Damadam.pk
FirstLove's posts | Damadam

FirstLove's posts:

FirstLove
 

رات کی چادر کو کفن سمجھ کے سویا کر
نہ جانے صبح کا اغاز کس دنیا میں ہوگا

FirstLove
 

منانے میں نااہل ہوں تھوڑا
لیکن محبت انتہا کی کرتا ہوں

FirstLove
 

Dil E Umeed Tora h kesi Ny💔

FirstLove
 

Good Night

FirstLove
 

🌻🌻🌻Gumma Mubarak 🌹🌹🌹🌹

FirstLove
 

کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو گذشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے کے بعد ملک میں فضائی راستے سے بھاری رقوم کی غیر قانونی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔ 22 مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ رن وے سے چند سیکنڈز کے فاصلے پر آبادی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ رقم 3 بیگوں میں ملبے میں مختلف مقامات سے ملی۔ اب سوال یہ کہ کیا طیارے میں کوئی مسافر اپنے ہمراہ اتنی بڑی رقم لے کر ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل ہوسکتا ہے۔

FirstLove
 

کیلیفورنیا: (28 مئی 2020) گوگل نے گھر سے کام کرنے والے اپنے ملازمین کو اضافی ایک ہزار ڈالر دینے کا اعلان کر دیا۔گوگل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے جو ملازمین گھروں سے کام کر رہے ہیں انہیں اضافی الاؤنس کے طور پر ایک ہزار ڈالر یا اس کے برابر ان کے ملک کی کرنسی دی جائے گی۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو فرنیچر اور دیگر سامان کی ضرورت رہی ہو گی اور رواں سال زیادہ تر ملازمین کو گھر سے ہی کام کرنا ہو گا۔ جس کی وجہ سے انہیں ضرورت کی چیزیں لینے کے لیے اضافی الاؤنس دیا جا رہا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں دفاتر کا کام گھروں سے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں گوگل نے بھی اپنے ملازمین کو مارچ میں گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی۔

FirstLove
 

اسلام آبااد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کو کراچی طیارہ حادثے کی اب تک کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے سے متعلق تحقیقات پر بریفنگ طلب کی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پی آئی اے سمیت دیگر حکام طلب کیا اور بریفنگ لی۔پی آئی اے اور ایوی ایشن حکام نے وزیراعظم عمران خان کو طیارہ حادثےکی ابتدائی تحقیقات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم نے شفاف تحقیقات کی ہدایت کی اور کہا کہ شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔یاد رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ سے چندسیکنڈز قبل گر کر تباہ ہو گیا تھا ،

FirstLove
 

کراچی: (28 مئی 2020) کاک پٹ وائس ریکارڈر ملنے کے بعد پاکستانی حکام نے ڈی کوڈ کرنے کی درخواست کردی۔ایئربس کمپنی کے مطابق طیارے کے کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر فرانس منتقل کرنے پر پاکستانی ٹیم سے بات ہوگئی۔ آئندہ دنوں میں کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر دونوں کو فرانس میں ڈی کوڈ کیا جائے گا۔ایئر بس کمپنی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے والی فرانسیسی ماہرین کو آج بڑی کامیابی ملی ہے۔ ٹیم کو حادثے کی جگہ سے کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا ہے۔

FirstLove
 

جنوبی پنجاب ، بلوچستان اور سندھ میں ٹڈی دل کے فصلوں پر حملے جاری ہیں،این ڈی ایم اے کی جانب سے فضائی اور زمینی اسپرے بھی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں ٹڈی دل نے ایک بار پھر حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں کپاس اور آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے،مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے حملے میں کپاس کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخواہ میں 11، پنجاب میں 12 اور سندھ میں 7 اضلاع ٹڈیوں کے حملے سے متاثر ہوئے ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے مختلف اضلاع کے 3 ہزار 600 ہیکٹر رقبے پر اسپرے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈی دل نے حملے کرکے فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے

FirstLove
 

کراچی:(28 مئی 2020)پی آئی اے طیارہ حادثے کے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں پی آئی اے طیارہ حادثے کے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست قادر خان مندوخیل اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ طیارے کو پرواز سے پہلے اچھی طرح چیک نہیں کیا گیا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پولیس ذمےداروں کےخلاف ایف آئی آردرج نہیں کررہی، معاملات کومشکوک بنایاجارہاہے۔درخواست میں استدعا کی گئی پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے اور تمام ریکارڈتفتیشی افسرکوفراہم کرنے کاحکم دیاجائے، حادثےکےذمے دار وزیرہوا بازی، چیف کنٹرولر اور چیئرمین پی آئی اےہیں۔

FirstLove
 

کراچی: (28 مئی 2020) حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارہ کے کاک پٹ کا وائس ریکارڈر ملبے سے برآمد ہوگیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق حادثے کا شکار پی آئی طیارے کے کاک پٹ کا وائس ریکارڈر مل گیا ہے۔ کاک پٹ وائس ریکارڈر ائیرکرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹیگیشن بورڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ وائس ریکارڈر جہاز کے ملبے کے نیچے سے ملا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کاک پٹ وائس ریکارڈر ملنے سے تحقیقاتی عمل میں بہت مدد ملے گی۔

FirstLove
 

پنجاب اور سندھ میں ٹڈی دل کے حملے میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ صادق آباد میں ٹڈی دل نے ایک بار پھر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کپاس اور آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچا جبکہ محکمہ زراعت کے عملے کی جانب سے اسپرے کیا گیا۔مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے حملے میں کپاس کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈی دل نے حملے کرکے فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناکافی اقدامات کے سبب کسان شدید گرمی کے باوجود ہاتھوں میں تھال اور پلاسٹک کی بوتلیں لیے اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈیاں بھگانے کی کوششوں میں مصروف ہو ہیں۔ پنجاب اور سندھ میں ٹڈیاں بے قابو ہوگئی ہیں، دنیا پور، کوٹ مٹھن، کہروڑ پکا اور میلسی میں گندم اور کپاس کی فصلیں شدید متاثر ہوگئیں۔

FirstLove
 

کراچی (نمائندہ قومی اخبار) صوبائی وزراء سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ اور امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لئے بنائی کمیٹی صرف ایک ڈرامہ ہے۔ فوری طور پر پی آئی اے کے سربراہ ارشد ملک اور سول ایوی ایشن کے سربراہ کو ہٹایا جائے اور ایک غیر جانبدارانہ تحقیقات کمیشن تشکیل دیا جائے۔ حادثہ میں اب تک جن شہداکی لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، ان کے ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کرلئے گئے ہیں اور انشاء اللہ 10 روز کے اندر اندر تمام لاشیں ان کے ورثاء کے سپرد کردی جائیں گی۔

FirstLove
 

فوٹو: اےا یف پیشوگر اسکینڈل کی رپورٹ پبلش ہونے کے بعد اصل انصاف کی متلاشی مایوس ورکرز کی ڈھارس بندھی کہ اب عمران خان جاگ گیا ہے۔ اب شاید مخالفین کی ساتھ ساتھ ہر وہ شخص جو کرپشن میں ملوث ہے انجام بھگتے گا۔ عمران خان کے مایوس دوستوں کی امید تب مزید مضبوط ہوئی جب گزشتہ دنوں ایک رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے عمران خان نے مختلف وزارتوں میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر کابینہ ڈویژنز سے رپورٹ طلب کی اور غلط رپورٹس جمع ہوئیں۔ جس پر عمران خان نے غصے سے سیخ پاء ہو کر انضباطی کارروائی کی وارننگ جاری کر دی۔ اب تمام وفاقی و صوبائی سیکرٹریز ورطہ حیرت میں گم ہیں کہ بیوروکریٹس کو للکارنے والا کہاں سے آگیا۔ انکشاف ہوا ہے کہ اہم عہدوں پر خلاف ضابطہ تعینات ہونے والے افسران کی تعداد 75سے زائد ہے۔

