چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعہ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ملکوں کو ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کے درمیان لداخ کی سرحد پر کشیدگی پر تشویش ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع کو حل کرنے کے لئے تیار ہے۔دوسری جانب افغان مسئلہ پر ایک بار پھر امریکی صدر نے افواج واپس بلانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا 19 سال سے افغانستان میں فوج کی بجائے پولیس کا کردار ادا کر رہا ہے، مگر اب بہت ہو چکا، وقت اگیا ہے کہ اپنی افواج کو گھر واپس بلایا جائے۔
لاہور ( 92 نیوز) لاک ڈاؤن میں مزید نرمی یا سختی کے معاملے پرپنجاب حکومت کا اجلاس آج متوقع ہے جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی سے متعلقفیصلہ کیا جانے کا امکان ہے ۔لاک ڈاؤن میں مزید نرمی یا سختی کا فیصلہ کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا جب کہ ماہرین کی رائے بھی لی جائے گی ۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا ، انہوں نے کہا تھا کہ چاند رات اور عید پر بازاروں میں ایس اوپیز کیخلاف ورزیوں پر تشویش ہے، عوام کو ذمہ داری کاثبوت دیتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے ،عید کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر مزید فیصلے کئے جائیں گے ۔
اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک کے وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ کشمیر، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے. گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے تاہم رات کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر گرد آلود ہواؤں کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا:محکمہ موسمیات ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا:محکمہ موسمیات گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع میں رہی۔
برلن: یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے اپنے ایک انتہائی اہم بیان میں کہا ہے کہ عالمی طاقت کا توازن امریکا سے ایشیا منتقل ہو رہا ہے.برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یورپی وزیر خارجہ جوزف بوریل نے یہ بات گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کی۔ انہوں نے انتہائی اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اب دنیا کی رہنمائی کرتا ہوا نظر نہیں آ رہا، تاریخ میں کورونا وائرس کو فیصلہ کن موڑ کے طور پر دیکھا جائے گا۔ جوزف بوریل نے جرمن سفارتکاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجزیہ کار عرصے سے امریکا کی سربراہی میں چلنے والے عالمی نظام کے خاتمے اور ایشیائی صدی کی آمد کا باتیں کر رہے تھے۔ ماہرین جس ایشائی صدی کی آمد کی پیشگوئی کر رہے تھے اس کا شاید ظہور ہو چکا ہے۔
چین میں ایک آن لائن ایونٹ کے دوران اسے پیش کیا گیا۔فون میں اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6.44 انچ امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے۔فون میں 5 جی سپورٹ موجود ہے جبکہ 4200 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارج اسپیڈ کے ساتھ دی گئی ہے جس کی بدولت بیٹری صفر سے سو فیصد تک 35 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔رئیل می ایکس 50 پرو پلیئر میں میموری، چپ سیٹ اور بیٹری پاور کے لیے ہائپر بوسٹ 3.0 ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو گیم کھیلنے کے دوران کسی دوسری ایپ کے نوٹیفکیشن، بیک گراؤنڈ میں ایپس کو چلنے سے روکنے کے ساتھ لوکیشن سروسز کو بند رکھتی ہے۔اس کے علاوہ یہ ٹیکنالوجی وائی فائی سے ایل ٹی ای یا فائیو جی پر منتقل ہونے کا عمل بھی فوری طور پر مکمل کرتی ہے جس سے آن لائن گیمز متاثر نہیں ہوتیں۔فون میں 6، 8 اور 12 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی اسٹوریج دی گئی
دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں بسنے والے غریبوں کے نیویارک ٹائمز نے حالات شائع کر کے مودی کی نا لائق حکمرانی کا پول کھول دیا۔مودی کے بھارت میں آج بھی اونچی ذات کے لوگوں کا راج برقرار‘نیچی ذات کے لوگ سسکتی زندگیوں کیساتھ موت کو گلے لگانے کو ترجیح دینے لگے۔چھوٹے شہروں اور گاﺅںسے ممبئی میں کام کیلئے جانیوالے لاک ڈاﺅن کے سبب بیروزگاری سے تنگ آ کر خود کشیوں پر مجبورجبکہ زیادہ ترواپسی کی راہیںچننے پر مجبور ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مارچ میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاﺅن کے آغاز میں 618 ہلاکتوں کیساتھ13کرونا کے کیسز تھے جو اب بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ مریضوں میںبدل چکے ہیں جبکہ4ہزار 3سو افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں جو مودی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہر نیا دن بھارت میںغربت کے سورج کی کرنیںلے کر آتا ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا، بھارتی جاسوس ڈرون 650 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا,بھارت دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے. واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے.یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا. آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی اقدام 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
