مشہور ترک ڈرامہ’ارطغرل غازی‘نے پاکستانیوں سمیت مقبوضہ کشمیر کی عوام پر بھی سحر طاری کردیا۔گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والے بچے کا نام ہی ’ارطغرل‘رکھ دیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد بننے والے اسپتال کارڈ میں والدین نے بچے کا نام ارطغرل لکھوا گیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے ماہر اطفال اور صدر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن مقبوضہ کشمیر ڈاکٹر سہیل نائک نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بہت سے لوگ اپنے بچوں کا نام ارطغرل رکھ رہے ہیں ۔ آوٹ لک انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سہیل نائک نے بتایا کہ اُنہوں نے دیکھا تھا کہ موسم سرما کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جانوروں کی کھال سے تیار کردہ ایک خاص ٹوپی خرید و فرخت کی جارہی تھی۔
ویب ڈسک —پاکستان کی فوج کے میڈیا کے شعبے نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے جمعے کے روز لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر کے قریب ایک بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول کی پاکستانی جانب 500 میٹر اندر گھس آیا تھا۔ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اس سال مار گرایا جانے والا 8 واں بھارتی ڈرون ہے۔پچھلے جمعے آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ایک بھارتی ڈرون کو اس وقت مار گرایا گیا تھا جب وہ لائن آف کنٹرول کراس کرنے کے بعد پاکستانی کنٹرول کے کشمیر میں داخل ہو گیا تھا۔گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات بڑھ گئے ہیں، جن سے دونوں جانب جانی اور املاک کا نقصان ہو رہا ہے۔
پاکستان کے پہلے 3 روزہ ‘ورچوئل فیشن شو’ کا آغاز
پاکستان کے پہلے 3 روزہ ‘ورچوئل فیشن شو’ کا آغازہوگیا جس میں پاکستان فیشن انڈسٹری کے نامور ڈیزائنرز اپنے ملبوسات کی نمائش کے لیے پیش کئے۔کیٹ واک کیئر کے نام شروع ہونے والے پاکستان کے پہلا ورچوئل فیشن شو 7 جون تک جاری رہے گا جسے کیٹ واک ایونٹ مینجمنٹ اینڈ پروڈکشن کی جانب سے یوٹیوب پر پیش کیا گیا۔پاکستان کے اس پہلے ورچوئل فیشن شو کو کورونا وائرس کے خلاف دن رات فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے نام کیا گیا ہے۔ورچوئل فیشن شو کے پہلے دن ڈیزائنر عامر عدنان، ہما عدنان، کھادی ،ماہین کریم ،ندا ازور اور شمیل انصاری اپنے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔شو کے اختتام پر گزشتہ ماہ پی آئی اے کے طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والی ماڈل زارا عابد کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ۔
Good Night
آباد(ویب ڈیسک) ماہرین فلکیات کے مطابق پانچ اور چھ جون کی درمیانی شب چاندگرہن ہوگا اور اسے پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔پاکستان سمیت مختلف ممالک میں گرہن دیکھا جاسکے گا اور کراچی میں نوے فیصد رنگ فائر نظر آنے کا بھی امکان ہے۔ڈائریکٹر اسپپس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق چاند گرہن پانچ اور چھ جون کی درمیانی شب دس بجکر پینتس منٹ پر لگے گا۔ گرہن بارہ بجکر پچیس منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور دو بجکر چار منٹ پر ختم ہوجائے گا۔اس سے قبل رواں برس10 جنوری کو بھی چاند گرہن لگا تھا جس کو پاکستان، بھارت، افریقہ، مغرب اور آسٹریلیا سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں دیکھا گیا۔ چاند گرہن کا آغاز شب دس بجکر سات منٹ پر ہوا ہے اور علی الصبح دو بجکر 12 منٹ تک جاری رہے رہا۔
لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان میں آن لائن ہراسانی کی شکایات میں اضافہ: رپورٹ
