Damadam.pk
FirstLove's posts | Damadam

FirstLove's posts:

FirstLove
 

_ہر اک درد کی شدت چھپائی جائیگی
عید توعید ہے آخر منائی جائیگی

FirstLove
 

اگر مرنا اتنا آسان ہوتا
تو آج دنیا میں اتنا تہلکہ نا مچا ہوتا 🔥💔
🦋

FirstLove
 

امریکا 28 سال بعد دوبارہ ایٹمی تجربہ کرنے کے بارے میں غور کرنے لگا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غور کیا کہ نیا جوہری تجربہ کرنا چاہیے یا نہیں۔ امریکا نے اپنا آخری جوہری تجربہ 1992 میں کیا تھا۔واشنگٹن پوسٹ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین اور روس کی طرف سے ہلکی نوعیت کے جوہری ٹیسٹ کرنے کے بعد امریکی سیاستدانوں میں بھی اس حوالے سے غور کیا جا رہا ہے کہ آیا امریکا کو ایک مرتبہ پھر کسی جوہری تجربہ کرنا چاہیے؟رپورٹ میں امریکی اخبار نے لکھا کہ پندرہ مئی کو ہونے والی ٹرمپ انتظامیہ کی ایک میٹنگ میں ممکنہ جوہری تجربے کا منصوبہ زیر بحث آیا۔ تاہم اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ امریکا کوئی نیا تجربہ کرے گا۔

FirstLove
 

وقت تیرا بھی گزر گیا وقت میرا بھی
✈🎭♨ بس کسی کی عید گزری کوئی عید پر گزر گیا

FirstLove
 

*❤خوبصورت دلوں کو پیار مبارک❤*
*💋حسن کو سینگار مبارک💄*
*👤عاشقوں کو محبوب مبارک💕*
*👐نازک ہاتھوں کو مہندی مبارک👣*
*💐پھولوں کو خوشبو مبارک🌹*
*🌙آپ کو میری طرف سے دل کی گہراٸیوں سے عید مبارک ہو🌙*

FirstLove
 

کراچی(اے این این )گزشتہ روز قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پرواز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 97 ہوگئی جب کہ صرف 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔لاہور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پروازپی کے 8303 ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی جس میں 91 مسافر اور عملے کے7 ارکان سوار تھے۔محکمہ صحت کے مطابق 66 لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جن میں 20 خواتین، 43 مرد اور 3 بچے شامل ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق تمام لاشوں کا جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا اور 16 لاشوں کی شناخت کی گئی جب کہ دیگر کی لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔محکمہ صحت نے بتایا کہ سول اسپتال میں 31 لاشیں منتقل کی گئی ہیں جن میں 6 خواتین اور 25 مرد ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں صرف 3 میتوں کی شناخت ہوئی جب کہ 28 لاشوں کی شناخت نہیں ہو پائ

FirstLove
 

❣🏻🌙۔
*آپ کی ایک مُسکراہٹ سے اور بہت ساری مُسکراہٹیں پھیل سکتی ہیں یقین کیجیے یہ دنیا کی واحد وَبا ہے جس کے پھیلنے سے کسی کو نقصان نہیں ہوتا....!!!!!*
🌹روشنی کی طرف سفر🌹

FirstLove
 

نئی دہلی: بھارت میں عیدکاچاندنظرنہیں آیا، عیدالفطر 25 مئی بروز پیر کو منائی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جامع مسجد شاہی کے امام سید احمد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ آج چاند نظر نہیں آیا عیدالفطر 25 مئی کو منائی جائے گی انہوں لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور معاشرتی دوری برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ ہمیں حکومت کے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کرنا چاہئے ۔

FirstLove
 

سرینگر: (24 مئی 2020) چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی طرف سے عید الفطر کے اعلان کے بعد مقبوضہ کشمیر کی عوام نے پاکستان کیساتھ عید منانے کا اعلان کر دیا۔ صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے اسے ریفرنڈم قرار دیدیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان میں روایت ہلال کمیٹی کی طرف سے عید کا اعلان کیے جانے کے بعد سرینگر کی متعدد مساجد، شہروں اور دیہات میں اعلانات کیے گئے کہ عید الفطر پاکستان کے ساتھ منائی جائے گی۔خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کا یہ رواج ہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر پاکستان کے ساتھ مناتے ہیں نہ کہ بھارت سمیت کسی اور دوسرے ممالک کیساتھ۔ دوسری طرف صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بجائے پاکستان کے ساتھ عید منانے کا فیصلہ کیاہے،

FirstLove
 

کراچی: حکومت سندھ نے تاجروں کو چاند رات کو کاروبار کھولنےکی اجازت دے دی ہے۔آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ کے صدر حماد پونا والا نے بتایا ہے کہ چاند رات کو دس بجےتک مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ چاند رات کو کاروبار کھولنےکی اجازت دینے پر حکومت سندھ کے شکرگزار ہیں، تمام دکاندار ایس اوپی پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔خیال رہے کہ پنجاب میں عید الفطر کے لیے تمام مارکیٹوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق نئے نوٹی فکیشن کے تحت تمام مارکیٹیں صبح 9 بجے سے شب دس بجے تک کے درمیانی عرصے میں کھلی رہیں گی۔اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ مارکیٹوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

FirstLove
 

سندھ حکومت نے عید الفطر پر شہریوں کے ساحل سمندر پر تفریح کیلئے جانے پر پابندی عائد کردی۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہا دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، شہری ساحل پر جانے سے گریز کریں۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے مطابق ساحل سمندر پر تفریخ کیلئے جانے، سوئمنگ کرنے اور نہانے پر پابندی ہوگی، پابندی محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی جانب سے تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عائد کی گئی ہے۔کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ عید الفطر پر شہریوں کے ساحل سمندر پر جانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے، شہری ساحل پر جانے سے گریز اور پابندی پر عملدرآمد کریں۔کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن میں ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

FirstLove
 

جوتی بھی لے لی اور پرفیوم بھی گھڑی گفٹ کرنے والی الللہ دے گا .a4 .a4

الللہ پاک شہدہ کی مغفرت فرمائے اور گھر والوں کو صبر عطإ فرمائے آمین
F  : الللہ پاک شہدہ کی مغفرت فرمائے اور گھر والوں کو صبر عطإ فرمائے آمین - 
FirstLove
 

گزشتہ روز 22 مئی کو کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے پر معروف ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مرکزہ اداکارہ ایسرا بالجیک (حلیمہ سلطان) نے بھی افسوس کااظہار کیا ہے۔اسرابلجیک نے اس حادثے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعہ اپنا پیغام پہنچایا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا ’’ ڈیئر پاکستان، برائے مہربانی اس نقصان پرمیری مخلصانہ تعزیت قبول کیجئے۔ دنیاسے چلے جانے والے افراد، ان کی فیملیز اورجو بچ گئے ہیں ان کیلئے دعا کر رہی ہوں ‘‘۔افسوسناک حادثے میں معروف ماڈل زارا عابد بھی جاں بحق ہوئی ہیں جنہوں نے پاکستان میں ارطغرل کی بےپناہ مقبولیت کے بعد انسٹا پر ایسرا کو فالو کیا تھا۔

FirstLove
 

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار اور معروف بھارتی شخصیات کی جانب سےکراچی میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔ بھارت کے حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے طیارہ حادثے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔ بھارتی اداکار انوپم کھیر نے طیارہ حادثے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرنےکے ساتھ جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے لیے دعائیں بھی کیں۔بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار انیل کپور نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی، جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے لیے دعائیں کیں۔

FirstLove
 

کراچی: (23 مئی 2020) کراچی میں پی آئی اے کی پرواز حادثے کا شکار ہوگئی۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کہتے ہیں واقعہ کی تحقیقات میں سب کچھ سامنے آئے گا۔انکوائری کے لیے غیر جانبدار کمیشن بنایا جارہا ہے۔جب تک ڈیٹا ریکارڈز کی تفصیلات سامنے نہیں آتیں تب تک کچھ نہیں کہا جاسکتا۔کراچی ایئر پورٹ کے قریب پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 کے حادثے پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ارشد ملک کا سانحہ میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت۔ قوم پہلے ہی مشکل وقت سے گذر رہی ہے ایسے میں یہ سانحہ رونما ہوا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او پی آئی اے نے کہا واقعہ کی تحقیقات میں سب کچھ سامنے آئے گا اس حادثے کی انکوائری کے لئے غیر جانبدار کمیشن بنایا جارہا ہے۔ تاہم جب تک ڈیٹا ریکارڈزکی تفصیلات سامنے نہیں آتیں تب تک کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

FirstLove
 

💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
        ⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
             🇵🇰   *آج کا کیلینڈر*  🌤
🔖 *29 رمضان المبارک 1441ھ* 💎
🔖 *23 مئی     2020ء* 💎
🔖 *10 جیٹھ   2077ب* 💎
🌄 *بروز ہفتہ Saturday* 🌅A
🌙 *چاند نظر نہ آئے تو؟*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کا ذکر کیا تو فرمایا کہ جب تک چاند نہ دیکھو روزہ شروع نہ کرو، اسی طرح جب تک چاند نہ دیکھ لو روزہ موقوف نہ کرو اور اگر بادل چھا جائے تو تیس دن پورے کر لو۔*🔹
📗«صحیح بخاری-1906»S
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

FirstLove
 

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کیلئے ایئرکموڈورعثمان غنی کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔ ایوی ایشن ڈویژن نے حادثے کی تحقیقات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ائیر کموڈور محمد عثمان غنی کریں گے۔ونگ کمانڈر ملک عمران، گروپ کیپٹن توقیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی ناصر مجید ٹیم میں شامل ہیں۔ حادثے کی جامع رپورٹ ایک ماہ کے اندر مکمل کرکے دی جائے گی ۔

FirstLove
 

کراچی: طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔ اس بات کی تصدیق حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے کی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ دو زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں 66 اور سول اسپتال میں 31 نعشیں لائی گئی ہیں۔حکومت سندھ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 19 افراد کی نعشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ جن نعشوں کی شناخت کی گئی ہے ان میں محمد طاہر، فریحہ بتول، فریال بیگم اور سیدہ سیما عمران شامل ہیں۔حکومت سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق کیپٹن سجاد، فرہان، دلشاد احمد، شہید محمود احمد اور ندا وقاص کی نعشوں کی شناخت کا عمل بھی مکمل ہو گیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق عمار راشد، شہناز پروین، شعیب رضا، وقاص طارق، اقرا شاہد

FirstLove
 

کبھی تنہائیوں میں آکر دیکھنا
کیسے روتے ہیں دوسروں کو ہنسانے والے
😴😴شب بخیر