فوٹو: آن لائنمحکمہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کراچی کے شہریوں کو مزید 2 روز تک گرمی برداشت کرنا پڑے گی۔ کے مطابق شہر قائد میں مزید دو روز تک موسم گرم رہے گا، اس دوران درجہ حرارت 35 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا جبکہ بدھ کو ہوا میں نمی تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔سندھ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ اور دادو میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 49 ڈگری تک چلا گیا، سکھر میں 47 اور حیدرآباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کا امکان ہے، کمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر لگے ناکے فوری ختم کرکے ان کی جگہ ڈرونز اور کیمرے نصب کرنے چاہیئے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد میں شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت دکھ اس لیے میں کتنی بار کہہ چکا ہوں کہ ناکے ختم کریں اور ڈرونز اور کیمرا ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔ وزیر سائنس کا مزید کہنا تھا کہ ناکوں پر کھڑے جوان سب سے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں، ہمیں فوری طور پر ناکوں کو جدید کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز منگل کی رات ترنول کے علاقے 26 نمبر چونگی ناکہ پر تعینات جوانوں کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ اہلکاروں کی شناخت محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیل محمد سجاد کے ناموں سے کی گئی۔
لاہور: (26 مئی 2020) پنجاب حکومت نے عید کے بعد کاروباری مراکز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب میں آج سے کاروباری مراکز پھر سے کھلیں گے۔ دکانوں کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ صوبے میں میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔پنجاب حکومت کے مطابق بیکریاں اور دیگر ناشتہ پوائنٹس صبح ناشتے سے لے کر رات 10 بجے تک کھلیں گے۔ جبکہ عام بازاروں میں دیگر دکانیں پرانے شیڈول کے مطابق صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں گی۔صوبائی وزیر کے مطابق دکانداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانیں بند کردی جائیں گی۔
کراچی27 مئی 2020)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر شہر میں گرد آلود ہوائیں چلے گی، اس کی وجہ مغربی سسٹم اور طاقتور صومالین ہوائیں ہیں،شہر میں اس وقت شمال مغرب سے ہوائیں25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، شام کے وقت تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔موسم کا حال بتانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرد آلود ہوائیں دو روز تک چلے گی، تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
کراچی (92 نیوز) سندھ میں ٹڈی دل کی فصلوں پر یلغار جاری ہے، کسانوں نے ٹڈی دل کو اڑنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن ٹڈی دل مسلسل فصلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سےٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کئی علاقوں میں اسپرے کیا گیا۔اندرون سندھ میں ٹڈی دل کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ ٹڈی دل کے حملے سے ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ ضلع مٹیاری کے مختلف شہروں ہالہ، نیو سعیدآباد، بھٹ شاہ اور مٹیاری میں فصلوں پر ٹڈی دل نے حملہ کیا۔سانگھڑ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نےفصلوں پر حملے کئے، جس سے کپاس مکئی اور درختوں کے علاوہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ شاہ پور چاکر میں ٹڈی دل کے مسلسل حملوں کی وجہ سے گنے، کپاس، مونگ، گھاس اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان کا خطرہ ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)کراچی طیارہ حادثہ کے بعد پی آئی اے نے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے پرانے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم سے تبدیل کرنے جارہا ہے، جدید اور عالمی معیار کے مطابق فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم ترکی کی ہٹ آئی ٹی کمپنی سے حاصل کیا جائے گا۔ اس سے پی آئی اے طیاروں کو حادثات سے بچانے میں بہت معاونت ملے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ فلائٹ سسٹم سے پی آئی اے کی سروس ڈیلوری عالمی معیار کی ہو جائے گی، نیا فلائٹ آپریشن سسٹم آئی اے ٹی اے، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن سے منظور شدہ ہوگا، ترکی سے حاصل ہونے وا لے جدید فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم سے پی آئی اے کی موجودہ صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی۔
تُرک ڈرامہ ارطغرل غازی میں بہادر سپاہی عبد الرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے سیلال نے پاکستانی ملی نغمہ’دل دل پاکستان ‘گنگنا کر عید کی مبارکباد دی ۔جلال نے دل دل پاکستان گنگناتے ہوئے اردو میں اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو سیلال عرف عبدالرحمٰن کی جانب سے عید مبارک ہو۔ Es Selâmu Aleyküm Ramazan Bayramımız Mübarek ola 🤲🏻 #eidmubarak رمضان مبارک A post shared by @ celalall on May 24, 2020 at 12:27am PDT اس سے قبل انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ ’ارطغرل غازی‘دیکھنے پر اور تمام اداکاروں کو محبت بھرے پیغامات بھیجنے پر تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا تھا ۔