اسلام آباد —پاکستان میں سوشل میڈیا ور آن لائن صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنطیم نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان میں آن لائن ہراسانی کی شکایات میں 187 فی صد اضافہ ہوا۔ موصول ہونے والی زیادہ تر شکایات میں خواتین کو آن لائن ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 'ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن' کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مارچ اور اپریل میں لاک ڈاؤن کے دوران ہراساں کیے جانے کی شکایات میں جنوری اور مارچ کی نسبت 189 فی صد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر شکایات خواتین کی جانب سے موصول ہوئیں۔ اس عرصے کے دوران خواتین کو ہراساں کرنے کی 136 شکایات موصول ہوئیں۔ جنوری اور فروری میں صرف 47 شکایات موصول ہوئی تھیں۔
میرا ظرف سمجھو یا میری ذات کا پردہ
جب سے ٹوٹا ہوں خاموش رہتا ہون
تجھ سے گفتگو ذرا دیر تک چلے
اس لیے تیری ہر بات پہ اختلاف کیا
فوٹو : آن لائنسی سی پی او نے سی ٹی او لاہور کو بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کے چالان کرنے احکامات جاری کر دیئے۔کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کےليے سختی کا فيصلہ کيا ہے۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہےکہ فیس ماسک کے بغیر ڈرائیونگ کرنے والے افراد کاںچالان 5 جون سےشروع ہوگا۔چیف ٹریفک آفیسر نے چالان کرنے کےلیے 8 ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہيں۔ واضح رہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کراچی میں بھی بسوں کا چالان کیے گئے۔
اینڈروئڈ: ایک تصویر جو بہت سے موبائل فونز میں مسائل پیدا کر رہی ہے
universe ice سام سنگ اور گوگل پکسل سمیت دیگر کئی برانڈز کے موبائل فون اس تصویر سے متاثر ہوئے ہیں اینڈروئڈ فون کے بیشتر صارفین سوشل میڈیا پر یہ شکایت کرتے نظر آ رہے ہیں کہ جب انھوں نے مخصوص تصویر کو اپنے فون کے وال پیپر کے طور پر استعمال کیا تو ان کے فون خراب ہو گئے۔ اس تصویر میں ایک جھیل، گہرے بادلوں سے بھرا آسمان، غروبِ آفتاب کا منظر اور سبز ساحلی پٹی نظر آ رہی ہے۔ سام سنگ اور گوگل پکسل سمیت دیگر کئی برانڈز کے موبائل فون اس تصویر سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس تصویر کے ذریعے بھیجے جانے والے وائرس سے متاثرہ موبائل فون کی سکرین مسلسل کھلنے اور بند ہونے لگتی ہے۔ چند موبائل فونز میں فیکٹری ری سیٹ کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔
امریکہ: جلاؤگھیراؤ میں10افراد ہلاک، وائٹ ہاؤس پر تعینات فوج پیچھے ہٹ گئی
واشنگٹن: امریکہ میں نسلی تعصب کیخلاف جاری ہنگاموں اور جلاؤ گھیراؤ کے دوران کم سے کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے چالیس شہروں میں کرفیو کے باوجود احتجاج، مظاہرے اور پولیس کے ساتھ تصادم کے واقعات پیش آئے ہیں۔امریکی شہروں لووا اور للی میں جھڑپوں کے دوران آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جس سے متعدد افراد ہلاک گئے جن میں تین افریقی امریکن بھی شامل ہیں۔یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں ہنگامے: گولی لگنے اور تیزدھار آلے کے وار سے دو پولیس اہلکار زخمیوائٹ ہاوس کی حفاظت پر تعینات فوجی دستے پیچھے ہٹ گئے ہیں اور دار الحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو ختم کردیا گیا ہے۔
کراچی ميں ايس او پيز کی خلاف ورزياں جاری ہیں۔کمشنر کراچی نے سخت نوٹس ليتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو کارروائياں کرنے کی ہدايت دے دی ہے اور تاجروں سے بھی کہا ہے کہ ايس او پيز پرعمل درآمد کرائيں۔کراچی ميں ايس او پيز کی خلاف ورزياں کھلے عام جاری ہیں۔ دکاندارہوں يا ٹرانسپورٹرز سب خلاف ورزياں کررہےہيں۔ شہر کی دکانوں میں دکان دار،ٹرانسپورٹرز ماسک لگارہےہيں نہ سينيٹائزراستعمال کررہےہيں۔کرونا وائرس سےبچنےکيلئےسماجی فاصلوں کابھی خيال نہيں کياجارہاہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سےجن کاروبارپرپابندي ہےوہ بھی کھل رہےہيں۔کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ پابندی کےباوجوددکانيں کھولنےکی شکايات مل رہی ہيں،تاجرایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری پوری کریں،پابندی والے دکانداردکانیں نہ کھولیں ورنہ سخت کارروائی ہوگی۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعہ اور ہفتہ کی شب چاند گرہن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات 12 بج کر 25 منٹ پر گرہن عروج پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ جمعہ اور ہفتہ (5 اور 6 جون) کی شب چاند گرہن ہوگا، جو پاکستان سمیت ایشیا اور دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز 10 بجکر 46 منٹ پر ہوگا جب کہ اس کا عروج رات 12 بجکر 25 منٹ پر ہوگا۔کے مطابق چاند گرہن کا اختتام رات 2 بج کر 4 منٹ پر ہوگا، پاکستان میں چاند گرہن کا نظارہ بہت صاف ہوگا۔
ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﺩﮮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﻣﮩﻨﮕﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﺍﻭﺭ ﺳﺴﺘﯽ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ
Good Night😴😴
اور کچھ بھی نہیں سبب میری اداسی کا
لو کرتا ہوں اقرارمجھے تم یاد آتے ہو
نیو یا رک (ویب ڈیسک)امریکا میں حالات بدستور خراب، 40 شہروں میں کرفیو نافذ، ہزاروں مظاہرین گرفتار،حالات پر قابو پانے کے لیے 40 مختلف شہروں میں کرفیوں کا نفاذ کیا گیا ہے،امریکا میں پولیس حراست میں سیاہ فام شخص کی موت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی نہ رک سکیں جبکہ 9 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔خیال رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولِس میں گزشتہ دنوں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد سے امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہنگامے اور فسادات جاری ہیں۔حالات پر قابو پانے کے لیے 40 مختلف شہروں میں کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے
پاکپتن (آن لائن)سال2020کا پہلاسورج گرہن21 جون کو لگے گا جوپاکستان ، سری لنکا،بھارت ،سعودی عرب ،امریکہ ،کانگو ،افریقہ سمیت یورپ کے بیشتر ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔جبکہ دوسرا سورج گرہن21اگست کو لگے گا جو امریکہ میں دیکھا جا سکے
ویب ڈیسک —افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں دھماکے سے امام سمیت دو نمازی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اکبر خان مسجد میں شام سات بج کر پچیس منٹ پر دھماکہ خیز مواد پھٹا تھا۔ موقع پر ایک نمازی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے جن میں مولوی ایاز نیازی شامل تھے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مولوی ایاز نیازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔مولوی ایاز نیازی نے مصر کی جامعہ الاظہر سے تعلیم حاصل کی تھی اور وہ صاف گوئی کی شہرت رکھتے تھے۔صدر اشرف غنی کے ترجمان نے ایک ٹوئیٹ میں اس حملے کی مذمت کی ہے۔انھوں نے کہا کہ ''اس حملے سے بخوبی پتا چلتا ہے کہ پرتشدد کارروائی کرنے والے کتنے سنگدل اور انسانیت دشمن ہیں جو ہمارے علما اور بے گناہ لوگوں کو ہدف بناتے ہیں۔ ہم ہلاک شدگان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔"
فقط تجھے اک نظر دیکھنے کے لیے
آ دیکھ کس قدر اداس ہیں آنکھیں
جامعہ کراچی کے مرحوم پروفیسر کے گھر چوری کی انوکھی واردات ہوئی۔ اہل خانہ نے دعویٰ کيا ہے کہ چورصرف 12 تولے سونا ہی نہيں بلکہ واش روم سے نلکے،نئے کپڑے ،نئے جوتے اور ٹوتھ پیسٹ بھی ساتھ لے گئے۔جامعہ کراچی کے کيمپس ميں چوری کی واردات ہوگئی۔اہل خانہ نے دعویٰ کيا ہے کہ وہ 2 ماہ سے گھر میں مقیم نہیں تھے اور گھر پر تالا ہوا تھا۔ جب وہ واپس آئے تو ڈکیتی کا علم ہوا۔ گھر سے 12 تولے سونا، کپڑے،ٹوتھ پيسٹ اور واش روم سے نلکے غائب تھے۔جامعہ کراچی کے سيکيورٹی انچارج نے بتایا کہ گھرپر تالا لگانے سے پہلے اطلاع دی جاتی ہے مگراہل خانہ نے ايسا نہيں کيا۔واقعے کا مقدمہ تا حال درج نہیں کیا جاسکا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جامعہ کراچی میں متعدد گھروں میں چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain