کراچی: مسلح ملزمان کار شوروم میں ڈکیتی کی بڑی واردات کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پولیس نے کار شوروم کے مالک کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ہم نیوز کے مطابق مدعی عبدالرحیم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ کار سوار مسلح ملزمان نے شو روم پر پیر کی شب تقریباً 9 بجے دھاوا بولا۔ایف آئی آر کے مطابق تین مسلح ملزمان کار شوروم میں اندر داخل ہوئے جب کہ ان کا ایک ساتھی بیک اپ کے طور پر باہر گاڑی میں موجود تھا۔کار شوروم کے مالک عبدا لرحیم کے مطابق کار سوار مسلح ملزمان نے شوروم سے دو کروڑ 38 لاکھ روپے کی نقدی لوٹی ہے۔مسلح ملزمان فرار ہوتے وقت اپنے ہمراہ شوروم میں موجود لیپ ٹاپ سمیت دیگر قیمی سامان بھی لے گئے ہیں۔
مریخ مشن کا آغاز کب ہوگا؟ یو اے ای کا بڑا اعلان غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارت گزشتہ ماہ 15 جولائی کو مریخ پر مشن روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا اس موقع پر محمد بن راشد اسپیس سینٹر کا کہنا تھا کہ یہ مشن صرف متحدہ عرب امارات کے لیے نہیں بلکہ پورے عرب خطے کے لیے ہے۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ مشن کی لانچنگ سے قبل ماہرین کی ٹیم حتمی جائزہ لے گی تاکہ تسلی کی جاسکے۔محمد بن راشد اسپیس سینٹر نے مشن کو ہوپ مشن کا نام دیا ہے، جس پر اماراتی نوجوان کام کررہے ہیں۔یہ مارس مشن 2014 میں شروع ہوا تھا جو یو اے کا اپنا تعمیر کر دہ ہے اور اماراتی ٹیم نے خلائی جہاز کا ڈیزائن بھی خود ہی تیار کیا ہے، مشن فروری تک اپنے مدار میں پہنچے گا جب یو اے ای کی گولڈن جوبلی منائی جارہی ہوگی۔
کراچی: شہر قائد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بعد پانی کے بحران نے بھی دستک دے دی ہے۔ شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے۔ہم نیوز کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ کا کہنا ہے کہ گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشنز پر شام پانچ بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہر کو 200 ملین گیلن پانی کی فراہمی رک گئی ہے۔ہم نیوز کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ کورنگی، لانڈھی، بن قاسم ، ملیر، شاہ فیصل کالونی اور قیوم آباد کو پانی کی فراہمی روک دی گئی ہے۔کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران کا انکشافکراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شدید گرمی میں شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث مکین اس وقت شخت اذیت میں مبتلا ہیں۔
امریکہ میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت نے کمپیوٹر پروگرامنگ کی دنیا بھی بدلنا شروع کر دی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اور امریکی بینک جے پی مورگن نے اپنی کوڈنگ سے بلیک لسٹ، سلیو اور ماسٹر جیسے الفاظ ہٹانا شروع کر دیے ہیں۔کمپیوٹر پروگرامنگ میں ماسٹر ایسے کوڈ کو کہا جاتا ہے جو دوسرے کوڈ کوکنٹرول کرے جبکہ کنٹرول ہونے والا کوڈ، سلیو کہلاتا ہے۔بلیک لسٹ ایسی فہرست ہوتی ہے جس میں ممنوعہ اصطلاح اور الفاظ شامل ہوتے ہیں۔ ٹویٹر اور جے پی مورگن اب اپنی کوڈنگ میں ماسٹر اورسلیو کی جگہ، لیڈر اور فالوور، جبکہ بلیک لسٹ کی جگہ ڈینالسٹ کی اصطلاح استعمال کریں گے۔امریکہ کی ریاست منی سوٹا میں 25 مئی 2020 کو سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں 45 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آورکوئٹہ سے مسلسل کراچی میں ایک نمبر پر رابطے میں تھے، وہ نمبر ڈسٹرک سینٹرل کے مختلف علاقوں میں استعمال ہوا، حملہ آوروں کے پہلے سے کراچی میں رابطے کے مختلف شواہد ملے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حملہ آوروں سے ملنے والے موبائل فونز کا فرانزک کرایا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں زیر استعمال گاڑی گزشتہ بدھ کے روز نشر کیے جانے والے نجی ٹی وی کے ڈرامے میں دکھائی گئی تھی۔ حملے میں نیلے رنگ کی ٹیوٹا کرولا گاڑی نمبر بی اے پی 629 استعمال کی گئی تھی۔مزید پڑھیں: پی ایس ایکس حملے میں استعمال گاڑی نجی ٹی وی ڈرامے میں نظر آگئی، نیا سُراغ لگ گیا ہاتھ۔۔۔ اہم خبر جانئےنجی ٹی وی پر نشر ڈرامہ ہل پارک کی پارکنگ میں شوٹ کیا گیا تھا جس میں یہی گاڑی نظر آئی۔
