Damadam.pk
FirstLove's posts | Damadam

FirstLove's posts:

FirstLove
 

لاہور: لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں صبح سویرے سےموسلا دھار بارش جاری ہے ، بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیاہے وہیں نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سویرےموسلا دھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی اور گرمی سے بے حال شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔ موسلادھار بارش کے ساتھ تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم بارش سے شہر میں سڑکیں اورگلیاں زیر آب آگئے ۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور متعدد شہری گاڑیاں اور موٹر سائیکل بند ہونے سے پریشان ہیں۔لکشمی چوک، ڈیوس روڈ،ایمپریس روڈ، کشمیرر روڈ، فاطمہ جناح روڈ اور مزنگ چونگی سمیت نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ شاہدہ ، گلبرگ ،ٹاؤن شپ ، فیصل ٹاونسمیت کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

FirstLove
 

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں خطرناک عمارتیں انسانی زندگیوں کےلئے خطرے کا باعث بن گئیں ، پاکستان چوک پر خالی عمارت کا چھجہ نیچے گر گیا ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے خطرناک عمارتوں کے انہدام کیلئے فوری ایکشن لیں ۔کراچی میں خطرناک عمارتیں شہریوں کیلئے خطرہ بن گئی عمارتوں کو گرانے کے اعلانات کئی بار ہوئے مگر عمل نہ ہوسکا ۔اتوار کے روز پاکستان چوک کے قریب مخدوش عمارت کا کچھ حصہ گر گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، پولیس کا کہنا ہے عمارت کافی عرصے سے عمارت خالی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں اس وقت ساڑھے تین سو سے زائد عمارتیں خطرناک جن کی سب سے زیادہ تعداد اولڈ سٹی ایریاز، صدر گارڈن ،اور دیگر علاقوں میں موجود ہے تاہم کے اس باوجودخطرناک عمارتوں کے انہدام کیلئے کوئی کارروائی نہیں گئیں ۔

FirstLove
 

راولپنڈی:(07 اگست 2020)راولپنڈی پولیس نے لڑکی کو سرعام بے لباس کرنے اور ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم عامر قریشی کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ وارث خان کے علاقے میں لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم عامر قریشی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایچ او کے مطابق ملزم عامر قریشی کو متعدد چھاپوں کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، جسے آج ریمانڈ کے لئے عدالت کے روبرو پیش کیا جائےگا،ملزم عامر قریشی کو متاثرہ لڑکی نےعدالت کے سامنے اپنے بیان میں نامزد کیا تھا۔پولیس کے مطابق سی پی او محمد احسن یونس کے نوٹس پر واقعے کا مقدمہ پندرہ جولائی کو پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،

FirstLove
 

جب محبّت اور نفرت ایک ہی شخص سے ہو جائے 💔
تو اسے بھولنا بہت مشکل ہو جاتا ہے 🔥💯

FirstLove
 

💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
        ⛲ بسم الله الرحمن الرحيم ⛲
             🇵🇰   آج کا کیلینڈر 
🔖 14 ذی الحجہ 1441ھ 💎
🔖 05 اگست     2020ء 💎
🔖 21 ساون   2077ب 💎
🌄 بروز بدھ Wednesday 🌅
🌸 قیامت کے دن شفاعت!
🔹 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اذان سن کر یہ کہے «اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة وابعثه مقاما محمودا الذي وعدته» اسے قیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔🔹
📗«صحیح بخاری-614»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

FirstLove
 

ہو جائیں گے خاموش اس قدر
تمہیں خاموشی سے نفرت ہونے لگے گی

FirstLove
 

کسی اور کی جگہ باقی نہیں ہے مجھ میں...❤
ہم تم سے شروع ہو کر تم پہ ہی ختم ہوتے ہیں...❤

FirstLove
 

اس نے پھر 'عید مبارک' نہ کہا__
پھر میری عید___ 'مبارک' نہ ہوئی💔🔥🌚

Allah pak magfirat frmaye Aameen 😢😢😢
F  : Allah pak magfirat frmaye Aameen 😢😢😢 - 
FirstLove
 

بشکریہ آن لائنعید الا ضحی کی چھٹیوں کے بعد پابندیاں ختم کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کردیا۔ نتائج حوصلہ افزا نکلنے پر صوبائی حکومت کی جانب سے 2 روز قبل ہی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پنجاب بھر ميں عيد سے پہلے لگايا گيالاک ڈاؤن آج پیر 3 اگست کو ختم کرديا گيا ہے۔

FirstLove
 

ہم کسی کہ قابل نہیں اسی لیے سب سے دور رہنے لگے ہیں 💔
جو ہمارے بغیر خوش ہو ہم اسے کبھی ستایا نہیں کرتے 🍂.......****

FirstLove
 

میں کرونا سے سہما ہوا لڑکا 😒
وہ ماسک جیسی حفاظتی لڑکی ❤️

FirstLove
 

کسی قسم کی غلط فہمی نہ پالیۓ گا
ہم عادتاً بھی محبت سے پیش آتے ہیں

FirstLove
 

اسلام آباد: (02 اگست 2020)آئی ایس پی آر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و جبر کا شکار کشمیریوں کیلئے نیا نغمہ جاری کردیا۔پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کشمیریوں کی آواز بن گیا اور معروف گلوکار شفقت امانت علی کا نیا گانا ریلیز کردیا۔ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 منسوخ اور ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے دو ٹکروں میں تقسیم کرکے غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا۔آئی ایس پی آر نے 5 اگست کی مناسبت سے نیا گانا جاری کردیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ اس میں ایک کشمیری بھی گانے کا مرکزی کردار ہے۔ گانے کا عنوان ہے ”جا چھوڑ دے میری وادی“۔نغمے کا آغاز ایک گھڑی کی آواز سے ہوتا ہے جو ان پچھلے365 دنوں کی یاد دلاتا ہے جب سے کشمیری محاصرے میں ہیں۔ ایک سال سے کشمیریوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔

FirstLove
 

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ملیر سٹی اور ابراہیم حیدری میں 2 خواتین سمیت چار افراد کو قتل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات غیرت کے نام پر پیش آئے، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔کراچی میں چند گھنٹوں میں غیرت کے نام پر چار افراد قتل کردئیے گئے۔ ملیر سٹی میں گھر سے ایک خاتون اور ایک مرد کی لاشیں ملیں۔پولیس کے مطابق لاشیں گرفتارملزم واقب کی نشاندہی پربرآمد کی گئیں۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کےمطابق واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا، ملزم نے اپنی بہن ثمیرہ اور رشتےدار زاہد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا۔ قتل کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کرلیا گیا۔چند گھنٹوں بعد ہی ابراہیم حیدری میں بھی ایک خاتون اور مرد کو قتل کیا گیا۔ ملزم نے فائرنگ کرکے ارشد اور ایمام زادی کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھی غیرت کےنام پر پیش آیا،

FirstLove
 

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کوویڈ19کے پیش نظر ایک سال کے لئے فنی تعلیمی بورڈ کی رجسٹریشن اور امتحانی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔سال2020-21میں ٹیوٹا کے فنی تعلیم کے اداروں میں 90ہزار طلبا کا داخلہ متوقع ہے ان سے بھی داخلہ فیس نہیں لی جائے گی اور اس مد میں 32کروڑ روپے کی فیس ختم کر دی گئی ہے۔ فنی تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات دینے والے پرائیویٹ ٹیکنیکل اداروں کے 17ہزاربچوں کی بھی بورڈ کی رجسٹریشن اور امتحانی فیس ختم کر دی گئی ہے۔اس طرح طلبا وطالبات کوفنی تعلیمی بورڈ کی جانب سے تقریبا23کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ٹیکنیکل اداروں کے طلبا وطالبات کو مجموعی طور پر 55کروڑ روپے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

FirstLove
 

سندھ کے ضلع بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں بااثر شخص کی جانب سے گونگی بہری لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔بچی کی والدہ زلیخا نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹنڈو غلام علی کے گاوں سردار لغاری میں بااثر شخص نے میری بیٹی سے زیادتی کی ہے۔متاثرہ لڑکی کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نہ تو لڑکی کا میڈیکل کرا رہی ہے اور نہ ہی ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار ہے۔متاثرہ لڑکی کی والدہ زلیخا کے مطابق ٹنڈو غلام علی تھانے میں اس واقعے کی اطلاع دی گئی مگر پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے، نہ ہی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایس ایچ او ٹنڈو غلام علی محمد نواز سرائی نے فون پر بتایا ہے کہ لڑکی سے زیادتی نہیں ہوئی، معاملہ پلاٹ کے تنازع کا ہے اس لیے لڑکی کا میڈیکل کرانا ضروری نہیں سمجھا گیا۔

FirstLove
 

کراچی —پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ عالمی وبا کی وجہ سے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور بڑے ملکوں کے مابین تجارت اور دیگر معاملات پر محاذ آرائی بھی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت صرف ایک ہفتے میں 1865 ڈالرز فی اونس سے بڑھ کر 1930 ڈالرز فی اونس تک جا پہنچی ہے جب کہ گزشتہ سال جولائی میں یہ قیمت 1400 ڈالرز فی اونس کے لگ بھگ تھی۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان برقرار ہے اور 24 قیراط سونا فی تولہ ایک لاکھ 22 ہزار 500 روپے تک جا پہنچا ہے۔ماہرین اور مالیاتی ادارے امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں آئندہ چند ماہ میں 2500 ڈالرز فی اونس تک بھی پہنچ سکتی ہیں جس کا اثر دنیا کی تمام مارکیٹس پر بھی پڑے گا۔

FirstLove
 

طبی ماہرین نے بھی ہمہ وقت مایوسی کی باتیں کرنے والے لوگوں کو خبردار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے ہر وقت مایوسی کا شکار رہنے والے افراد کو بُری خبر سنادی، سائنس دانوں نے تین ہزار سے زائد لوگوں پر کی جانے والی تحقیق کے نتائج میں بتایا کہ مایوس رہنے والے لوگ جلدی مرجاتے ہیں۔ دوسری طرف خوشگوار زندگی کے حامل افراد پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا ان کی عمر زیادہ نہیں ہوتی بکہ اوسط سوچ کے حامل لوگوں کے برابر ہی ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کیو آئی ایم آر برگوفر میڈیکل ریسرچ انسٹیوٹ برسبین کے سائنسدانوں کی اس تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ ہمہ وقت مایوسی کی باتیں کرتے اور شکوے شکایت کرتے ہیں انہیں دل کی بیماریوں سمیت دیگر عارضے لاحق ہوتے ہیں۔

FirstLove
 

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میں نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضال کو فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی. I have asked the NDMA Chairman to go to Karachi immediately and start the clean up in the aftermath of the rain.— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 29, 2020وزیراعظم نے لکھا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے فوری کراچی پہنچیں گے، محمد افضال کو بارش کے بعد کراچی کی فوری صفائی کی ہدایت کی ہے.واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے بعد سے اب تک مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، گٹر ابل رہے ہیں اور نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے سبب شہریوں نے رات چھتوں پر گزاری تھی.