FirstLove
 

فوٹو: عمران خان/فیس بکوزیراعظم عمران خان نے آج 28 مئی کو پی آئی اے کے کراچی میں طیارہ حادثے سے متعلق اہم اجلاس طلب کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کو آج ہونے والے اہم اجلاس میں طیارہ حادثہ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں طیارہ حادثے سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، جب کہ وزیراعظم عمران خان کو طیارہ حادثے میں اب تک کی تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان، سی ای او پی آئی اے سمیتوفاقی وزراء، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوںگے۔ اجلاس میں زخمیوں کو فراہم کردہ سہولیات متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔اجلاس میں حکام کی جانب سے وزیراعظم کو لواحقین کے لیے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ آئندہ کے لیے بھی حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

FirstLove
 

کراچی:(28 مئی 2020) سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی طیارہ حادثہ میں متعدد ورثا کو غلط لاشیں حوالے کردی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق اب تک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے بتایا کہ دو دن تک نان سائنٹیفک بنیادوں پر لاشیں حوالے کرنے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ اسکواڈرن لیڈر زین العارف کی ڈیڈ باڈی کے دو خاندان دعویدار ہیں جبکہ ایک لاش پر پڑی چادر تبدیل ہونے سے سیریل نمبر تبدیل ہوگیا، متاثرہ فیملی نے ڈی این اے ٹیسٹنگ کے باوجود ڈیڈ باڈی لینے سے انکارکیا۔

FirstLove
 

اسلام آباد:(28 مئی 2020)این ڈی ایم اے ملک بھر میں آج سے چھ روز تک طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج سے چھ روز تک طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس دوران اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، اٹک، میانوالی میں بادل برسیں گے جبکہ بلوچستان، کے پی کے اور آزاد کشمیر میں بھی رم جھم ہوگی۔اس کے علاوہ صوبہ سندھ میں پیر کو حیدر آباد اور میرپورخاص میں بھی بارش کا امکان ہے۔ممکنہ بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے دو جون تک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

FirstLove
 

واشنگٹن: کورونا وائرس کے باعث دنیا کے 25 امیر ترین افراد کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ امریکی جریدے فوربز نے رپورٹ جاری کردی۔فوربز میگزین کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں دنیا کے امیر ترین 25 ارب پتی افراد نے کھربوں ڈالرز کمائے۔ ان افراد کی دولت میں صرف دو ماہ میں مجموعی طور پر دو کھرب 55 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ جریدے کے مطابق امیر ترین افراد نے ایسے وقت میں دولت کمائی جب عالمی معیشت زبوں حالی کا شکار تھی۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے دو ماہ سب سے زیادہ دولت کمائی۔ وہ صرف دو ماہ کے عرصے میں ساتویں سے چوتھے امیر ترین فرد بن گئے ہیں۔ جریدہ لکھتا ہے کہ مارک زکربرگ کی دولت میں 31 ارب 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ ایمازون کے مالک اور دنیا کے امیر ترین فرد جیف بیزوس نے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ پیسے کمائے۔

FirstLove
 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکٹرانک میڈیا اور اخبارات کے بعد اب سوشل میڈیا سے بھی محاذ آرائی پر اتر آئے ہیں اور انہوں نےسوشل میڈيا بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ریپبلکن (ٹرمپ کی پارٹی کے لوگ) محسوس کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم قدامت پسندوں کی آوازوں کو مکمل طور پر خاموش کردے گا، تو ایسا ہونے سے پہلے ہی ہم انہيں یا تو قاعدے میں لائيں گے یا پھر انہيں بند کردیں گے اور انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2016 کے الیکشن میں بھی انہوں(سوشل میڈیا) نے اس طرح کی کوشش کی تھی لیکن ناکام ہوئے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹوئٹر نے امریکی صدر کے 2 ٹوئٹس کوغیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر جھوٹے دعوے کرنے کا الزام لگایا ہے