لاہور (92 نیوز) اندرون لاہور بھاٹی گیٹ کے مختلف گلی ، بازاروں میں لٹکتی بوسیدہ اور ننگی تاریں عوام کے لئے خطرے کی علامت بن گئیں۔ انتہائی نچلی سطح پر لٹکتی تاریں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں۔باغوں کے شہر لاہور کے اکثر علاقے مسائل کا گڑھ بننے لگے، اندرون لاہور ہو یا پوش علاقے جگہ جگہ بجلی کے لٹکتے تار انتظامیہ کا منہ چڑانے لگے۔گھروں سے گزرتے ہائی وولٹیج تار اور ایک ایک کھمبے پر بیسیوں میٹر اور وہاں سے نکلتے تاروں کے گچھے شہریوں کے مسائل میں اضافے کا باعث بننے لگے۔شہری کہتے ہیں بے ہنگم تاروں کا نشانہ بن کر کبھی کوئی جھلس جاتا ہے تو کبھی کسی کی موت واقع ہو جاتی ہے، متعدد مرتبہ شکایات کر چکے ہیں لیکن متعلقہ ادارے لمبی تان کر سوئے ہوئے ہیں۔شہر کے پوش علاقوں میں جابجا لٹکتے بجلی کے تار انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے،
لاہور: (04 جولائی 2020) پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر مویشی منڈیوں کے حوالے سے ایس اوپیز جاری کردی گئی، جس میں منڈیوں میں بچوں کے آنے پرپابندی عائد کی گئی ہے اور آنیوالے افراد کیلئے ماسک پہننالازمی قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ پر پنجاب میں مویشی منڈیوں کے حوالے سے ایس اوپیز جاری کردی ، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے ایس او پیز جاری کئے۔ ایس اوپیز کے مطابق مویشی منڈیا ں شہر سے 2 سے 5 کلومیٹردورلگائی جائیں گی اور مویشی منڈیوں میں بچوں کے آنے پر پابندی ہوگی جبکہ مویشی منڈی میں ڈس انفیکٹ ٹنل نصب کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں کھانے کے اسٹالز نہیں لگیں گے اور منڈی آنیوالے افراد کو ماسک پہننا لازمی ہو گا
بریکنگ نیوز.... پاکستان میں تمام سرکاری و نجی سکولز اور کالجز کو اگست کے درمیان یا آخر تک کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے....اس سے زیادہ ٹائم نہیں لگے گا... بین ال اقوامی ایس او پی بنا رہے ہیں جولائی کے آخر تکے ایس او پی جاری کردیں گے......مکمل ایس او پیز کے بعد تمام سرکاری سکول کھول دیں گے.....تمام چھٹیاں جو گزر رہی ہیں انکو سمر وکیشن کاؤنٹ کیا جائے گا.....ٹوئیٹ... وفاقی وزیر تعیلم شفقت محمود
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مون سون بارشوں کیساتھ مغربی ہواؤں کاسلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی،گوجرانوالہ،فیصل آباد میں فلیش فلڈنگ کاخدشہ بڑھ گیا ہے۔ اس کے علاوہ صوبہ سندھ میں بارشیں پیر سےشدت اختیار کریں گی جبکہ کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ اوربدین میں اربن فلڈنگ کااندیشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ کشمیر،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائيڈنگ کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نےمتعلقہ تمام محکموں کو بھی الرٹ رہنےکی ہدایات جاری کردی ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو کراچی میں متوقع بارشوں کا بتاديا تھا ۔ شہر میں پیر کے بعد بادل برسنے کی پيشگوئی کردی گئی۔ شہر میں بارش کا سلسلہ 6سے 8جولائی تک جاری رہے گا جبکہ 7 جولائی کو تیز بارش کا امکان ہے