Damadam.pk
FirstLove's posts | Damadam

FirstLove's posts:

FirstLove
 

سنو
محبت ایک ایسا خوبصورت جنگل ہے جہاں
بہادر شیر اک ہرنی سے مارے جاتے ہیں

FirstLove
 

بڑی عجیب سی حالت هوتی هے اس محبت میں...
اداس جب یار هو جاۓ قصور اپنا هی لگتا ہے...!!
🌻🌻

FirstLove
 

اکثر و بیشتر آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ افراد کا شادی کے بعد وزن بڑھ جاتا ہے، اس کی اصل وجہ کیا ہوتی ہے؟ آسٹریلیا کی سینٹرل کوئنزلینڈ یونیورسٹی نے اس حوالے سے تحقیق کی جس کے دوران 15 ہزار سے زائد جوڑوں کا جائزہ لیا گیا جن کے رشتے کو 10 سال ہوچکے تھے۔ تحقیق میں دریافت ہوا کہ جوڑوں میں جسمانی وزن بڑھنے کا امکان تنہا افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے، چاہے ان کا طرز زندگی صحت مند اور غذا صحت بخش ہی کیوں نہ ہو۔ اس کی بڑی وجہ شادی کے بعد لوگوں کو اپنے شریک حیات کو مزید متاثر کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، لہٰذا ان کا جسم پھیلنا شروع ہوجاتا ہے۔ جوڑوں میں جسمانی وزن بڑھنے کی ایک اور وجہ ہر قسم کی غذا کو بے فکری سے کھانا ہوتا ہے، کیونکہ انہیں اپنے جسمانی ساخت جوانی کی طرح رکھنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی۔

FirstLove
 

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کی پہلی تھری ڈی نیوز اینکر متعارف کرادی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے پیش کی جانے والی اس تھری ڈی نیوز اینکر کی یہ خاصیت ہے کہ یہ با آسانی گھوم سکتی ہے جب کہ یہ چہرے پر پیچیدہ تاثرات بھی ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔دوسری جانب یہ تھری ڈی نیوز اینکر اپنے بال اور لباس میں بھی تبدیلی لاسکتی ہے جب کہ یہ انسانوں کی طرح پلکیں بھی جھپکاتی ہے۔

FirstLove
 

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی آئی اے طیارے کو حادثہ کے باعث راولپنڈی سے آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کراچی روانہ کر دی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جدید آلات سے لیس ریسکیو ٹیم امدادی کارروائیوں میں حصہ لے گی۔لاہور سے کراچی کیلئے جانے والا پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گرگیا۔ ایئربس 320 میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے۔حادثہ کے باعث جناح اور سول اسپتال سمیت کراچی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

FirstLove
 

اسلام آباد:شوال کے چاند سے متعلق بڑی خبر آگئی ، ماہِ شوّال کا چاند دیکھنے کے لیے انتظامات کیے گئے، جس کے دوران ملک بھر سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ماہ شوّال 1441 ہجری کا چاند نظرنہیں آیا، سعودی سپریم کورٹ کے مطابق ملک بھر میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ماہِ شوّال کا چاند دیکھنے کے لیے انتظامات کیے گئے، جس کے دوران ملک بھر سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،اجلاس مقررہ وقت پر ختم ہونے تک جب عید کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تو سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں کل بروز ہفتہ تیسواں روزہ ہوگا جبکہ عید چوبیس مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

FirstLove
 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پی آئی اے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کو ریلیف، ریسکیو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت کی جب کہ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک سے رابطے میں ہیں جو کراچی روانہ ہوچکے ہیں۔واضح رہے لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس میں جہاز عملے سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے۔

FirstLove
 

کراچی : حادثے سے چند لمحے قبل بد قسمت طیارے کے پائلٹ سجاد گل کی ایئر کنٹرول سے آخری گفتگو سامنے آ گئی، جبکہ طیارے کا بلیک باکس بھی مل گیا ۔ جی این این کے مطابق قومی ایئرلائنز کے بدقسمت طیارے نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پرلاہور سے اڑان بھری، کراچی کی حدود میں داخل ہوتے ہی طیارے کا ایک انجن بند ہو گیا ، دو پہر2بج کر33منٹ پر پائلٹ سجاد گل نے ایئرٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا کہ طیارے کا انجن جواب دے چکا، اور وہ بائیں جانب مڑ رہا ہے، براہ راست لینڈنگ کرنے لگے ہیں۔ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے کیا رن وے کلیئر ہے ؟

FirstLove
 

کراچی: کراچی میں گرکر تباہ پونے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کو اڑانے والے دو پائلیٹ اور عملے کے نام سامنے آگئے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق کراچی میں ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہونے بد قسمت طیارے کو کیپٹن سجاد گل اور فرسٹ آفیسر عثمان اعظم اڑا رہے تھے۔ہم نیوز کو موصول تفصیلات کے مطابق عملے کے طیارے کے عملے کے ارکان میں فرید احمد چودھری، عبدالقیوم اشرف، ملک عرفان رفیق، مدیحہ ارم، آمنہ عرفان اوراسما شہزادی شامل تھے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے اور متعدد افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

FirstLove
 

کراچی: کراچی میں گرکر تباہ پونے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کو اڑانے والے دو پائلیٹ اور عملے کے نام سامنے آگئے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق کراچی میں ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہونے بد قسمت طیارے کو کیپٹن سجاد گل اور فرسٹ آفیسر عثمان اعظم اڑا رہے تھے۔ہم نیوز کو موصول تفصیلات کے مطابق عملے کے طیارے کے عملے کے ارکان میں فرید احمد چودھری، عبدالقیوم اشرف، ملک عرفان رفیق، مدیحہ ارم، آمنہ عرفان اوراسما شہزادی شامل تھے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے اور متعدد افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

