Damadam.pk
FirstLove's posts | Damadam

FirstLove's posts:

FirstLove
 

مُجھے مناؤ نہیں میرا مَسئلہ سمجھو
خفا نہیں میں پریشان ہوں زمانے سے

FirstLove
 

امیروں کی غلطیاں بهی مذاق💔 لگتی ھے
غریبوں کا مذاق بهی غلطی بن جاتا ھے💯💯✔

FirstLove
 

🍁🌹اتنی خاموش محبت کیوں کرتے ہو ہم سے🌹🍁
🍁🌹لوگ کہتے ہیں اس بدنصیب کا کوئی نہیں🌹🍁

FirstLove
 

تلاش مجھ کو نہ کر..........دشت ویران میں 💞💞
نگاہ دل سے ذرا دیکھ..........پل پل تیرے پاس ہوں💞💞

FirstLove
 

دل تو میرا بھی کرتا ہے چھوڑ دوں تمہیں____
پر تمہاری 💑 عادت پڑ گئی ہے مجھے__ 🌝🍁
💞🍁👫🌾

FirstLove
 

عقیدت ہو یا #محبت ۔
دھیمے #لہجے میں ہی #جچتی ہے 💞

FirstLove
 

فیصل آباد: (9 جون 2020) ملاں پور جھنگ روڈ پر واقع آئل ریفائنری میں آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق اور آٹھ افراد شدید زخمی۔ ریسکیو کی 13گاڑیوں نے چار گھنٹے کی امدادی کارروائیوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ جھنگ روڈ ملاں پور میں واقع آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ بوائلر پھٹنے کے باعث لگی۔ ریسکیو اور فائربریگیڈ کی 13 گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے چار گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ریسکیو کو آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔آگ لگنے سے جھلسنے والوں میں امین, عبدالرزاق, نعیم، سرفراز اور شہادت شامل ہیں۔

FirstLove
 

ویسے ہی تمہیں وہم ہے ,کہ ہم افلاک نشین ھیں ,
تم لوگ بڑے لوگ ہو ,ہم خاک نشین ھیں ,💖

FirstLove
 

اسلام آباد: اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائداعظم زندہ باد کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔فلم والا پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کا پوسٹر ہدایتکار نبیل قریشی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شیئر کیا۔View this post on InstagramKabhi socha hai note per Quaid-e-Azam ki tasveer kyun hai ? Filmwala is back ! Presenting you the teaser poster of our film “QUAID-E-AZAM ZINDABAD” #QAZ #quaideazamzindabad #filmwalapictures #Mahirakhan #Fahadmustafa #Nabeelqureshi #Fizzalaimeerza #vidlyA post shared by Nabeel Qureshi (@nabqur) on Jun 7, 2020 at 9:35am PDT

FirstLove
 

لاہور: (8 جون 2020) ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی پیٹرول نایاب ہوگیا۔ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی شہریوں کیلے ایک نیا امتحان بن گیا۔ موٹر سائیکل سوار کو دو سو اور کار سوار کو پانچ سو سے زیادہ پیٹرول نہ ملنے پر شہری غصے سے لال پیلے ہونے لگے۔چینی اور آٹے کے بعد پیٹرول مافیا بھی سر گرم ہوگیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت حکومت لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی شہریوں کیلے وبال جان بن گئی ہے۔ شہر کے تیس فیصد پیٹرول پمپس بند ہونے کی وجہ سے دیگر پمپس پر رش میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ جہاں لمبی قطاروں میں لگنے کے باوجود موٹرسائیکل سوار کو دو سو اور کار سوار کو پانچ سو سے زیادہ پیٹرول کی فراہم نہیں کیا جا رہا۔ جس کی وجہ شہروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے

FirstLove
 

اسلام آباد :سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے رہنماں کے خلاف ٹوئٹ اور الزامات لگانے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی اپنے الزامات کی مزید تفصیلات سامنے لے آئیں۔ سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ویزا کا مسئلہ حل کرانے کا کہہ کر ڈرائیور بھیج کر اپنے پاس بلایا، گلدستہ اور قیمتی تحفہ دینے کے بعد نشہ آور مشروب پلایا اور اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سنتھیا رچی نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان سے نامناسب طریقے سے گلے ملنے کی کوشش کی جب کہ مخدوم شہاب الدین نے کندھے پر مساج کرنے کی کوشش کی۔ امریکی خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے بینظیر کے بارے میں جو کچھ کہا ہے اس کی تفصیل پیپلزپارٹی کے ہی ایک سینئر رہنما نے ہی انہیں فراہم کی تھیں۔

FirstLove
 

کراچی:(08 جون 2020)پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،جہاں تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایئرکموڈور عثمان غنی فرانس سے اہم ریکارڈ لیکر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایئرکموڈور عثمان غنی کی پی آئی اے کی خصوصی پرواز 8734 پر فریکنفرٹ سے اسلام آباد پہنچے، وہ اپنے ساتھ اہم شواہد اور دیگر تمام ریکارڈ بھی ساتھ لائے ہیں جس میں تباہ جہاز کے ایف ڈی آر، سی وی آر کی ڈیٹا اینالائزنگ رپورٹ بھی شامل ہے،فرانسیسی ماہرین نے بلیک باکس وائس ڈی کوڈ کرکے سربراہ ایئر ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کے حوالے کیا تھا۔

FirstLove
 

ٹوئٹر کے بعد اسنیپ چیٹ بھی امریکی صدر کے خلاف میدان میں
سوشل میڈیا ایپس کی جانب سے حالیہ دنوں میں امریکی صدر کے خلاف ایک جنگ کا آغاز ہوا ہے ، ٹوئٹر کے بعد اسنیپ چیٹ نے بھی امریکی صدر کے بیان کے خلاف فیصلہ کیا ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسنیپ چیٹ کے سی ای او ایون اسپیگل نے ملازمین کے لیے جاری ایک میمو میں کہا کہ ہم اب امریکا میں ایسے اکاؤنٹس کو پروموٹ نہیں کریں گے جو نسل پرستانہ تشدد کے لیے لوگوں کو اکساتے ہوں، چاہے وہ ایسا ہمارے پلیٹ فارم میں نہ بھی کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسنیپ چیٹ کے ڈسکور پیج ایسا پیج ہے جہاں کمپنی فیصلہ کرتی ہے کہ وہاں کیا کچھ دکھانا ہے

FirstLove
 

ویب ڈسک —شام کے حزب مخالف کے ذرائع کے مطابق روس لیبیا میں لڑنے کے لیے جنگجو بھرتی کر رہا ہے جب کہ ترکی بھی شامیوں کو لیبیا میں لڑانے کے لیے بھرتی کر رہا ہے۔ دونوں ممالک الگ الگ فریقوں کی حمایت کرتے ہیں۔خبر رساں ایجنسی رائٹر کے مطابق لیبیا کے ملیشیا لیڈر خلیفہ حفطار کے ساتھ لڑنے کے لیے روس سینکڑوں کرائے کے فوجی بھرتی کر رہا ہے۔ شام میں پانچ مخالف ذرائع نے اس کا انکشاف کیا ہے۔ ان میں سے دو ذرائع کے مطابق روسی فوج کی نگرانی میں ایک نجی کمپنی ویگنر گروپ یہ فوجی بھرتی کر رہی ہے۔ ویگنر گروپ کے ایک سابق اہل کار نے بتایا کہ اس گروپ نے 2019 میں بھی شامی جنگجوں کو لیبیا بھیجا تھا۔رائٹرز نے روس کی وزارت دفاع اور ویگنر گروپ سے اس بارے میں استفسار کیا، مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

FirstLove
 

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاﺅن ميں ڈمپر اور موٹر سائيکل کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث ڈمپر سے ٹکرا گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈمپر کو تحویل میں لے لیا ہے اب غلطی کس کی ہے تفتیش کر رہے ہیں۔حادثے میں جاں بحق 3 افراد کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں

FirstLove
 

کراچی: عوام الناس کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ جعلی ٹیلی فون کالوں سے ہوشیار رہیں۔ہم نیوز کے مطابق یہ انتباہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جاری کردہ ایڈوائزری میں عوام الناس کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ذاتی اور مالی کوائف کے متعلق آنے والی ٹیلی فون کالوں پر کسی بھی قسم کی معلومات فراہم نہ کریں۔ہم نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ دھوکے باز بہانہ بنا کر اکاؤنٹس کے متعلق معلومات طلب کرتے ہیں۔عوام الناس کی آگاہی کے لیے اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی بینک کے کھاتے دار سے اسٹیٹ بینک کبھی بھی تفصیلات معلوم نہیں کرتا ہے۔

FirstLove
 

نوابشاہ (92 نیوز) نوابشاہ، دوڑ، باندھی، سکرنڈ اور قاضی احمد سمیت ضلع بھر میں ٹڈی دل نے فصلوں کا صفایا کر دیا، کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کے باوجود سندھ حکومت اور ضلع انتظامیہ نے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے۔کورونا کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے وار بھی جاری ہیں، نوابشاہ ضلع بھر میں ٹڈی دل کے لشکر لہلہاتی فصلوں کو چٹ کر گئے، کپاس، گنا، جواراور دیگر فصلیں اجڑگئیں، کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔ٹڈل دل کی یلغار سے پریشان کاشت کار اپنے طور پر فصلوں کو بچانے کیلئے ہرممکن کوششوں میں مصروف سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس آفت کا مقابلہ کرنے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ٹڈل دل نے شہروں میں بھی ڈیرے ڈال لیے ہیں، کاشتکاروں نے سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر اسپرے کرانے کا مطالبہ کیا ہے

FirstLove
 

آج کل ایک منفرد انداز کا فراڈ کیا جارہا ہے۔ صارف کو اسٹیٹ بینک کا اہلکار بن کر ٹیلی فون کیا جاتا ہے اور ان سے ذاتی معلومات مانگی جاتی ہیں، اس معلومات سے صارف کے بینک اکاؤنٹ سے رقم جعلی طریقے سے منتقل کردی جاتی ہے۔ اس ویڈیو میں جعلسازی کے طریقے سے آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ آپ محتاط رہیں اور کسی بھی جھانسے میں نہ آئیں۔

FirstLove
 

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات مذاکرات کی دو آن لائن ڈیجٹل میٹنگ میں ہوئی۔ آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں اخراجات کم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کی جائے کیونکہ کورونا کے بعد جی 20 ملکوں میں سرکاری تنخواہیں 20 فی صد کم کی گئی ہیں جو تو پاکستان کو بھی یہ کام کرنا چاہیے۔ پٹرول سستا ہونے اور لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے خرچے کم ہوئے۔ پاکستان میں بھی کورونا کے بعد لوگوں کے خرچے کم ہوئے ہیں۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو صاف جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتیاں نہیں کر سکتے۔

FirstLove
 

سری نگر(ویب ڈیسک)سری نگر، سو پور، بانڈی پورہ ، اننت ناگ، شو پیاں، پامپورہ کا دورہ کرنیوالے بھارتی فیکٹ فائنڈنگ مشن کاانکشاف بھارتی فوجیوں کا کشمیری بچوں پر جنسی شدد، زیادتی کے بعد 811 بچے قتل کر دیئے گئے۔رپو رٹ کے مطا بقکئی بچے آنکھوں کی بنائی کھو چکے ہیں۔