❗️غزل❗️ چھایا ہے دل پر غمِ غمگسار کا موسم آیا ہے پھر سے وہی اشکبار کا موسم وہی دریچہ، سگریٹ کی مہک، چائے کا کپ کمرے میں ٹھہرا خیالِ یار کا موسم بند آنکھوں میں پچھلے پیار کی رِم جھِم جاگا ہے دل میں اُس شاہکار کا موسم بستر پہ تہہ ہیں یاد کی گرد آلودیاں آیا نہیں برسوں سے بہار کا موسم امر! تری پلکوں پہ ٹھہرنے کو آیا ہے اک بار پھر شاید انتظار کا موسم۔ ۔۔۔۔۔
کبھی دلبر کبھی دشمن کبھی دلدار ہو جانا کہاں سے تم نے سیکھا ہے بڑا بیزار ہو جانا کبھی مل کر رقیبوں سے ہمارے حال پہ ہنسنا کبھی میری مُحَبت میں گُل و گُلزار ہو جانا...🖤
اپنے رخ پر نگاہ کرنے دو خوبصورت گناہ کرنے دو رخ سے پردہ ہٹاؤ، جانِ حیا آج دل کو تباہ کرنے دو وہ مرمریں سے ہاتھ، وہ مہکا ہوا بدن ٹکرایا میرے دل سے، محبت کا ایک چمن میرے بھی دل کا پھول کھلا دو، میرے حضور 🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥
دل و نگاہ کے حسن و قرار کا موسم وہ تیری یاد ترے انتظار کا موسم چھپا ہے لمس میں کیسا خمار کا موسم ہمارے پیار نے عمر دوام مانگی ہے ہمیں قبول نہیں تھا ادھار کا موسم فراق لمحوں کو ہم نے حسیں بنایا ہے سجا کے دل میں ترے اعتبار کا موسم ملی نگاہ تو اک پل میں ہم پہ گزرا ہے کروڑ قربتوں لاکھوں قرار کا موسم
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain