Damadam.pk
FirstLove's posts | Damadam

FirstLove's posts:

FirstLove
 

میری راہیں تیرے تک ہیں
تجھ پہ ہی تو میرا حق ہے🍃🔥
❤️

FirstLove
 

میں تَصّور سے مُطمئِن ھُوں مگر
آرزُو ھے ......... تُو رو برو آئے

FirstLove
 

ہزاروں دل ٹوٹے اس بات پہ
😏😭😭😏
گھر والے نہیں many gy

FirstLove
 

نید میں بھی گرتے ہیں میری آنکھ سے آنسو ۔۔۔۔😢
جب تم خوابوں میں میرا ہاتھ چھوڑ دیتے ہو۔۔۔💔

FirstLove
 

* ہم سے _ بات کیجیے.*
* ہمارے آخری دن ہیں"*!
💔🙏🙏🙏🙏🙏💔

FirstLove
 

اے نصیر اُنکو اپنا بنا لیں گے ہم🥀
کوی صورت تو نکلے ملاقات کی🖤

FirstLove
 

تیری امید ترک
تیرے خواب عاق
تیری یاد کو طلاق طلاق طلاق 😔

FirstLove
 

میرے اندر وہ اس طرح ہے
جیسے عشاء میں وتر

FirstLove
 

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس سے جڑواں شہروں کا موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بارش کے باعث نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 7 فٹ جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 6 فٹ بلند ہو گئی ہے۔دوسری جانب آئیسکو ریجن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی اٹک اور چکوال میں آندھی اور بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے 80 سے زائد فیلڈرذ پر فالٹ اور ٹرپنگ ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹاف الرٹ ہے موسم بہتر ہوتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ صارفین بارش کے دوران خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، بجلی کی تاروں ،کھمبوں اور ٹرانسفارمر سے دور رہیں

FirstLove
 

💕نفرتیں سازشیں مکاریاں بہانے یہ سب کم ظرف لوگوں کے مشغلے ہیں..............ظرف والوں کو اتنی فرصت کہاں کے وہ دوسروں کے عیب ڈھونڈتے پھریں(

FirstLove
 

ہم نے کب تم سے ملاقات کا وعدہ چاہا❤
❤دور رہ کر بھی تمہیں تم سے ذیادہ چاہا❤

FirstLove
 

سارے اسیر مجرم نہیں ہوتے صاحب
قید خانوں میں یوسف بھی لاۓ جاتے ہیں

FirstLove
 

میں اپنے دکھ کہاں بانٹتا پھروں محسن🔥
میں اپنی چیزیں فقط اپنے پاس رکھتا ہوں...💔💔💔

FirstLove
 

عمروں نے کی ہے کیلنڈروں سے چھیڑ کھانی
وہ کھیلنے والا اتوار اب فکروں میں گزر جاتا ہے💔

FirstLove
 

اعتبار کیجیئے تو صرف اندھوں کا !
جنہوں نے رنگ برنگی دنیا نہیں دیکھی 🍂🖤

FirstLove
 

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وفاقی حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ملک بھر میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال میں تعلیم کا بڑا نقصان ہوا، ہم نے جو اجلاس کیے ان میں اسکول کھولنے سمیت متعدد امور زیرغور آئے، ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اگست کے پہلے اور پھر تیسرے ہفتے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے، ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ صحت کے انڈیکیٹرز کو مد نظر رکھا جائے گا، معاملات ٹھیک ہوجاتے ہیں تو پھر 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھول دیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ مختلف تعلیمی اداروں کو انتظامی دفاتر پہلے کھولنے کی اجازت دی جائے۔

FirstLove
 

یہاں بکتا ہے سب کچھ زرا سنبھل کر چلنا💔💔
👎👎👎
لوگ ہواوں کو بھی بیچ دیتے ہیں*💔 غبارو میں ڈال کر 💕💔

FirstLove
 

لاہور: پنجاب کے وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے ہر گھر کے لیے تین لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان خوش آئند ہے۔ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی کی فراہمی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔میاں محمود الرشید نے وزیراعطم عمران خان کی جانب سے کیے جانے والے اعلان پر کہا کہ پانچ اور دس مرلے کے گھروں کی تعمیر کے لیے قرض کی کم شرح سود بھی خوش آئند ہے۔ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے کے لیے ون ونڈو آپریشن کے اعلان سے یہ سیکٹر مزید ترقی کرے گا۔پنجاب کے صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن انڈسٹری کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔

FirstLove
 

ویب ڈیسک : سلیکان ویلی: ایپل کارپوریشن نے گزشتہ ہفتے اپنی آن لائن ڈیویلپرز کانفرنس میں جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 14‘‘ کا اعلان کردیا ہے جسے نئے آئی فون، میک بُک اور آئی پیڈ کا لازمی حصہ بنایا جائے گا۔

FirstLove
 

لاہور: پنجاب حکومت نے عید الاضحی پر صوبے بھر کے پارک اور تفریحی مقام بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ، عید کے دوران سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے کورونا اینڈ ڈینگی کنٹرول کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اجلاس میں عید الاضحی ٰکے ایام میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں اسکولوں کے ایڈمن آفس کھولنے اورانتظامی عملے کو آنے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جب کہ طلبا اور اساتذہ کواسکولوں میں آنےکی اجازت نہیں ہو گی۔ اسکول کھولنے سے پہلے محکمہ سکول ایجوکیشن ایس او پیز پر مکمل گائیڈ لائن جاری کرے گا۔ اسکولوں کو 2شفٹوں میں چلانے پر غورکیا جا رہا ہے جبکہ ہرشفٹ میں ڈھائی گھنٹے کی کلاسز ہوں گی۔اسکولوں میں ہینڈ واش، ماسک اوردیگر ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی