فائل فوٹو: خانہ کعبہجدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ بدھ 15جولائی 24ذیقعدہ کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق ابو زاہرہ کا کہنا ہے کہ ظہر کی اذان پر مکہ مکرمہ میں دن کے 12 بج کر 26منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔فلکیاتی انجمن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کے اوپر سورج کے نمودار ہونے کے وقت کرہ ارض کے محور کا میلان 23.5 ڈگری کے زاویے پر ہوگا- اس کے باعث سورج بظاہر شمال میں السرطان اور جنوب میں الجدی کے درمیان منتقل ہورہا ہوگا۔ اس وقت سورج کا سایہ ختم ہوجائے گا۔ یہ سال رواں 2020کے دوران اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہوگا۔ابو زاہرہ نے بتایا کہ جب بھی سورج کے خانہ کعبہ کے اوپر آتا ہے