FirstLove
 

اسلام آباد —پاکستان میں چینی سفارت خانے نے چین، پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق امریکی سفارت کار کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے پرانے بیانات کی کڑی قرار دیا ہے۔ چینی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے تحت دیے گئے قرض پاکستان پر بوجھ نہیں ہیں۔ بیجنگ اسلام آباد کو ان قرضوں کی ادائیگی کے لیے مجبور نہیں کرے گا۔چینی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا بیان بے بنیاد اور پاک، چین تعلقات کو بدنام کرنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے دو روز قبل اپنی ایک نیوز کانفرنس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کی شفافیت پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

FirstLove
 

میرپور:(22 مئی 2020) صوبہ سندھ کے ضلع میرپور خاص میں کراچی پولیس کے ساتھ ہونے والی مقابلے میں بدنام زمانہ ملزم نصیر چانڈیو ہلاک ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کی تحصیل جھڈو میں کراچی پولیس نے نوکوٹ پولیس کے ہمراہ کارروائی کی ،کارروائی کے دوران کراچی پولیس کو مختلف واردتوں میں مطلوب ملزم نصیر چانڈیو مقابلے میں ہلاک ہوگیا ۔مقابلے کے دوران ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے تعلقہ اسپتال جھڈو منتقل کردیا گیا ہے۔

FirstLove
 

کرا چی (ویب ڈیسک)لاہور سے کرا چی جانیوا لا پی آئی اے کا طیا رہ گر گیا،ذرا ئع کے مطا بق طیا رہ میں سو ار85فرا د کے ہلا ک ہو نے کی اطلا عا ت ہیں،طیا رہ لاہور سے کرا چی آ رہا تھا۔وا قعہ کرا چی کی ما ڈل کا لو نی کے قر یب پیش آ یا ہے۔سی اے اے کی تحقیقات جا ری ہیں۔

FirstLove
 

کراچی میں عید کے دنوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق عید کے دنوں میں درجہ حرارت 36 سے37 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے البتہ سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پاکستان کے شمال اور شمال مغرب میں ہائی پریشر ایریا بننے کے باعث 26 سے28 مئی کے دوران شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جن کی رفتار 45 سے 54کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

FirstLove
 

کہاں سے لاؤں اپنے خوابوں کی شہزادی🙄🙄🙄
یہاں تو ، نور ، سے نور دین اور ، ثنا سے ثنا اللہ نکلتا ہے 😢😢😂😂

FirstLove
 

😢😢😭😭😭
آج بازار میں ایک لڑکی کا دوپٹہ میری قمیض کے بٹنوں میں پھنس گیا میں سمجھا کوئی #فلموں والا سین ہوگا۔وہ بڑے پیار سے دوپٹہ نکالے گی۔انکھوں سے آنکھیں ملے گی۔
لیکن میری امید پے پانی اس ٹائم پڑا جب اس نے دوپٹہ ۔اتنی زور سے کھنچا کے #قمیض تک پھٹ گئی😭😭😭😭😞😞😒😒😞😢😢😂😂😂

FirstLove
 

میری خاموشی کا___ احترام کیا کریں
میرے الفاظ____ آپ سہہ نہیں سکیں گے🖤

FirstLove
 

مٹی کی مورتوں کا ہے میلہ لگا ہوا
آنکھیں تلاش کرتی ہیں انسان کبھی کبھی

FirstLove
 

🔻 *بسْــــــــــــمِ ﷲِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم*
*الصــلوة والسلام عليك یارسول الله*
*وَعَــلیٰٓ اٰلِكَ وَاَص٘ــحَابِـكَ يَاحَـبِيْبُ اللّٰه*ِ
*🤝🏻 السَـلاَمُ عَلَيــْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَاتُۃ*
        🇵🇰   *آج کا کیلیـــنڈر* 
🛡️ *عیســـوی تقــویــــم کا 143 واں دن*
*🌅 Friday جمعہ 🌄*
📌 *22 مئـــی   2020 عیســوی*
📌 *28 رمضـــان 1441ہجــــری*
📌 *08 جیــٹھ  2077 بکــــرمی*
♥ *جو جتنی توجہ کا مالک ہو اس کو اتنی اہمیت دو کم ظرف لوگوں کا حد سے زیادہ خیال رکھو گے تو اپنی اہمیت کھو بیٹھو گے*
🔮💠🔮💠🔮💠🔮💠🔮💠🔮
*🤲🏻 طالبِ دعـــا*
*🕋 اُمّتِـــــ نبـــی کـــریم ﷺ*

FirstLove
 

واشنگٹن —امریکہ میں قائم کی جانے والی نئی خلائی فوج کے سربراہ نے کہا ہےکہ خلا میں موجود امریکی تنصیبات اور مفادات کو روس کی جانب سے بڑھتے ہوئے سنگین خطرات کا سامنا ہے۔جنرل جان ریمنڈ نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ امریکہ نے خلائی فورس اس لیے قائم کی ہے کیونکہ خلا میں ہماری کامیابیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور ان کی اہمیت گھٹ گئی ہے۔ اس لیے ضرورت اس بات کی تھی کہ ہم اپنی خلائی صلاحیتوں میں تیزی لائیں، خطرات کے مقابلے کی اپنی مہارتیں بہتر بنائیں اور اس سلسلے کے اخراجات میں کفایت کریں۔ہر آنے والے دن کے ساتھ دنیا کے لیے خلا کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔ چاہے وہ راستوں اور جگہوں کی نشاندہی ہو یا بینکاری یا انجنیئرنگ، سائنس یا کوئی اور شعبہ ہو، یا اس کا تعلق کسی فوجی مشن کے میزائل اور انٹیلی جینس اکھٹی کرنے سے ہو۔