لاہور (92 نیوز) گرمی کے ستائے لاہوریوں کیلئے اچھی خبر ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔بلاکی گرم پڑنے کے بعد لاہوریوں کیلئے موسم کا حال بتانے والوں نے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔موسمی پنڈوتوں کا کہنا ہے کہبارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا جبکہ رواں ماہ کی 24 اور 25 تاریخ سے مزید بارشوں کا امکان ہے۔شہر میں دن کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
مکمل پڑھ کر شیئر کریں. تمام پنجاب بورڈز کے کے طلباء و طالبات پروموشن پالیسی کے مطابق پروموٹ ہیں. اگر وزارتِ قانون نے امتحانات کے منسوخ ہونے اور طلباء و طالبات کے بغیر امتحانات پروموٹ کرنے کی سمری واپس بھیجی ہے، تو یہ وزارتِ تعلیم، وزارتِ قانون اور بورڈز کا معاملہ ہے. قوانین میں ترامیم انہوں نے کرنی ہیں. آپ طلباء و طالبات کس وجہ سے پریشان ہیں؟ قوانین میں تبدیلی ہو جائے گی. آپ لوگ پروموشن پالیسی کے مطابق پروموٹ ہیں. اس میں کوئی ابہام اور شک نہیں ہے. خود کو پریشان نہ کریں. سوشل میڈیا پر توجہ نہ دیا کریں. آفیشل ویب سائٹ سے معلومات لیا کریں. www.biselahore.com
گھوٹکی (92 نیوز) گھوٹکی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا۔ دھماکے میں رینجرز اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