Damadam.pk
FirstLove's posts | Damadam

FirstLove's posts:

FirstLove
 

کراچی —پاکستان میں عید کی چھٹیوں کے دوران بھی کرونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 57 ہزار سے بڑھ گئی ہے جس کے بعد محکمہ صحت کے حکام دوبارہ لاک ڈاؤن کا انتباہ کر رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 1356 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 30 افراد کی اموات کے بعد مجموعی ہلاکتیں 1197 ہو گئی ہیں۔ صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 22 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار، خیبر پختونخوا میں آٹھ ہزار جب کہ بلوچستان میں بھی تین ہزار سے زائد افراد اس کا شکار ہو چکے ہیں۔'حکومت لاک ڈاؤن ختم کرنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کر سکتی ہے'

FirstLove
 

خانیوال (92 نیوز) خانیوال میں اوباش نوجوان نے 12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی، ناکامی پر درخت سے باندھ دیا اور تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ شور مچانے پر اہل علاقہ نے جان بچائی، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔خانیوال حوا کی بیٹی کے ساتھ بدترین ظلم خانیوال کے چک نمبر 63/10R میں زیادتی سے ناکامی پر درندہ صفت انسان نے 12 سالہ معصوم بچی کو درخت کے ساتھ باندھ کر ساتھیوں سے ملکر بچی کو گلہ دبا کر مارنے کی بھی کوشش کی۔بچی نوجوان تنویر کے قرآن مجید کا درس لینے جاتی ہے، اوباش نے گھر میں کسی کے نہ ہونے پر زیادتی کی کوشش کی۔بچی کے شور واویلا کرنے پر تنویر نے ساتھیوں سے مل کر معصوم بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ شور سن کر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے اور بچی کی جان بچائی۔

FirstLove
 

کراچی (92 نیوز) پی آئی اے طیارہ حادثے کے معاملہ پر سول ایوی ایشن کے ڈیوٹی پر مامور اے ٹی سی کنٹرولر اور اپروچ ٹاور کنٹرولر نے تحریری جواب جمع کرادیا۔ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق دونوں کنٹرولرز سے ایئر انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات کی ہیں۔ 22 مئی کے روز پی کے 8303 کو لاہور سے کراچی تک اپروچ ٹاور کنٹرولر نے فلائٹ کو ہینڈل کیا۔

FirstLove
 

بیجنگ (ویب ڈیسک)بھارت نے چین کیخلاف بھی محازآرائی ترک نہ کی تاہم چین کی جانب سے کرارا جواب ملتے ہی مذاکرات کی کوشش کرنے لگا۔متنازع سرحدی علاقے میں داخل ہونے پرچینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنادی اور مشرقی لداخ کے علاقے میں بھارتی اہلکاروں کی چینی فوج سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔سرحدی خلاف ورزی پر چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔چین نے کہا ہے کہ بھارت نے سکم اور لداخ میں حقیقی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، بھارت نے متنازع علاقے کا اسٹیٹس یکطرفہ طورپر تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

FirstLove
 

پتوکی کے قریب پھاٹک کراس کرتے ہوئے گاڑی ٹرین کی زد میں آ گئی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق پھٹک کھلا ہونے کے باعث گاڑی سوار نے تیزی سے گاڑی کو لے جانے کی کوشش کی، تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکا اور گاڑی ٹرین کی زد میں آگئی۔ حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جس میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ پھٹک سے اس وقت خیبر میل گزر رہی تھی۔ ٹرین گاڑی کو ایک کلو میٹر تک گھسیٹتی ہوئی لے گئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ پھاٹک ملازمین کی غفلت سے پیش آیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

FirstLove
 

کابل: افغانستان کا صوبہ قندھار زور داردھماکے سے لرزاٹھا، دھماکے کے نتیجے میں 4 افرادہلاک جبکہ چارزخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ صوبہ قندھار کے ضلع میانشین میں سڑک کنارے ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 4 افرادہلاک جبکہ چارزخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،جبکہ مرنیوالوں میں تین شہری اور ایک پولیس اہلکار شامل تھا تاہم دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

FirstLove
 

ٹویٹر کی جانب سے جاری اعلامیے اور ویڈیو کے مطابق نئے فیچر کے بعد اب صارفین کے کنٹرول میں ہوگا کہ ان کے ٹویٹ پر کون جواب دے سکتا ہے یا وہ کسے روک سکتے ہیں۔صارف جب ٹویٹ کرے گا تو اُس کے نیچے تین آپشن آجائیں گے اور وہ اُن میں سے جس کا چاہیے انتخاب کرے گا۔کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے فیچر میں ٹویٹ کرنے والے صارف کو یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ چاہے تو سب کو، یا پھر جو دوست اُسے فالو کررہے ہیں اُن کو یا کسی کو بھی تبصرے (کمنٹس) کرنے کی اجازت نہ دے۔ٹویٹ کرنے والا صارف ان میں سے جس آپشن کا انتخاب کرے گا پھر وہی تبصرہ کرسکیں گے۔کمپنی کی جانب سے صارفین کو سمجھانے کے لیے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ دوسروں کی مداخلت کو روک سکیں۔ٹویٹر نے یہ فیچر متعدد صارفین کی شکایات کے بعد متعارف کرایا کیونکہ بہت سے صارفین کا شکوہ تھا

FirstLove
 

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے روایتی ریاستی دہشت گردی کے تحت دو مظلوم کشیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ بے گناہ اورنہتے کشمیریوں کو عیدالفطر کے موقع پر شہید کیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی قابض افواج، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بھارتی پولیس نے مشترکہ طور پر دمہال حانجیپورہ میں گھر گھر تلاشی لینے کے دوران دونوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔بھارتی حکام نے کولگام اور شوپیان ڈسٹرکٹس میں موبائل فون سروس سمیت انٹرنیٹ کی سہولتوں کو بھی منقطع کردیا ہے۔مقبوضہ وادی چنار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی حکام کو اس بات پر سخت غصہ ہے کہ مظلوم کشمیریوں نے عید الفطر کا تہوار پاکستان کے ساتھ کیوں منایا

FirstLove
 

قصور (92 نیوز) کراچی کے طیارہ حادثے میں میں شہید بیٹی کا کورونا وبا میں مبتلا باپ ؑغم برداشت نہ کر سکا اور جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔کراچی کے طیارہ حادثے میں میں شہید بیٹی کا کورونا وبا میں مبتلا باپ غم برداشت نہ کر سکا۔کراچی کے ٹرانسپورٹر معراج تنولی کی اہلیہ نازیہ معراج لاک ڈاؤن کے بعد اپنے والد کے بیماری میں مبتلا ہونے کی خبر پر لاہور آئی۔اہلخانہ کے مطابق نازیہ لاہور ائیرپورٹ سے اپنے والد کو دیکھنے اسپتال گئی، والد کی دور سے ہی خیریت دریافت کی۔نازیہ نے والد سے ملنے کے بعد لاہور ہی سے پی کے 8303 طیارے کے ذریعے کراچی گئی، جو حادثے کا شکار ہوگیا۔ نازیہ معراج کے والد اورنگزیب کو بیٹی کی شہادت کا پتہ چلا تو بھی برداشت نہ کرسکا۔نازیہ کے بعد اس کے والد کی وفات پر ان کے آبائی علاقہ پتوکی کی فضا سوگوار ہوگئی،

FirstLove
 

اسلام آباد: (25 مئی 2020) پی آئی اے طیارہ حادثے میں حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ ایئرکرافٹ ایکسیڈینٹ انوسٹیگشن بورڈ نے تحقیقاتی عمل شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے تشکیل کردہ ایئرکرافٹ ایکسیڈینٹ انوسٹیگشن بورڈ نے تحقیقاتی عمل شروع کردیا ۔ تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔ تحقیقاتی ٹیم کی معاونت کیلئے ایئربس نے ایئر کریش میں مہارت رکھنے والی دس رکنی تکنیکی ٹیم کو تحقیقات سے منسلک کردیا ہے۔اس سلسلے میں حکومت کی خواہش ہے کہ تحقیقاتی ٹیم بغیر کسی دباؤ کے وقت ضائع کئے بغیر شفاف طریقے سے غیر جانبدارتحقیقات کرے جس کے لئے ان کو تمام تر حکومتی وسائل مہیا کئے جائیں گے۔ تحقیقاتی ٹیم میں کسی متعلقہ ادارے کے افراد شامل نہیں ہوں گے تاکہ وہ کسی بھی طریقے سے اس عمل پر اثر انداز نہ ہوں سکیں

FirstLove
 

خدا مــحفوظ رکــھے بلاؤں سے
دن جــوانی کے آئـے ہوئے ہیں

FirstLove
 

ملتان: (25 مئی 2020) دریائے چناب میں دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔افسوس ناک واقع ملتان کے نواحی علاقے بستی گاگرہ کے قریب پیش آیا جس میں 22 سالہ وسیم اپنے دوست کیساتھ دریائے چناب کنارے نہانے گیا تو پاؤں پھسلنے سے دونوں نوجوان پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے۔واقے کی اطلاع ریسکیو 1122کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر 3 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو نکال کر ورثا کے حوالے کردیا۔

FirstLove
 

اسلام آباد:(25 مئی 2020)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہم نے احتیاطی تدابیراختیارنہ کیں تو بہت بڑا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عید پر لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی جس کے بعد لوگوں نے بے احتیاطی کی، بازاروں میں جائیں تو لگتا ہے ملک میں کورونا نام کی کوئی بیماری نہیں، بیماری ختم نہیں ہوئی بلکہ بڑھ رہی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ شہری شاید یہ سمجھ رہے ہیں کہ بیماری عید تک تھی اور عید کے بعد ختم ہوجائے گی جو بہت بڑی غلط فہمی ہے، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو یہ وبا بہت بڑے سانحے میں تبدیل ہو سکتی ہے، اگرہم نےغیرذمےداری کامظاہرہ کیاتوبیماری پھیلے گی اورلاک ڈاؤن بھی کرناہوگا

FirstLove
 

مظفرگڑھ: پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سیلفی بناتے ہوئے4 بہنوں سمیت پانچ افراد دریائے چناب میں ڈوب گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی تیراک ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور مدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے چناب کے کنارے پر موجود مقامی افراد نے دو بہنوں اور ایک شخص کو زندہ نکال لیا ہے اور جب کہ دو بہنوں کی تلاش جاری ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 5بہنیں سیروتفریح کے لیے دریائے چناب پر گئی تھیں جن میں سے چار بہنیں سلفی لیتے ہوئے دریا میں گر گئیں۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی پتوکی میں سیلفی لینے کے دوران 24 سالہ نوجوان دریا میں ڈوب گیا تھا۔24 سالہ عدیل لاہور صدر کینٹ کا رہائشی تھا جو فیملی کے ساتھ چھٹی منانے آیا تھا۔ قبل ازیںوادی سوات کے سیاحتی مقام بحرین کی سیر کرنے آئے

FirstLove
 

کراچی: (25 مئی 2020) پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے ایئربس کمپنی کے حکام آج کراچی پہنچیں گے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اس ضمن میں مختلف کمپنیوں کو خط لکھ دیا ہے جس کے متن کے مطابق ایئربس کمپنی کی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے گی۔خط میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی ٹیم کو پاکستان میں کورونا سے متعلق قرنطینہ کی لازمی شرط سے بھی استثنیٰ حاصل ہوگی جبکہ طیارے کے عملے کو کراچی ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔خط کے متن کے مطابق ایئربس ٹیم 26 مئی کو واپس فرانس روانہ ہوجائےگی۔

FirstLove
 

کرے گا زمانہ بھی قدر ہماری ایک دن دیکھ لینا😔
بس یہ ایک وفا کی عادت چُھو ٹ لینے دو۔😢

FirstLove
 

💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
        ⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤
🔖 *25 مئی                   2020ء* 💎
🔖 *02 شوال المکرم    1441ھ* 💎
🔖 *12 جیٹھ                    2077ب* 💎
🌄 *بروز سومـــــوار Monday* 🌅
☘️ اس عید ناراض بھائیوں سے صلح کیجئے
*🌹 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی شخص کے لیے جائز نہیں کہ اپنے کسی بھائی سے تین دن سے زیادہ کے لیے ملاقات چھوڑے، اس طرح کہ جب دونوں کا سامنا ہو جائے تو یہ بھی منہ پھیر لے اور وہ بھی منہ پھیر لے اور ان دونوں میں بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کرے۔“*(صحيح البخاري : ٦٠٧٧)
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

FirstLove
 

اتنا معصوم ہوں 😌😌
لڑکیاں بھی سوچتی ہوں گی
یہ چھیڑتا کیوں نہیں🙈😝✌🏻
, 🤣 🤣 🤣

FirstLove
 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹ کیپٹن سجاد گل کی رہائش گاہ ڈیفنس پہنچے، وزیراعلیٰ نے شہید کے والد، اہلیہ، بیٹے، بیٹی اور دیگر اہل خانہ کو دلاسہ دیا، انہوں نے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ شفقت کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید پائلٹ سجاد گل کے اہل خانہ سے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے شہید سجاد گل کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں پائلٹ سجاد گل کی شہادت پر دلی رنج ہوا ہے، عید پر سوگوار خاندان سے ان کا دکھ بانٹنے کیلئے آیا ہوں، پائلٹ سجاد گل نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ شہید زندہ ہوتے ہیں۔

FirstLove
 

واشنگٹن: (24 مئی 2020) امریکی بحریہ نے لیزر ہتھیار کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیوی کا دعویٰ ہے کہ زیادہ توانائی والا ہتھیار پرواز کے دوران طیارے یا ڈرون کو گرا سکتا ہے۔امریکی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادہ توانائی والا ہتھیار قریب آنے والے ڈرون یا طیارے کو تباہ کرسکتا ہے۔ امریکا نے نئے ہتھیاروں کا تجربہ روس سے کیے گئے معاہدے سے علیحدگی کے بعد کیے۔