماہ خلا میں اپنا علیحدہ خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا کریوماڈیول خلا کی طرف روانہ کیا تھا۔راکٹ جب واپس زمین کی طرف آ رہا تھا تو بے قابو ہوگیا۔
رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پرمرغیاں سپلائی کرنے والا مزدا ٹرک سامان لے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا۔جمعہ کی صبح ٹریفک حادثہ قومی شاہراہ جن پور کے قریب پیش آیا۔حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوا۔میتوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ سپلائی کیلئے لے جانے والی سینکڑوں مرغیاں بھی حادثے میں ہلاک ہوگئیں جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔
اٹلس ہونڈا کمپنی کی جانب سے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 3 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔کمپنی کی اضافی قیمتوں کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 1600 روپے کا ضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 79 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ ہونڈا سی ڈی ڈریم کی قیمت میں 3 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسکی قیمت 85 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایس ای کی قیمت ایک لاکھ 56 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 59 ہزار 500 روپے ، سی جی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 500 روپے کی بجائے ایک لاکھ 92 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ ہونڈا کمپنی کی جانب سے قیمتوں کا اطلاق کیا جاچکا ہے تاہم قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ -->
واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا
انٹرنیٹ کے ذریعے پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اب واٹس ایپ پر ویڈیوز اور تصاویر کو بڑے فارمیٹ میں دیکھنا ممکن ہو سکے گا۔فیچر کا مقصد تصاویر کو کھول کے دیکھنے کے بجائے پوری تصویر چیٹ کے اندر ہی نظر آئے گی اور تصویر کو کلک کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔نیا فیچر واٹس ایپ ویڈیوز کو بھی ایسے ہی دکھائے گا۔ انتظامیہ کے مطابق ایپ میں تصاویر اور ویڈیوز پہلے سے زیادہ بڑی ہونے سے کوئی بھی نامکمل تصویر نہیں دیکھے سکے گا۔ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے وائس میسج کے جدید فیچر پر بھی کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت صارف اب کسی بھی شخص کو وائس نوٹ بھیجنے سے قبل سن سکے گا۔
ہر دل میں الللہﷻ کی زات بستی ہے جو
شخص کسی دوسرے شخص کا دل دکھاے گا وہ سیدھا جہنم میں جاے گا الله أكبر😥😥
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ😢😢😢
الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله الحَمْدُ ِلله
آج نعت سناتے جاٶ 😍😍😍
ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50ہزار بوری گندم برآمد کرلی۔اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر نے محکمہ خوراک کے ہمراہ کارروائی کی۔چھاپہ بخاری کاٹن انڈسٹریز پل کھارا، مزمل لطیف انڈسٹریز بنگالہ موڑ اور چاہ منشی والا میں ایک ڈیرے اور فارم ہاوس پر مارا گیا۔ذخیرہ کی گئی گندم قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ذخیرہ کی گئی گندم کی مالیت 11کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
﴾Ÿ̤﴿﴾ë̤﴿ ﴾ï̤﴿﴾s̤̈﴿﴾ḧ̤﴿﴾ä̤﴿﴾q̤̈﴿ ﴾k̤̈﴿﴾ï̤﴿ ﴾k̤̈﴿﴾ä̤﴿﴾ḧ̤﴿﴾ä̤﴿﴾n̤̈﴿﴾ï̤﴿ ﴾n̤̈﴿﴾ä̤﴿﴾ḧ̤﴿﴾ï̤﴿ ﴾m̤̈﴿﴾ä̤﴿﴾r̤̈﴿﴾ẗ̤﴿﴾ï̤﴿ ﴾l̤̈﴿﴾ë̤﴿﴾k̤̈﴿﴾ï̤﴿﴾n̤̈﴿ ﴾l̤̈﴿﴾ö̤﴿﴾g̤̈﴿ ﴾k̤̈﴿﴾ï̤﴿﴾r̤̈﴿﴾d̤̈﴿﴾ä̤﴿﴾ë̤﴾r̤̈﴿ ﴾n̤̈﴿﴾ï̤﴿﴾b̤̈﴿﴾ḧ̤﴿﴾ä̤﴿﴾ẗ̤﴿﴾ÿ̤﴿ ﴾ḧ̤﴿﴾v̤̈﴿﴾ÿ̤﴿ ﴾m̤̈﴿﴾ë̤﴿﴾r̤̈﴿ ﴾j̤̈﴿﴾ä̤﴿﴾ẗ̤﴿﴾ÿ̤﴿ ﴾ḧ̤﴿﴾ä̤﴿﴾ï̤﴿﴾n̤̈﴿
es ko dukh hi nahi judai ka bas ye dukh khagaya mujh ko
zara soch k DiL Tora karo sahib her Gunah ki bakhsish nahi hoti
Wo Tu Aesa Tha Ke Ik Aansu Girne Ki Bi Waja Pocha Karta Tha,
Par Na Jane Q Ab Usey Barsat Ki Pehchan Nahi Hoti
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain